30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چکے تھے۔ انہوں نے نہایت دلنشین انداز میں مجھے فیضانِ سنّت سے داڑھی شریف کی سنّتیں اور آداب پڑھ کر سنائے۔ نجانے الفاظ میں ایسی کیا تاثیر تھی کہ جوں جوں میں فیضانِ سنّت کا درس سنتا گیا۔ الفاظوں کا سحر میرے کانو ں کے راستے سے دل میں اترتا گیا۔ میں نے ہاتھوں ہاتھ داڑھی شریف سجانے کی نیّت کرلی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے میری پرخار زندگی میں ایسا مدنی انقلاب آیا کہ تادمِ تحریر میں مدنی ماحول کی خوب خوب برکتیں لوٹ رہا ہوں۔ بس اب میرا ذہن بن گیا ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف )میں قیام پذیر اسلامی بھائی اپنے سدھرنے کا واقعہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ 1995ء میں میںfsc کا طالب علم تھا۔ مذہبی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے میری دوستی ایک بدمذہب سے ہو گئی میں اس کے ساتھ ہی اٹھتا بیٹھتا اور کھاتا پیتا ۔ کہتے ہیں کہ صحبت اثر رکھتی ہے لہٰذا میں بھی اس کے فاسد عقائد کا شکار ہونے لگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے کہ جنہوں نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھ کر امتِ مسلمہ پر احسانِ عظیم فرمایا اور بے شمار لوگوں کو بدمذہبوں سے محفوظ فرمایا یقیناً اگر دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ ہوتا تو اس بدمذہب کی دوستی آج مجھے گمراہی میں مبتلا کر دیتی۔ مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوگیا کہ اس دوست نما دشمن سے میری جان چھوٹ گئی سبب کچھ یوں بنا کہ ہماری مسجد میں فیضانِ سنّت کا درس شروع ہو گیا توایک دن میرے والد صاحب نے فرمایا ’’تم بھی درس میں شرکت کیا کرو کہ درس میں بیٹھنے کی برکت سے نہ صرف معلومات کا ڈھیروں خزانہ حاصل ہوتا ہے بلکہ علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنے کی عظیم فضیلت پانے کی بھی سعادت ملتی ہے۔ ‘‘لہٰذا میں نے درس میں باقاعدگی سے بیٹھنا شروع کر دیا۔ واقعی درس میں بیٹھنے کی برکت سے علمِ دین کے انمول موتیوں سے دامن بھرنے کا سنہری موقع ملا اور ساتھ ہی میرے دل و دما غ کو ایسا سکون نصیب ہوا کہ میرے پاس بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو گیا۔ میرے لئے یہ ایک نیا ماحول تھا ہر طرف علم وعمل کے پھولوں سے مہکی مہکی فضاؤں نے مجھے بہت متأثر کیا۔ پر سوز بیان اور رقت انگیز دعا نے تو میرے دل کی دنیا ہی زیرو زبر کر دی میں نے اپنے تمام گناہوں سے پکی توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ سے بیعت کی بھی سعادت حاصل کر چکا ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی نیک عملوں سے مزیّن فضاؤں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع