دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nasihaton kay Madani Phool | نصیحتوں کے مدنی پھول

book_icon
نصیحتوں کے مدنی پھول

کیوں  ادا نہ کیا؟‘‘

 نصیحت نمبر21 :    خفیہ تدبیرسے بے خوف نہ رہنا

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!موت تیرے بھیدوں  پر سے پردہ اُٹھادے گی، قیامت تیرے اعمال کی آزمائش کرے گی، (جہنم کا)عذاب تیرے رازوں کی پردہ دری کردے گا، پس کسی گناہ کو چھوٹانہ سمجھنا، ہاں  یہ ضروردیکھناکہ توکس کی نافرما نی کر رہا ہے ۔جب تجھے تھوڑارزق دیا جائے توتو اس کی قلت کونہ دیکھنا، مگر اسے ضرور دیکھنا جس نے تمہیں  رزق دیا۔کسی صغیرہ گناہ کومعمولی مت سمجھناکیونکہ تم نہیں  جاتے کہ کس گناہ سے تماللہ عَزَّوَجَلَّ کوناراض کر دو۔میری خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ رہناکیوں  کہ میری خفیہ تدبیراندھیری رات میں  پہاڑپرموجودچیونٹی کے رینگنے سے بھی ز یادہ پوشیدہ ہے ۔

        اے ابن آدم!کیامیری نافرمانی کے بعد میرے غضب کو یاد کیا؟

          ٭…جس سے میں  نے تجھے منع کیا، کیااس سے باز رہا؟

          ٭…کیامیرے فرض کو ایسے ہی اَداکیاجیساکہ میں  نے حکم دیا؟

          ٭…کیااپنے مال سے مسکینوں  کی مددکی؟

          ٭…کیااپنے ساتھ بُرائی سے پیش آنے والے کے ساتھ بھلائی کی؟

          ٭…کیااسے معاف کیاجس نے تجھ پرظلم کیا؟

          ٭…کیاقَطع تَعَلُّقی کرنے والے کے ساتھ صلہ رحمی کی؟

          ٭…کیاخیانت کرنے والے کے ساتھ انصاف کیا؟

          ٭… کیا ترکِ تَعلُّق کرنے والے کے ساتھ کلام کیا(یعنی تَعلّق جوڑا)؟

          ٭…کیااپنے والدکااَدَب واِحترام کیا؟

          ٭… کیاپڑوسی کو راضی کیا؟

          ٭…کیااپنے دینی ودنیاوی معاملے میں عُلماسے سوال کیا ؟

          (سنو!)میں  تمہاری صورتوں  اورجسمانی خوبیوں  کو نہیں بلکہ تمہارے دلوں کودیکھتا اور تمہاری اِن خصلتوں  سے راضی ہوتا ہوں  ۔‘‘

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

 نصیحت نمبر22 :                                      قیامت کی دہشتیں

          اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!اپنے آپ کو اورمیری ساری مخلوق کو دیکھ اگرخودسے بڑھ کر کسی کو عزت دار پائے تو اس کی عزت و شرافت کو اپنی طرف پھیردے وگرنہ توبہ اورنیک عمل کے ذریعے خودکومعززو مکّرم بنانے کی کوشش کر اَگرتیرا نفس تجھ پرغالب ہے تواپنے اوپر اللہ عَزَّوَجَلَّ کااحسان اوروہ عہدیادکرجو اس نے تم سے کیاتھاجب کہ تم نے کہاتھاکہ ہم نے سنا اور مانا۔اور قیامت، ہاروالوں  کی ہار کھلنے اور حق (یعنی حاضر)ہونے والی کے دن سے قبل اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو۔

            (جس کے بارے میں  قرآنِ پاک میں  ارشادہوتاہے : )

كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ(۴)۲۹، معارج : ۴)

ترجمہ ٔکنزالایمان : وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے ۔

یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ(۳۵) وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ(۳۶)۲۹، مرسلت : ۳۵، ۳۶)

ترجمہ ٔکنزالایمان : دن ہے کہ وہ نہ بول سکیں  گے اور نہ انہیں  اجازت ملے کہ عذر کریں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن