30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭…جس نے اس حالت میں صبح کی کہ وہ دُنیاپر غمزدہ تھا توگویااس نے مجھ سے ناراضی کی حالت میں صبح کی۔
٭…جس نے کسی مصیبت پر شکوہ و شکایت کی، تحقیق اس نے میری شکایت کی ۔
٭…جس نے مالداری کی وجہ سے کسی مالدار کے سامنے عاجزی کااظہار کیا تو اس کادو تہائی دین چلاگیا(یعنی کمزورہوگیا)۔
٭…جس نے میت پر اپنا چہراپیٹااورچیخ وپکارکی گویااس نے نیزہ کے ذریعے میرے ساتھ جنگ کی۔
٭…جس نے کسی قبرپرلکڑی توڑی گویااس نے اپنے ہاتھ سے میرے کعبے کے دروازے کو گرایا۔
٭…جس نے اس بات کی پروا نہ کی کہ کس دروازے سے کھاتا ہے (یعنی حلال و حرام کی پروا نہ کی) تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کوکوئی پروانہیں کہ وہ اسے کس دروازے سے جہنم میں داخل فرمائے ۔
٭…جس نے اپنی نیکیوں میں اضافہ نہ کیاوہ نقصان میں ہے ، اورجو خسارے میں ہواس کے لئے موت ہی بہتر ہے ۔
٭…جس نے اپنے علم پر عمل کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اس چیزکاعلم بھی عطا فرمادیتا ہے جو وہ نہیں جانتا۔
٭…جس نے لمبی امیدباندھی اس کا عمل اِخلاص پرمبنی نہیں ہوسکتا۔‘‘
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
نصیحت نمبر3 : تارکِ غیبت کے لئے محبت الٰہی
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!قناعت اختیارکر مستغنی ہو جائے گا۔ حسدچھوڑدے استراحت پاجائے گا۔حرام سے بچ دین میں مخلص ہو جائے گا ۔
٭…جس نے غیبت کوترک کردیااس کے لئے میری محبت ظاہر ہوگئی۔
٭…جس نے لوگوں سے کنارہ کشی اختیارکی وہ لوگوں سے محفوظ ہوگیا۔
٭…جس کی گفتگوحسبِ ضرورت ہو اس کی عقل کامل ہوگئی۔
٭…جس نے کم پرقناعت کی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسہ کیا۔
اے ابن آدم!توجو جانتا ہے اس پرتوعمل کرتا نہیں تومزیدکی طلب کیوں کرتا ہے ؟
اے ابن آدم!تودُنیامیں ایسے مصروف ہے گویا تو نے مرنا ہی نہیں اورمال ایسے جمع کررہاہے گویاتو(دُنیامیں )ہمیشہ رہے گا۔
اے دُنیا!اپنے حریص کومحروم کردے ، اپنے تارک(یعنی چھوڑنے والے )کو تلاش کر اور دیکھنے والوں کی نگاہ میں شیریں ہوجا۔‘‘
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
نصیحت نمبر4 : بہترین آقااوربدترین بندہ
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’ اے ابن آدم!جس نے دُنیاپرغمزدہ ہونے کی حالت میں صبح کی وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ (کی رحمت)سے دورہوگیا، دُنیا میں محنت برداشت کی اور آخرت میں مشقت اٹھائی، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے دل میں ایسارنج و غم ڈال دیاجو اس سے کبھی جدا نہ ہوگا، ایسی مصروفیت لازم کردی جس سے وہ کبھی فارغ نہ ہوگا، ایسے فقر میں مبتلاکردیاجس سے کبھی چھٹکار نہ پائے گااوراس کے دل میں ایسی امیدیں پیدا کر دیں جواسے ہمیشہ مصرو ف رکھیں گی۔
ا ے ابن آدم!تیری عمرہرروزکم ہورہی ہے پھربھی تجھے اس کاشعورنہیں ہے ۔ میں ہرروزتجھے تیرارزق عطاکرتاہوں پھربھی توشکر نہیں کرتاکہ نہ توتُوکم پر قناعت کرتا ہے اور نہ ہی کثیر سے تیراپیٹ بھرتا ہے ۔
اے ابن آدم!ہر دن میرے یہاں سے تیرارزق تیرے پاس آتا ہے جبکہ فرشتے ہررات میرے پاس تیرا برا عمل ہی لاتے ہیں ، میرارزق کھانے کے باوجود تُومیری نافرمانی کرتاہے ۔تومجھ سے دُعا کرتاہے تومیں قبول کرتا ہوں۔ میری جانب سے تو تیرے پاس بھلائی ہی آتی ہے جبکہ تیری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع