دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nau Musalmon Ke Liye Aik Tohfa | نو مسلموں کے لیے ایک تحفہ

شدت پسندی

book_icon
نو مسلموں کے لیے ایک تحفہ
            
جواب: مذہب تبدیل کرنے والوں کے لیے یہ ایک بڑ ا مسئلہ ہے۔ وہ تنہا ہو جا تے ہیں۔ تنہائی کے احساس سے لڑنے کے لیے آپ جو بہترین کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اچھی صحبت میں گزاریں۔ مثبت رویہ برقرار رکھنے کا ایک یقینی طریقہ یہ ہے کہ ہفتے کی چند راتوں میں اچھے متقی مسلمان دوستوں کے ساتھ کھانا کھا یا جائے ۔ نن یا بھکشو بننے کا عمل اسلام میں اجنبی ہے؛ ہم سماجی مخلوق ہیں اور اسلام اس بات کو بخوبی سمجھتا ہے۔ دنیا سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو اپنے اپارٹمنٹ میں بند کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ یہ صرف ایک ایسا شیطانی چکر پیدا کرے گا جس کی وجہ سے شدید ڈپریشن ہو گا اور جو سکون کی تلاش میں حرام کام کی طرف لے جائے گا۔ اپنے آپ کو پابند کرلیں کہ آپ ایک ملنسار انسان بنیں رہیں گے؛ اس میں محنت تو بہت لگتی ہے لیکن اس کا نتیجہ خوشی اور زندگی میں اطمینان ہوتا ہے۔

شدت پسندی

سوال 82: شدت پسندی ایک خوفناک عمل ہے، نو مسلم اس برائی میں آسانی سے ملوث ہو جاتے ہیں۔ اعتدال پسند اور امن پسند مسلمان بنے رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: زیادہ ترنو مسلم اسلام میں کسی انتہا پسند نقطہ نظر کی تلاش میں داخل نہیں ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ نو مسلم دہشت گرد تنظیموں کے لیے کام کرنے کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں ۔عام طور پر یہ عمل غصّے سے مغلوب ایسا شخص کرتا ہے جو یہ محسوس کرتا ہے کہ اس کے ساتھ برا سلو ک کیا جا رہا ہے یا اسے اس کے کلچر یا کمیونٹی سے باہر کردیا گیا ہے۔ ہمیں اس بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئیے کہ کوئی ہمیں 'انتہا پسند' بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، یہ اتنی دفعہ ہوتا ہے کہ باعث تشویش تو ہے۔ آپ کے لیے بہترین ہو گا کہ آپ عقل و شعور سے کام لیں اور انتہا پسند نقطہ نظر میں نہ پھنسیں۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئیےکہ دنیا کے تمام علماء نے اپنے فتووں میں دہشت گردی کو بالکل رد کر دیا ہے۔ جنونیت اسلامی تعلیمات کا حصہ نہیں ہے۔ اپنی پوری کوشش کریں کہ درمیانے راستے پر چلیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن