دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nasihaton kay Madani Phool | نصیحتوں کے مدنی پھول

book_icon
نصیحتوں کے مدنی پھول

یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ(۸۵)وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ(۸۶)۱۶، مریم : ۸۵، ۸۶)

ترجمہ کنزالایمان : جس دن ہم پرہیزگاروں  کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بناکر اور مجرموں  کو جہنّم کی طرف ہانکیں گے پیاسے ۔

            اس میں  تم سے وعدہ بھی ہے اور تمہارے لئے وعید بھی۔بے شک میں  اللہ ہوں ، میرا کوئی مثل نہیں، میرے غلبے واقتدارکی طرح کسی کاغلبہ واقتدارنہیں۔ جس نے اپنی زندگی میں اِخلاص کے ساتھ روزے رکھے میں اسے مختلف قسم کے کھانوں  سے اِفطار کراؤں  گا۔جس نے رات بھر قیام کیامیں  اسے اپنی طرف سے ایک خاص شان یعنی اعلیٰ مرتبہ عطافرماؤں گا۔جس نے میری حرام کردہ چیزوں  سے اپنی آنکھوں  کو جھکا لیا(یعنی انہیں  دیکھنے سے بچا)میں  اسے جہنم سے امان عطاکر دوں  گا۔میں  ہی (تمہارا) ربّ عَزَّوَجَلَّ ہوں ، لہٰذامجھے پہچانو۔

            ٭…میں  ہی نعمتیں  عطاکرنے والا ہوں میرا شکراداکرو۔

            ٭…میں  ہی(تمہارا)نگہبان ومحافظ ہوں  مجھے یاد رکھو۔

            ٭… میں ہی(تمہارا)مددگارہوں ، لہٰذامیرے (دین کے )مددگاربن جاؤ ۔

            ٭…میں  ہی مغفرت کرنے والا ہوں ، لہٰذامجھ سے ہی بخشش طلب کرو۔

          ٭…میں  ہی مطلوب ومقصود ہوں  ، لہٰذا مجھے ہی پانے کا قصد کرو۔

          ٭…میں  ہی عطا کرنے والا ہوں ، لہٰذامجھ سے ہی سوال کرو ۔

          ٭… میں  ہی معبودِحقیقی ہوں ، لہٰذا میری ہی عبادت کرو۔

          ٭…میں (تمہارے تمام اَعمال سے ) باخبرہوں ، لہٰذامجھ سے ڈرو۔‘‘

 نصیحت نمبر25 :  دُشمنِ خداسے غفلت کیوں  ؟

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’ اے ابن آدم!

شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُؕ(۱۸)اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫    (پ۳، آلِ عمران : ۱۸، ۱۹)

ترجمۂ کنزالایمان :  اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کو ئی معبود نہیں اور فرشتو ں  نے اور عالموں  نے انصاف سے قائم ہو کراس کے سوا کسی کی عبادت نہیں  عزت والا حکمت والا بے شک اللہکے یہاں  اسلام ہی دین ہے ۔

وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُۚ-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ(۸۵)۳، آلِ عمران : ۸۵)

ترجمۂ کنزالایمان : اور جو اِسلام کے سوا کوئی دِین چاہے گا وہ ہر گز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں  زیاں  کاروں  سے ہے ۔

          ہرایک کوجنت کی بہترین خوشخبری ہو۔

          ٭… جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کواچھی طرح پہچان کراس کی اطاعت کی وہ نجات پا گیا۔

          ٭… جس نے شیطان کوجان کراس کی نافرمانی کی وہ محفوظ ہوگیا۔

          ٭… جس نے حق پہچان کراس کی اتباع کی وہ بے خوف ہوگیا۔

          ٭…جس نے باطل کو جان کر اس سے بچنے کی سعی(یعنی کوشش)کی وہ کامیاب ہوگیا۔

          ٭…جس نے شیطان اوردُنیاکوجان کر انہیں  ٹھکرا دیاوہ سعادت مند ہو گیا۔

          ٭…جس نے آخرت کوپہچان کراسے تلاش(کرنے کا ارادہ)کیاوہ ہدایت پاگیا، بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہتاہے ہدایت عطا فرما تا ہے اور تمہیں  اسی کی طرف پھرنا ہے ۔

          اے ابن آدم!جب اللہ عَزَّوَجَلَّتیرے رزق کا کفیل ہے توپھرتیرا طویل مدت کا اِہتمام کس لئے ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن