30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔(اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )
شعبہ تراجِم کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ تَذْکِرَۃٌ لِّلْعِبَادِ، تَقْوِیَۃٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِلَی الْعِبَادَۃِ، وَالصَّلٰوۃُ عَلٰی صَاحِبِ الْمِلَّۃِ الطَّاہِـرَۃِ، وَالرِّضْوَانُ عَلٰی آلِـہٖ وَاَصْحَـابِـہٖ وَآلِھِمْ، وَعَلٰی مَنْ تَبَعَھُمْ بِاِحْسَانٍ وَّعلماءِ الْاُمَّۃِ فِیْ کُلِّ زَمَان۔
ترجمہ : سب خوبیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں کہ اس کی تعریف کرناتمام بندوں کا وظیفہ، متقی مسلمانوں کی عبادت کی طرف ہمت افزائی ہے ۔اور درود نازل ہو پاک ملت(یعنی دین)والے ہمارے آقاومولیٰ حضرت سیِّدُنامحمدمصطفی(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر، اوران کی آل، اَصحاب اوراَصحاب کی آل اوربھلائی کے ساتھ ان کی اِتباع کرنے والوں اور ہر زمانے میں عُلمائے اُمت پررضائے الٰہی کانزول ہو۔
اس رسالہ’’اَلْمَوَاعِظ فِی الْاَحَادِیْثِ الْقُدْسِیَّہ‘‘میں نفع مند بھلائی ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اس کے ذریعے نفع عطا فرمائے ۔ (آمین)
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
نصیحت نمبر1 : اے ا بنِ آ دَ م!
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم! تعجب ہے اس شخص پرجو موت پر یقین رکھتا ہے پھربھی خوش ہوتا ہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجوحساب و کتاب پر یقین رکھتا ہے پھربھی مال جمع کرنے میں مصروف ہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجوقبرپر یقین رکھنے کے باوجودہنستاہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجسے آخرت پریقین ہے پھربھی پُرسکون ہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجودُنیا(کی حقیقت کوجانتا)اور اس کے زوال پر یقین رکھتا ہے پھربھی اس پرمطمئن ہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجوگفتگوتوعالموں جیسی کرتاہے لیکن اس کادِل جاہلوں جیساہے ۔
٭… تعجب ہے اس شخص پرجو پانی کے ذریعے (ظاہری اعضاء کی)پاکی تو حاصل کرتاہے مگراس کا دِل(گناہوں کی گندگی)سے آلودہ ہے ۔
٭… تعجب ہے اس پرجو لوگوں کے عیوب تلاش کرنے میں تومصروف رہتا ہے لیکن اپنے عیوب سے غافل ہے ۔
٭… تعجب ہے اس شخص پرجوجانتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے ہرعمل سے باخبر ہے پھربھی اس کی نافرمانی کرتاہے ۔
٭… تعجب ہے اس پر جو جانتاہے کہ اسے اکیلے مرنا، اکیلے قبر میں داخل ہونا اور اکیلے ہی حساب دیناہے پھر بھی لوگوں سے اُنسیت رکھتاہے ۔
(اے ابن آدم!سن!)میں ہی معبودِحقیقی ہوں اور محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) میرے خاص بندے اور رسول ہیں۔‘‘
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
نصیحت نمبر2 : علم پرعمل کی برکت
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’ میں گواہ ہوں کہ صرف میں ہی معبودِ برحق ہوں ، میرا کوئی شریک نہیں اورمحمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) میرے خاص بندے اور رسول ہیں۔
٭…جس نے نہ تومیرے فیصلے کو قبول کیا، نہ میری آزمائش پر صبرکیا، نہ میری نعمتوں کاشکراداکیااورنہ ہی میری بخشش(یعنی عطاکردہ نعمت)پرقناعت کی تواسے چاہئے کہ وہ میرے علاوہ کسی اوررب کی عبادت کرے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع