دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nashay baaz ki Islah ka Raaz | نشے بازکی اصلاح کا راز

book_icon
نشے بازکی اصلاح کا راز

میں  آنے سے قبل میں  پینٹ شرٹ میں  کسا کسایا رہتا۔ داڑھی شریف منڈوانے کے گناہ کے ساتھ ساتھ کئی اور بدعملیوں  کا بھی شکار تھا۔ غرض میرے شب روز فضولیات و لغویات ہی میں  بسر ہو رہے تھے۔ میری زندگی میں  گناہوں  کی شام کچھ اس طرح ہوئی کہ ہمارے گاؤں  میں  سنّتوں  کی خدمت کے جذبے سے سرشار چند عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار درس شروع کر دیا۔ جس میں  قراٰن پاک کے ترجمے کنزالایمان مع تفسیر خزائن العرفان سے چند آیات کا ترجمہ و تفسیر پڑھ کر سنایا جاتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بھی شرکت کی سعادت میسر آئی تقریباً دو سال تک اس درس کا سلسلہ چلتارہا پھر بعض وجوہات کی بناپر درس بند ہو گیا مگر میں  اس درس کی برکت سے اپنے گناہوں  سے تائب ہو کر امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ سے بیعت ہو چکا تھا۔ نیز مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا تھا۔   اب میرا دل کڑھتا اور مجھے یوں  محسوس ہوتا کہ کوئی مجھ سے کہہ رہاہے’’ آپ خود درس کیوں  نہیں  شروع کر لیتے۔ ‘‘ چنانچہ میں نے ایک اسلامی بھائی کوساتھ لیا اور فیضانِ سنّت کا درس دینا شروع کر دیا۔ جس کی برکت سے میں  نے اپنے قول و فعل میں  ایک نمایاں  تبدیلی محسوس کی ۔ میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھا ایک رات  سویا ہوا تھا کہ میرے بھاگ جاگ اٹھے کیا دیکھتا ہوں  کہ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ بیان فرما رہے ہیں  اور میں کافی دور سے آپ کے دیدار سے فیض یاب ہو رہا ہوں۔ میرے دل میں  خیال آیا کہ کاش امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  کے قریب جا سکتا۔ اس خیال کا آنا تھا اچانک میں  نے امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو اپنے قریب پایا۔ آپ مسکرا رہے تھے۔ میں  نے مصافحہ کیا اور ادب سے ان کے قریب بیٹھ گیا۔ اس واقعہ کے بعد میں  نے باقاعدگی سے درسِ فیضانِ سنّت جاری رکھا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر  دعوت اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                       صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

(9) درس کی برکت

       ضلع لودھراں  (صوبہ پنجاب ، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : میں  باب المدینہ( کراچی) میں  ایک اسٹیل انڈسٹری میں  ملازم تھا ایک دن نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں  جانا ہوا ۔ نماز پڑھنے کے بعد جونہی میں  واپس آنے لگا ایک سبز سبز عمامے والے اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر نہایت خندہ پیشانی سے ملاقات کرتے ہوئے درس میں  شرکت کی دعوت کچھ ایسے دلنشین انداز میں  پیش کی کہ میں  انکا ر نہ کرسکا اور درسِ فیضانِ سنّت میں  بیٹھ گیا۔ فیضانِ سنّت کے عام فہم الفاظ اور درس دینے والے اسلامی بھائی کا انداز کچھ ایسا پراثر تھا کہ میں  متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ درس کے بعد میں  واپس جانے لگا تو ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی آگے بڑھے مجھ سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں  بھرے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی۔ میں  نے انہیں  شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ بالآخر میں  سنّتوں  بھرے اجتماع کی پر کیف فضاؤں میں  پہنچ گیا۔ سنّتوں  بھرے اجتماع کا ہر منظر ہی نرالہ تھا۔ پرسوز بیان سنا تو دل و دماغ کے بند دریچے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن