دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Neki ki Dawat | نیکی کی دعوت

book_icon
نیکی کی دعوت

دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ  160 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ خوفِ خدا‘‘صَفْحَہ45پر ہے:حضرتِ سَیِّدُنا یَحیٰی عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو(خوفِ خدا سے ) اِس قَدَر روتے کہ دَرَخت اور مِٹّی کے ڈَھیلے بھی ساتھ رونے لگتے حتّٰی کہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے والِدِمُحترم حضرتِ سَیِّدُنا زَکَرِ یّا عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بھی دیکھ کر رونے لگتے یہاں   تک کہ بے ہوش ہو جاتے۔مسلسل بہنے والے آنسوؤں   کے سبب حضرتِ سَیِّدُنا یَحیٰی عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے رُخسارِ مبارَک (یعنی با بَرَکت گالوں  )پر زَخم ہوگئے تھے۔ والِدَہ ماجِدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاآپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے پاکیزہ رُخساروں   پرپَشمِینے( یعنی اُون)کیپَٹّیاں  چِپٹا دیتی تھیں۔ جب بھی آپ  عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رونا شروع کر دیتے، جس کے نتیجے میں   وہ اُونی پَٹّیاں   بھیگ جاتیں   ۔ والِدۂ مُحترمہ(مُح۔تَ۔رَمَہ) رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاانہیں   خشک کرنے کے لئے جب نِچوڑتیں   اور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اپنی آنکھوں   سے نکلنے والے پانی کو اپنی ماں   کے بازو پر گرتا ہوا دیکھتے تو بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں   اِس طرح عرض کرتے :’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! یہ میرے آنسو ہیں   ، یہ میری ماں   ہے اور میں   تیرا بندہ ہوں   جبکہ تُواَرحَمُ الرَّا حِمِیْن   یعنی سب سے زیادہ رَحم فرمانے والا ہے ۔ ‘‘ (اِحیاء الْعُلوم ج ۴ ص ۲۲۵)

شرابِ  مَحَبَّت  کچھ  ایسی  پِلا دے

کبھی بھی نشہ ہو نہ کم یاالٰہی(وسائلِ بخشش ص۸۱)

جنت و جہنم کے درمیان گھاٹی ہے

نبی ابنِ نبی حضرتِ سَیِّدُنایَحیٰی عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک مرتبہ کہیں   کھو گئے ۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے والِدِمُحترم حضرتِ سَیِّدُنا زَکَرِ یّا عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام تین دن تک تَلاشتے رہے،آخِر کار ایک مقام پر اس حال میں   نظر آئے کہ ایک کُھدی ہوئی قَبْر  میں   کھڑے رو رہے ہیں  ۔ فرمایا:اے میرے لال!میں   تین دن سے ڈھونڈ رہا ہوں   اور تم یہاں   قبر میں   کھڑے آنسو بہارہے ہو؟ عرض کی:باباجان! کیا آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے مجھے نہیں   بتایا تھاکہ جنَّت اور دوزخ کے درمِیان ایک گھاٹی ہے جسے وُہی طے کر سکتاہے جو بَہُت رونے والا ہو،  تو آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا:میرے بیٹے! رؤو(رَو۔اَو)اور یہ فرما کر خود بھی ان کے ساتھ مل کر رونے لگے ۔ (شُعَبُ الْاِیمان  ج۱ص۴۹۳حدیث ۸۰۹)

سرفراز اور سُرخرو مولیٰ

مجھ کو تو روزِ آخِرت فرما(وسائلِ بخشش ص۱۱۳)

آنسو کے ہر قطرے سے ایک  فِرِشتے کی پیدائش

  سلطانِانبیا ء کرام،شاہِ خیرُالْاَنام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ فرِشتے ایسے ہیں   جن کے پہلو اُس (عَزَّوَجَلَّ) کے خوف سے لرزتے رہتے ہیں   ، اُن کی آنکھ سے گرنے والے ہر آنسوکے قطرے سے ایکفِرِشتہ  پیدا ہوتا ہے ،جو کھڑے ہوکر اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی پاکی بیان کرنا شُروع کر دیتا ہے ۔(شُعَبُ الْاِیمان  ج۱ص۵۲۱ حدیث ۹۱۴ )

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں   تھرتھر رہوں   کانپتا یاالٰہی(وسائلِ بخشش ص۷۸)

رونے والا ہر گز       جہنم میں داخل نہیں ہوگا

 رَحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، محبوبِ رحمن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:’’خوفِ خدا سے رونے والا ہرگز جہنَّم میں   داخِل نہیں   ہوگا حتّٰی کہ دودھ تھن میں   واپَس آجائے ۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۹۰ حدیث ۸۰۰ )مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت  حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّاناِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں  : یعنی جیسے دوہے ہوئے دودھ کا تھن میں   واپَس ہونا ناممکن ہے ایسے ہی اس شخص کا دوزخ میں   جانا ناممکن ہے۔ جیسے ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:

حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِؕ- ( پ۸الاعراف ۴۰)

ترجَمۂ کنزالایمان: جب تک سُوئی کے ناکے اونٹ نہ داخل ہو۔

خوفِ خدا میں   رونے کے بڑے فضائل ہیں   اللہ تعالیٰ  نصیب فرمادے۔                      (مراٰۃج۵ص۴۳۶)

قلبِ مُضطَر کی لاج رکھ مولیٰ

یہ صدا میری چشمِ نَم کی ہے(وسائلِ بخشش ص۱۲۵)

خوف خدا سے رونے والا بخش دیا جائےگا

 حضرتِ سَیِّدُنااَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار شَہَنشاہِ اَبرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ خوشگوار ہے:جو شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے روئے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی بخشش فرما دے گا۔(ابنِ عدیج۵ص۳۹۶)

سَوزِشِ سینہ و جگر دے دے

آرزو مجھ کو چشمِ نَم کی ہے(وسائلِ بخشش ص۱۲۵)

اگر آپ نجات چاہتے ہیں تو۔۔۔

حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامِر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!   نَجات کیا ہے؟ فرمایا: {1} اپنی زَبان کو روک رکھو ( یعنی اپنی زَبان وہاں  کھولو جہاں   فائدہ ہو،نقصان نہ ہو ) اور {2} تمہارا گھر تمہیں   کِفایت کرے (یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو) اور {3} گناہوں   پر رَونا اختیار کرو۔   (سُنَنِ تِرمِذی ج۴ ص۱۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن