دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nau Musalmon Ke Liye Aik Tohfa | نو مسلموں کے لیے ایک تحفہ

حلال اور حرام

book_icon
نو مسلموں کے لیے ایک تحفہ
            

حلال اور حرام

سوال 7:حلال اور حرام کیا ہے؟ جواب:حلال ایک عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی اجازت ہے یا یہ جائز ہے ۔ حلال کا الٹا حرام ہے، جس کا مطلب ہے ناجائز یا ممنوع۔ اگرچہ یہ اصطلاح زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق استعمال کی جاتی ہے، لیکن جب خاص طور پر کھانے کے حوالے سے استعمال ہوتی ہے تو حلال اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو ممنوع نہ ہو۔ گوشت کی مصنوعات کے حوالے سے حلال کا مطلب ہے کہ جانور کو اسلامی اصولوں کے مطابق ذبح کیا گیا ہو، جس میں ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام پڑھنا شامل ہوتا ہے۔

شراب اور سور کے گوشت کی فروخت

سوال 8:کیا مسلمان سور کا گوشت اور شراب فروخت کر سکتے ہیں؟ جواب:ایسی اشیاء کی تجارت کرنا جو عموماً گناہوں کے ارتکاب کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، حرام ہے۔ ایسی چیزوں کی مثالیں سور کا گوشت، نشہ آور اشیاء، اور دیگر عمومی طور پر ممنوعہ کھانے ہیں، اسی طرح بت، صلیب، مجسمے اور اس طرح کی دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔ ایسی اشیاء کی فروخت یا تجارت کی اجازت دینا گویا ان اشیاء کو لوگوں کے درمیان پھیلانا اور ان کی ترویج کرنا ہے، اور اس کے نتیجے میں لوگوں کو حرام کام کرنے کی ترغیب دینا ہے، جب کہ ان کی فروخت کو ممنوع قرار دینا گویا ان اشیاء کو دبا دینا اور نظر انداز کرنا ہے، جس سے لوگوں کو ان سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یقیناً اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب، مردار جانوروں کا گوشت، سور کا گوشت اور بتوں کی فروخت کو حرام قرار دیا ہے۔" (صحیح البخاری، جلد 1، صفحہ 779، حدیث 2121)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن