30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے ابن آدم!میری اطاعت وعبادت میں لگ جااوررِزق کی فکرنہ کرکیونکہ رزق کے معاملے میں مَیں تجھے کفایت کروں گااورکسی ایسی چیزکاغم نہ کرجس کی تجھے حاجت نہیں۔
اے ابن آدم!جیسے توعمل کئے بغیراس کاثواب نہیں پاسکتاایسے ہی اس چیزکی تمنا کیوں کرتاہے جوتیری طاقت وقدرت میں نہیں ؟
اے ابن آدم!جس کا راستہ موت ہو وہ دُنیاپر کیسے خوش ہوسکتا ہے ؟اورجس کاگھر قبر ہو وہ دُنیامیں اپنے گھرکے اندر کیسے خوش رہ سکتاہے ؟
اے ابن آدم!تھوڑے رزق پرتیراشکرگزارہونا، کثیر رزق پرناشکراہونے سے کہیں زیادہ بہترہے ۔
اے ابن آدم!تیرا بہترین مال وہ ہے جو تو (صدقہ کرکے )آگے بھیج چکااور بدترین مال وہ ہے جو تو نے دُنیا میں چھوڑا، لہٰذاموت آنے سے پہلے (اپنی نجات کے لئے )کچھ بھلائی آگے بھیج دے ، اسے تومیرے پاس پالے گا۔
اے ابن آدم!غمزدہ کے غم کومیں ہی دورکرتاہوں ، مغفرت کے طالب کی بخشش میں ہی کرتا ہوں ، توبہ کرنے والے کوگناہوں سے میں ہی روکتاہوں ، لباس سے محروم کو میں ہی کپڑے پہناتا ہوں ، خوفزدہ کے خوف کومیں ہی دورکرتا ہوں ، بھوکے کا پیٹ میں ہی بھرتاہوں۔جب میرابندہ میری اطاعت وفرمانبرداری کرتااور میرے حکم پر راضی رہتا ہے تومیں اس کامعاملہ آسان، اس کی پیٹھ مضبوط اور اس کا سینہ کشادہ فرما دیتا ہوں۔
اے موسیٰ(عَلَیْہِ السَّلَام)!جو فقیروں اوریتیموں کے مال کے ذریعے (یعنی چھین کر ) مالدار بنے گا ، مَیں اسے دُنیامیں محتاج اور آخرت میں گرفتارِعذاب کروں گا۔ اورجس نے فقرااور کمزوروں پر ظلم و زیادتی کی میں اسے تباہ بربادکردوں گا اور اسے جہنم میں داخل کروں گا ۔‘‘
(ارشادباری تعالیٰ ہے : )
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ(۱۸)صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠(۱۹) (پ۳۰، الاعلٰی : ۱۸۔۱۹)
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک یہ اگلے صحیفوں میں ہے ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔
تَمَّتْ بِالْخَیْر
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع