دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naza Main Asani Ka Wazeefa | نزع میں آسانی کا وظیفہ

book_icon
نزع میں آسانی کا وظیفہ

اگر تم قناعت کرتے تو میرا لوٹا گروی نہ ہوتا (حکایت)

حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو وائل شقیق   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   بیان کرتے ہیں : میں اپنے ایک دوست کے ساتھ حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ    کی زیارت کے لیے گیا تو  انہوں نے جَو کی روٹی اور پِسے ہوئے نمک سے ہماری میزبانی کی ۔ “ آجکل اگر مہمان آجائے تو لوگ مختلف ڈشیں  پیش  کرتے ہیں کہ  مہمان آیا ہے اسے یہ  بھی کھلاؤ اور وہ بھی کھلاؤ ، اگرچہ مہمان کو کھلانا بھی چاہیے لیکن صحابیٔ  رَسُول کی شان دیکھئے کہ  انہوں نے جَو کی روٹی اور نمک مہمانوں کے سامنے رکھا۔ “ حضرتِ سَیِّدُنا ابو وائل شقیق  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : میرے دوست نے کہا : اگر جَو کی روٹی اور نمک کے ساتھ  پودینہ بھی ہوتا تو زیادہ اچھا ہوتا چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   تشریف لے گئے اور اپنا لوٹا گروی رکھ کر پودینہ لے آئے۔ یعنی آپ   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   کے پاس جو لوٹا تھا وہ پودینے والے کے پاس رکھوا دیا کہ جب میں پودینے کی رقم اَدا کر دوں گا تو اپنا لوٹا واپس لے لوں گا۔ حضرتِ سَیِّدُنا ابو وائل شقیق  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : جب ہم پودینہ ، جو کی روٹی اور نمک کھا چکے تو میرے دوست نے کہا : “ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ قَنَّعَنَا بِمَا رَزَقَنَا یعنی تمام تعریفیں اللہپاک کے لیے ہیں جس نے ہمیں عطا  کردہ  رِزق پر قناعت کی توفیق دی۔ “ اِس پر حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   نے فرمایا : اگر تم موجود رِزق پر قناعت کرتے تو میرا لوٹا گروی نہ ہوتا۔ ([1]) یعنی تم نے پودینہ مانگ کر اپنی قناعت ختم کر دی تھی۔ اَلغرض قناعت یہی ہے کہ جو اپنے پاس ہے بندہ اُس پر راضی رہے ، صبر کرے ، “ ہَلْ مِنۡ مَّزِیۡد یعنی اور  مِلے “ کا نعرہ نہ لگائے اور نہ ہی دوسروں کے مال پر نظر رکھے صِرف اللہ پاک  کی رضا پر راضی رہے ۔ اللہ پاک ہمیں قناعت کرنے والا اور قناعت پسند بندہ بنائے۔            اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

آجکل باتیں تو سب بڑی بڑی کرتے ہیں  کہ ہمارا  اللہ ہی اللہ ہے لیکن  غور کیا جائے تو  حریص اور مالدار لوگ ایسا کہہ رہے ہوتے ہیں ۔ میں نے جب پنجاب کے دورے کیے تو وہاں مجھے ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے کہا : ہمارا کچھ نہیں ، بس ہم اللہ ، اللہ کرتے اور راہِ خُدا میں اپنا مال لُٹاتے ہیں  جبکہ بعد میں پتا چلا کہ ان کی  دکانیں اور عالیشان  مکانات  ہیں۔ حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   کی  زندگی دَرویشانہ تھی ، آپ   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   کے وِصالِ باکمال  کے وقت صِرف ایک  لوٹا اور دو چار چیزیں تھیں اور اس پر بھی آپ  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ   رو رہے تھے کہ میں نے دُنیا میں بہت زیادہ مال جمع کر لیا ہے آخرت میں میرا   کیا بنے گا؟([2])جبکہ  ہمارے پاس کروڑوں کا مال جمع ہوتا ہے ۔ پہلے لکھ پتی کا ایک  نام ہوا کرتا تھا اور لو گ مالدار کو لکھ پتی بولتے تھے  لیکن اب عام آدمی جو ٹھیلے لگاتے ہیں وہ بھی لکھ پتی ہوتے ہیں بلکہ بھیک مانگنے والے  اور گھروں میں کام کرنے والیاں جو پُرانے کپڑے پہن کر کام کرنے آتی ہیں وہ بھی لکھ پتی ہوتی ہیں ۔ اگرچہ سب کام کرنے والیاں لکھ پتی نہیں ہوتیں مگر دُنیا دیکھی بھالی ہے۔

حَسَد کا علاج

سُوال:اگر کسی  کے پاس مال دیکھ کر  خود بخود حَسَد ہو جائے تو  اس کا کیا علاج ہے؟

جواب:دِل میں حَسَد کی کیفیت پیدا  ہو تو بندہ  اس کو ٹالے۔ یہ ذہن بنا لینا کہ فلاں  کی نعمت چلی جائے حسد ہے([3])

اور اگر یہ ذہن بنتا ہے کہ  اللہ پاک نے  فلاں کو کیسا نوازا ہے کاش میں بھی ایسا ہو جاؤ ں تو یہ رَشک ہے([4]) جسے  عربی میں غِبطہ کہتے ہیں اور یہ جائز ہے۔ ([5])

نکاح مہنگا ہونے کی وُجوہات

سُوال:آج کل نکاح مہنگے  سے مہنگا ہوتا جا رہا  ہے اور اس سلسلے میں نِت نئے غیر شرعی طریقے آتے جا رہے ہیں لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اِس بارے میں راہ نمائی فرما دیجئے ۔  

جواب:نکاح بالکل مُفت تھا مگر اب  مہنگا ہو گیا ہے ۔ یاد رَکھیے!نکاح میں ایک پیسا بھی واجب نہیں ہے کہ پیسا نہیں ہو گا تو نکاح نہیں ہو گا۔ البتہ مہر واجب ہوتا ہے ([6])اور اس کی کم اَز کم  مقدار دو تولے ساڑھے سات ماشے چاندی ہے(2)جس کی رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے(28نومبر 2019کے مطابق) تقریباً تین ہزار(3000) بنتی ہے تو یوں نکاح کرنا گویا  مُفت ہی ہے ۔ شادی کی پہلی رات گزار کر وَلیمہ کرنا  سنَّت ہے(3)لیکن  اس  کے لیے  شادی ہال بُک کروانا ضَروری نہیں ہے۔ اِسی طرح نکاح کے لیے بھی شادی ہال بُک کروانا ضَروری نہیں ۔

امیرِ اہلِ سنَّت کا نکاح اور وَلیمہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہمیرا نکاح (میمن)مسجد (بولٹن مارکیٹ)میں ہوا تھا اور میری دَرخواست پر  مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی وقار الدین صاحب   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نکاح پڑھانے تشریف لائے تھے ۔  ہم



[1]    مستدرک ، کتاب الاطعمة ، کرامة الخبز ان  لا ینتظر به ، ۵ / ۱۶۹ ،  حدیث  :  ۷۲۲۸۔

[2]    حلية الاوليا ، ذكر الصحابة  من المهاجرين ، سلمان الفارسی ، ۱ / ۲۵۳ ،  رقم : ۶۱۵-۶۱۶ ملتقطاً۔  اللہ والوں کی باتیں (مترجم) ، ۱ / ۳۶۴-۳۶۵۔

[3]    احیاء العلوم ، کتاب ذم الغضب  والحقد والحسد ،  بیان القول فی  ذم الحسد وفی حقیقته...الخ ، ۳ /  ۲۳۴۔ احیاء العلوم (مترجم) ، ۳ / ۵۷۹۔

[4]    احیاء العلوم ،  کتاب ذم الغضب  والحقد  والحسد ،  بیان القول فی  ذم الحسد  و فی حقیقته...الخ ، ۳ /  ۲۳۴ ۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۳ / ۵۷۹۔

[5]    احياء العلوم ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان حقیقة الحسد...الخ ، ۳ / ۲۳۴-۲۳۵ملتقطاً۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۱ / ۵۷۹-۵۸۳ ملتقطاً۔

[6]    رد المحتار ،  کتاب النکاح ،  باب المھر ، ۴ / ۲۱۹۔  2    بہارِ شریعت ، ۲ / ۶۴ ، حصہ : ۷۔ 3$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن