دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nasihaton kay Madani Phool | نصیحتوں کے مدنی پھول

book_icon
نصیحتوں کے مدنی پھول

          اے ابن آدم!تقویٰ وپرہیزگاری اورقناعت اختیارکرتجھے میرا دیدار نصیب ہوگا، میری عبادت کرمیرا ہوجائے گااورمجھے تلاش کر، پالے گا۔

          اے ابن آدم!جب تو بھی ان امرا کی مثل ہوجائے گاجو فسق و فجور کی وجہ سے آگ میں  داخل ہوں  گے ، ان عربوں  کی طرح ہوجائے گاجونافرمانی کے سبب جہنم میں  داخل ہوں  گے ، ان عُلما کی مثل ہوجائے گاجو حسدکی وجہ سے عذاب میں  مبتلا ہوں  گے ، ان تاجروں  کی طرح ہوجائے گاجو خیانت کے سبب جہنم میں  داخل ہوں  گے ، ان جبریہ کی طرح ہوجائے گاجوجہالت کی وجہ سے آگ میں  داخل ہوں گے ، ان عبادت گزاروں  کی طرح ہوجائے گاجو ریا کاری کی آفت کے سبب موردعذاب ہوں  گے ، ان مال داروں  کی طرح ہوجائے گاجوتکبرمیں  مبتلا ہونے کی وجہ سے اس میں  داخل ہوں  گے اور ان فقراکی طرح ہوجائے گاجو جھوٹ جیسے کبیرہ گناہ کے سبب داخل جہنم ہوں  گے تو پھر کوئی جنت کا طالب کہاں  سے ہوگا؟

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

 نصیحت نمبر30  : احمق کونصیحت کی مثال

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے :

یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوا  اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِهٖ  وَ  لَا  تَمُوْتُنَّ  اِلَّا  وَ  اَنْتُمْ  مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲) (پ۴، آلِ عمران : ۱۰۲)

ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسااُس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرنامگر مسلمان۔

          اے ابن آدم!بغیر عمل کے علم بغیر بار ش، چمک اور کڑک کی طرح ہے ۔

          ٭…علم کے بغیر عمل بغیر پھل کے درخت کی طرح ہے ۔

          ٭… عمل کے بغیر عالم کی مثال بغیر تانت کمان کی طرح ہے ۔

          ٭…زکوٰۃ ادانہ کرنے والے کی مثال پہاڑپر نمک کاشت کرنے والے کی طرح ہے ۔

          ٭…احمق کونصیحت کرناجانوروں  کے گلے میں  موتی اور جواہرات ڈالنے کی طرح ہے ۔

          ٭…علم کے باوجودسخت دلی داغدارپتھر کی مانندہے ۔

          ٭…نصیحت کی رغبت نہ رکھنے والے کو نصیحت کرناقبروں  کے پاس بانسری بجانے کی مثل ہے ۔

          ٭…مالِ حرام سے صدقہ کرنے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اپنے کپڑے پرلگی گندگی کواپنے پیشاب سے دھوئے ۔

          ٭…دل کی صفائی کے بغیرنمازبغیر روح کے جسم کی طرح ہے ۔

          ٭…اوربغیر توبہ کے علم والے کی مثال بغیر بنیادعمارت کی سی ہے ۔

          (قرآنِ مجیدمیں  ارشادہوتاہے : )

اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِۚ-فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠(۹۹) (پ۹، الاعراف : ۹۹)

ترجمۂ کنزالایمان : کیا اللہکی خَفِی تدبیرسے بے خبر ہیں  تو اللہکی خَفِی تدبیر سے نڈر نہیں  ہوتے مگر تباہی والے ۔

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

 نصیحت نمبر31 :    عظیم الشان بشارتیں

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!تیرے دل میں  میری محبت، تیرے دُنیاکی طرف میلان کے مطابق ہوگی( یعنی دِل میں جس قدر دُنیاکی محبت زیادہ ہو گی اسی قدر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی محبت کم ہوگی)کیونکہ میں  کبھی کسی دِل میں  اپنی اور دُنیا کی محبت کو جمع نہیں  کروں  گا ۔

          اے ابن آدم!تقویٰ اختیار کرمیر ی معرفت حاصل ہوجائے گی۔

          ٭…فاقہ کشی کی عادت ڈال میرادیدار نصیب ہوگا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن