30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں بطور دوست ملاقات(date) کر سکتے ہیں؟
جواب: اس معاملے میں انفرادی طور پر مسلمان مختلف رہنما اصولوں کو اپناتے ہیں۔ صحیح فہم یہ ہے کہ قرآن مجید اور حدیث (نبوی اقوال) سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مخالف جنس کے افراد کو تعلقات یا ایسی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے جو اسلام کے اصولوں کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہیں، اور جوڑوں (couples) کو شادی سے پہلے جنسی تعلق سے پرہیز کرنا چاہیے۔ لہٰذا، بوائے فرینڈ /گرل فرینڈ کی ملاقات کا تصور اسلام میں بالکل ممنوع ہے۔
نماز پر قائم رہنا
سوال 75:میں ایک نو مسلم ہوں اور مجھے ہر روز ہی نماز قائم رکھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ میں اس حالت میں کیا کر سکتا ہوں؟
جواب: ایک نو مسلم ہونے کے ناطے، آپ کو ہر روز نماز قائم کرنے، رمضان کے دوران روزے رکھنے، اور اس دین کی دیگر بہت ساری عبادات میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ طرزِ زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی کے ساتھ جو جدوجہد ہوتی ہے، وہ مشکل ہوتی ہے اور اس میں کچھ وقت لگے گا۔ الجھن والے لمحات آنا لازمی ہیں، لیکن پریشان نہ ہوں۔ آپ سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ آپ ہر صبح بہت جلد اٹھ کر تہجد (رات کی اضافی نماز ) پڑھیں۔
اپنی عبادات کو قائم رکھنا آپ کے ایمان کو بہت مضبوط کرے گا۔ جب بھی ممکن ہو، قرآن مجید پڑھیں۔ حدیث کا کوئی مجموعہ جیسے کہ "ریاض الصالحین" حاصل کریں اور اسے اکثر پڑھتے رہیں۔ آپ اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے تعلق محسوس کرنا شروع کر دیں گے، اور آپ اسلام کو ایک دین اور طرز زندگی کے طور پر اپنانے کے عادی ہو جائیں گے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع