دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nashay baaz ki Islah ka Raaz | نشے بازکی اصلاح کا راز

book_icon
نشے بازکی اصلاح کا راز

کھل گئے۔ ذکر اور آخر میں  رقت انگیز دعا نے تو میری کایا ہی پلٹ دی۔ میری سوچ و فکر کو یکسر بدل کر رکھ دیا میرے دل میں  نیکیوں  کا شوق اور گناہوں  سے نفرت کا کچھ ایسا جذبہ پیدا ہوا کہ میں  مدنی ماحول کا ہو کر رہ گیا۔ اسلامی بھائیوں  کی مزید شفقتوں  کی برکت سے دو ہفتے میں  ہی عمامہ سجا کر اپنا’’ سر سبز سبز‘‘ کر لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب سے مدنی ماحول کی پر نور فضائیں  میسر آئی ہیں  نمازوں  کی پابندی کے ساتھ ساتھ مدنی قافلوں  میں  سنّتوں  بھرا سفر اور سنّتوں بھرے اجتماعات میں  شرکت میرا معمول بن گیا ہے۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے برگزیدہ بندوں  کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے اور مہکے مہکے مدنی ماحول میں  استقامت عطا فرمائے۔  اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                       صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

(10) فیشن پرستی سے توبہ

       مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے مانگا منڈی کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ میں  ایک فیشن پرست نوجوان تھا۔ دنیا کی رونقوں  میں  منہمک زندگی کے نادر لمحات ضائع کر رہا تھا۔ میری زندگی کے سیاہ پہر میں  سعادتوں  کی کرنیں  کچھ یوں  نمودار ہوئیں  کہ ہمارے محلہ کی مسجد میں  ایک اسلامی بھائی درسِ فیضانِ سنّت کیلئے تشریف لایا کرتے ۔ خوش قسمتی سے ایک دن میں  بھی درس میں  شریک ہو گیا۔ انہوں  نے درودو سلام کی فضلیت بیان کی جسے سن کر دل خوشی سے جھومنے لگا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے رسول صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسلَّم پر درود پاک پڑھنے والوں  پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتوں  کی کیسی چھما چھم بارش برستی ہے۔ درسِ فیضانِ سنّت کے بعد میری ملاقات ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی سے ہو گئی ان کا اندازِ ملاقات اور گفتگو کا دلنشین انداز مجھے بہت اچھا لگا انہوں  نے شفقت فرماتے ہوئے مدنی قافلے کی برکتیں  بتائیں  کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں  میں  دعائیں  قبول ہوتی ہیں  پریشانیاں  دور ہوتی اور چین سکون کی دولت نصیب ہوتی ہے۔ لاکھوں  لاکھ اسلامی بھائی راہِ خدا میں  سفر کی برکتوں  سے مالا مال ہو رہے ہیں۔ آپ بھی مدنی قافلے میں  سفر کریں  جہاں  آپکو بے شمار دینی مسائل سیکھنے کو ملیں  گے وہیں  سکونِ قلب کی دولت بھی نصیب ہو گی۔ ان اسلامی بھائی کے دنیا و آخرت کے فوائد سے بھر پور کلام کو سن کر میں  بہت خوش ہوا اور یوں   ان کی خیر خواہی فرمانے کے سبب میرے دل میں  ان کی محبت موجزن ہو گئی اور میں  ہاتھوں  ہاتھ مدنی قافلے کے لئے تیار ہو گیا۔ مدنی قافلے میں  سفر کے دوران عاشقانِ رسول کی رفاقت میں  بہت سرور آیا۔ دین کے وہ مسائل سیکھنے کاموقع ملا جن سے میں  آج تک ناآشنا تھا نماز کے وہ اہم مسائل جن کانماز میں  خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ان کے بارے سنا تو آنکھیں  حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں  کہ نماز میں  شرائط و فرائض بھی ہوتے ہیں۔ بہر حال میں  مدنی قافلے میں  اسلامی بھائیوں  کی شفقتوں  اور ان کی ملنساری اخلاق و کردار سے اس قدر متأثر ہوا کہ میں  ہمیشہ کے لئے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اپنی قبر و آخرت کے لئے نیکیوں  کا ذخیرہ جمع کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا ۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلا می کو دن دگنی رات چگنی ترقی و عروج عطا فرمائے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن