30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس کی برکت سے آج لاکھوں لاکھ مسلمانوں کی اصلاح ہو رہی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے ایک فیشن پرَست کی زندگی کو چار چاند لگ گئے اور سعادتوں بھری زندگی مقدّر بن گئی۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنے محلہ ، مسجد ، گھر گھر میں درسِ فیضانِ سنّت کو عام کرکے ِخوب خوب رحمتیں حاصل کریں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں خلوصِ نیّت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
تحصیل بھلوال (پنجاب ، پاکستان) کے محلہ مخدوم آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لبُاب ہے کہ مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بد مذہبیت کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہاتھا۔ بدمذہبوں کی صحبت کی نحوست کا رنگ اس قدر غالب تھا کہ میں دعوتِ اسلامی کے نام سے بھی چڑتاتھا۔ میرے شب و روز اسی بغض و عناد میں بسر ہو رہے تھے۔ نمازوں کا تو یہ حال تھا کہ کبھی پڑھ لی تو کبھی چھوڑ دی۔ ایک روز میں اپنے محلہ کی مسجد میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لیے گیا۔ نماز کے بعد مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت ہو رہا تھا۔ میری خوش بختی کہ میں درس میں شریک ہو گیا۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے سادہ اور منفرد انداز سے تو میرا روآں روآں لرزنے لگا مگر ابھی بھی غفلت کی خماری مکمل طور پر ختم نہ ہوئی تھی۔ درسِ فیضانِ سنّت کے بعد میں نے اس اسلامی بھائی سے جارحانہ انداز میں بحث مباحثہ شروع کر دیا لیکن مجال ہے کہ ان کے لب و لہجے میں شدت آئی ہو۔ وہ بڑے پیارے انداز میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں بتانے اور فیوضات سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے رہے۔ میرا شرکت کا ذہن تو نہ تھا مگر ان اسلامی بھائی کی مستقل انفرادی کوشش کی برکت سے میں نے نیت کر ہی لی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو ہی گیا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان پھر ذکراللہ اور آخر میں رقت انگیز دعا نے تو میرے دل کی دنیاہی بدل دی۔ میں نے صدقِ دل سے توبہ کی اور سعادتوں بھری زندگی بسر کرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے نمازوں کاپابند بن گیا۔ میں اب خوب خوب مدنی کاموں کی بہاریں لٹا رہا ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
وزیرآباد (صوبہ پنجاب ، پاکستان) کے محلہ لکڑمنڈی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے یوں تو میں شروع سے ہی نمازوں کا پابند تھا لیکن اچھی صحبت نہ ملنے کے باعث اپنے اندر عملی اعتبار سے بہت کمی پاتا تھا۔ روز بروز بڑھتے ہوئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع