دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nasihaton kay Madani Phool | نصیحتوں کے مدنی پھول

book_icon
نصیحتوں کے مدنی پھول

          ٭…جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے عوض مل جاتا ہے توپھر بخل کا ہے کا؟

          ٭… جب ابلیس اللہ عَزَّوَجَلَّ کا دُشمن ہے توپھراس سے غفلت کیوں ؟

          ٭…جب دوزخ  کا عذاب (برحق) ہے توپھراستراحت وسکون کس لئے ؟

          ٭…جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ملنے والا ثواب جنت ہے توپھر نافرمانی کیوں ؟

          ٭…جب ہرچیزمیرے (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّکے )  فیصلے کے مطابق ہے توپھر جزع و فزع کا ہے کی؟‘‘

          (اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآنِ مجیدمیں  ارشادفرماتا ہے : )

لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ ۙ ﹰ(۲۳) ۲۷، الحدید : ۲۳)

ترجمۂ کنزالایمان : اس لئے کہ غم نہ کھاؤ اس پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ ہو اس پرجوتم کو دیا اور اللہکو نہیں  بھاتاکوئی اترونا (شیخی بگھارنے والا)بڑائی مارنے والا ۔

نصیحت نمبر26  : میرے ہوجاؤمیں  تمہاراہوجاؤں گا

          اللہعَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!کثیرزادِ راہ اکٹھا کرلوکیونکہ راستہ بہت طویل ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے روزانہ قیام کیاکرو اس لئے کہ جنت کے راستے میں حائل گھاٹیاں بہت گہری ہیں ، اچھے اعمال بجالاؤکیونکہ پل بہت باریک ہے ، ہر کام اِخلاص کے ساتھ کرو کہ پرکھنے والاباخبرہے ۔تمہاری خواہشات جنت میں  اور راحت وسکون آخرت میں ہے اور تمہارے پاس بڑی آنکھوں  والی حوریں  ہوں گی، لہٰذا تم میرے ہو جاؤ میں  تمہارا ہو جاؤں  گا۔ دُنیا میں عاجزی وانکساری ا ور فرمانبرداروں  سے محبت کرنے کے سبب میرا قرب حاصل کروکیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّنیکوکاروں  کا اجر ضائع نہیں  فرماتا۔

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

نصیحت نمبر27 :          جَہَنَّم کے عذابات

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!تم کیسے نافرمانی کرتے ہو حالانکہ سورج کی تپش سے گھبرا جاتے ہو، جب کہ جہنم کے سات طبقات ہیں  جن میں  ایسی آگ ہے جس کا بعض بعض کو کھارہاہے (یعنی بہت تیزآگ ہے )، اس کے ہرطبقے میں  آگ کی 70ہزارگھاٹیاں  ہیں ، ہر گھاٹی میں 70ہزارگھرہیں ، ہرگھرمیں 70 ہزار کمرے ہیں ، ہرکمرے میں 70ہزارکنویں ہیں ، ہرکنویں  میں آگ کے 70 ہزار تابوت ہیں ، ہرتابوت میں  آگ کے 70ہزاربچھوہیں ، ہر تابوت پرزقوم([1])کے 70ہزاردرخت ہیں ، ہر درخت کے نیچے جہنم کے 70ہزارسربراہ  ہیں ، ہرسربراہ کے ساتھ70ہزار فرشتے ، اور (ہر تابوت میں ) 70ہزار اژدھے ہیں ، ہر اژدھے کی لمبائی آگ کے 70ہزارہاتھ ہیں  ، ہر اژدھے کے پیٹ میں  سیاہ زہرکاسمندر ہے ، اور (تابوت میں  موجود)ہر بچھو کی ہزار دُمیں ہیں ، ہر دم کی لمبائی 70ہزارہاتھ ہے ، ہر دم میں  سرخ زہر کے 70 ہزاررطل ہیں  (رطل مخصوص وزن یا پیمانے کوکہتے ہیں )، مجھے اپنی ذات کی قسم!

وَ الطُّوْرِۙ(۱)وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ(۲)فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ(۳)وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ(۴)وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ(۵)وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ(۶)۲۷، الطور : ۱تا۶)

ترجمۂ کنزالایمان : طور کی قسم اور اس نوشتہ کی جو کھلے دفتر میں  لکھا ہے اور بیتِ معموراور بلند چھت اور سلگائے ہوئے سمندر کی۔

          اے ابن آدم!میں  نے اس دوزخ کو کافر، چغلخور، والدین کے نافرمان، ریاکار، مال کی زکوٰۃادانہ کرنے والے ، زانی، سودخور، شرابی، یتیم پرظلم کرنے والے ، دھوکے باز، نوحہ کرنے والے اور پڑوسیوں  کو اذیت پہنچانے والوں  کے لئے پیدا کیا ہے ۔

(قرآنِ پاک میں  ارشادہوتاہے : )

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰)۱۹، الفرقان : ۷۰)

 



   [1] زقوم : ایک تلخ اوربدبوداردرخت جس کاپھل اہلِ دوزخ کی غذاہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن