دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nazar Ki Kamzori Kay Asbab Ma Ilaj | نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج

book_icon
نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج

پیدا ہوتے ہی پھدکنے اور چوکڑیاں بھرنے لگتے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس قدرتی نِظام کو بَرقرار رکھتے ہوئے آنکھوں اور دِیگر اَعضاء کو حَرکت دیتے رہنا  چاہیے،  اس کے لیے پیدل چلنا بےحد مُفید ہے۔

کم یا ضَرورت سے زیادہ تیز روشنی میں مُطالَعہ کرنا

نظر کی کمزوری کا ایک سبب کم یا ضَرورت سے زیادہ تیز روشنی یا غَلَط سَمت  (Direction)  سے آنے والی روشنی میں مُطَالَعہ کرنا بھی ہے کہ اس  سے  بینائی متأثر ہوتی ہے لہٰذا مُطَالَعہ کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھیں کہ  روشنی اوپر سے یا اُلٹی طرف  (Opposite Side)  سے آئے کہ اِس طرح آنکھوں پر زور کم پڑے گا اور انہیں سہولت رہے گی۔بتی  (Light)  لگانے کا بھی یہی اُصول ہے کہ چھت میں لگائی جائے کہ اس سے خوب روشنی ہوتی ہے۔ پہلے  لوگ لالٹین  زَنجیر سے باندھ کر چھت سے نیچے کی طرف لٹکا دیا کرتے تھےاِس طرح کمرے میں چاروں طرف خوب روشنی ہوتی تھی جبکہ آج کل بتیاں  (Lights)  چھت میں لگانے کے بجائے دیواروں پر لگانے کا رَواج ہے جس سے روشنی کم ہو جاتی ہے کیونکہ دیواریں روشنی جذب کر تی ہیں۔یوں ہی آج کل بعض لوگ زیبائش  (Decoration)  کے لیے بتیوں کے اوپر رَنگین پلاسٹک کور  لگا دیتے ہیں اس سے روشنی مزید  کم ہو جاتی ہے اور کم روشنی میں مُطَالَعہ کرنے سے آنکھوں پر وزن پڑتا ہے  اور تھکن ہو جاتی ہے جس کے نتیجےمیں نظر بھی   کمزور  ہوتی چلی جاتی  ہے۔

گرد و غُبار اور گاڑیوں کے دُھوئیں کے مُضِر اَثرات

نظر  کی کمزوری کا ایک باعِث گرد و غُبار اور گاڑیوں کا دُھواں  بھی ہے، اس کے مُضِر اَثرات سے بچنے کے لیے آنکھوں کو  دھوتے رہنا  چاہیے اور اس کا بہترین حل وقتاً فوقتاً وُضو کر لینا ہے۔ کسی یورپین ڈاکٹر نے ایک مَقالہ لکھا جس کا نام تھا ”آنکھ، پانی، صحت (Eye , Water , Health) “اِس  مَقالے میں اُس نے  اِس بات پر زور دیا کہ ’’ اپنی آنکھوں کو دن میں کئی بار دھوتے رہو ورنہ  خطرناک بیماریوں سے دو چار ہونا پڑے گا۔ آنکھوں کی ایک ایسی بیماری بھی ہے جس میں آنکھوں کی رَطُوبَتِ اَصلیہ  (یعنی اَصلی تَری) کم یا ختم ہو جاتی ہے اور بینائی کمزور ہوتے ہوتے بالآخر مریض اَندھا ہو جاتا ہے۔طِبی اُصُول کے مُطابِق اگر بھنوؤں کو وَقتاً فوقتاً تر کیا جاتا رہے تو اس مَرض سے تَحَفُّظ مل سکتا ہے۔“ اَلْحَمۡدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس یورپین ڈاکٹر کے بیان کردہ طِبی اُصُول سے ہم مسلمانوں کے مذہب کی سچائی اور عُمدگی مَزید واضِح ہوتی ہے کہ ہم روزانہ کئی بار وُضو کی صورت میں اپنی آنکھوں اور دِیگر اَعضاء کے تَحَفُّظ  کا  سامان  کر لیتے ہیں ۔

اپنی آنکھوں کا غَلَط اِستعمال

نظر کی کمزوری کے اَسباب میں سے ٹی وی، وی سی آر یا کمپیوٹر پر فلمیں ڈرامےدیکھنا،  بِلاضَرورت اپنی یا کسی اور کی  شرمگاہ کی طرف نظر کرنا اور گندگی (پیشاب وغیرہ) دیکھنا بھی ہے۔ان اَسباب سے بچنے کا بہترین حل آنکھوں کا ”قفلِ مدینہ“ لگانا ہے۔   

نظر کمزور ہونے کا  ظاہری سبب عُمر کی زیادتی

نظر کمزور ہونے کا ایک ظاہری سبب عُمر کی زیادتی ہے ۔انسان جب بوڑھا ہو جاتا ہے تو اس کے اَعضاء کمزور ہو جاتے  ہیں۔اَعضاء کی یہ کمزوری دَراصل  موت کا پیغام ہے۔ سیاہ بالوں کے بعد سفید بال ،  جسمانی طاقت کے بعد کمزوری اور سیدھی کمر کے بعد کمر کا جُھکاؤ ،  مَرض ،  آنکھوں اور  کانوں کا تَغَیُّر  (یعنی پہلے نظر اچّھی ہونا پھر کمزور پڑ جانا اور سننے کی طاقت کی دُرُستی کے بعد بہرے  پن کی آمد وغیرہ)  بھی موت کے قاصِد  (Messengers)  ہیں اور پیغام ديتے ہیں کہ زندگی کی مِیعاد ختم ہونے والی ہے۔ایسے کمزور نظر والوں کو  بالخصوص اور بالعموم سبھی کو آنکھوں کی روشنی کی فِکر سے کہیں زیادہ قبر میں  اور پُل صراط  پر  روشنی کے لیے مدنی ذہن بنانے کی ضَرورت ہے اور اس کا بہترین ذَریعہ مدنی اِنعامات پرعمل اور سنتوں کی تربیت کے لیے عاشقانِ رسول کے ہمراہ  مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔  

نظر کی کمزوری کے رُوحانی عِلاج

سُوال :نظر کی کمزوری کے کچھ رُوحانی عِلاج بھی اِرشاد فرما دیجیے۔

جواب:نظر کی کمزوری کا عِلاج کرنے سے پہلے اس عِلاج کی اچھی  نیّتوں اور مَقاصِد کو بھی پیشِ نظر رکھا جائے کہ نظر صحیح ہو گی تو عبادت،  تِلاوت،  فَرض عُلُوم و دِیگر اسلامی کُتب کا مُطَالَعہ اور کسبِ معاش  (یعنی روزی کمانے)  میں مدد ملے گی اور حسبِ ضَرورت حلال روزی کمانا تاکہ اپنے والدین کی خدمت اور اَہل و عیال  کی پَروَرِش کر کے اپنی شَرعی ذِمَّہ داریاں پوری کی جا سکیں تو یقیناً  کارِثواب ہے۔ نظر کی کمزوری کے 4 رُوحانی عِلاج پیشِ خدمت ہیں:

 (۱) نظر کی کمزوری دُور کرنے کا ایک عمل یہ ہے کہ وُضو کے بعد آسمان اور اگر کمرے وغیرہ میں ہوں تو چھت کی طرف مُنہ کر کے سورۃُ القدر پڑ ھ لیا کریں،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر کبھی کمزور نہ ہو گی۔ مَسائلُ القرآن میں ہے: جو وُضو کے بعدآسمان کی طرف دیکھ کر ایک مَرتبہ سورۂ اِنَّاۤ اَنۡزَلْنٰہُ پڑھ لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی بینائی میں کبھی کمی نہیں ہو گی  (یعنی نظر کبھی کمزور  نہ ہو گی۔)  ([1])  

 



[1]     مَسائلُ القرآن، ص ٢٩١ رومی پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن