30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سرتاپا زنجیرِ عصیاں میں جکڑ چکا تھا جس سے خلاصی بظاہر ممکن معلوم نہ ہوتی تھی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فضل و کرم شاملِ حال رہا کہ خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مہکا مہکا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک روز میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی جن کی انفرادی کوششوں سے مجھے درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ درس انتہائی آسان فہم ہونے کے ساتھ ساتھ پند و نصیحت کے مدنی پھولوں سے بھرپور تھا میں نے بھی کچھ مدنی پھول اپنے دامن میں بھر لئے اور ان سے اپنے گلشنِ حیات کو مہکانے کی نیت کر لی۔ درس کے بعد ملاے دوران ان اسلامی بھائی نے بڑی محبت سے مجھے درس میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ، چنانچہ اس کے بعد میں درس میں اور درس کی برکت سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا پابند بن گیا۔ دعوتِ اسلامی کے اس مدنی ماحول میں آنا جانا تو کیا ہوا مجھے اپنی سابقہ زندگی کے بیش قیمت ’’انمول ہیروں ‘‘ کے زیاں کا احساس ہونے لگا۔ میں نے اس کی تلافی کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی پختہ نیت کر لی اور اپنی اس نیک نیتی کو عملی جامہ پہنانے مدنی ماحول میں استقامت پانے اور خوب خوب نیکیاں کمانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ یوں مجھ سابد کردار عصیاں شعار اور معاشرے کا انتہائی ذلیل و خوار شخص سنّتوں پر عمل کی برکت سے باکردار ، نکوکار اور معاشرے کا عزت دار انسان بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا مرید ہو کر قادری عطاری بن چکا ہوں۔ اللہ عَزّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
فرید ٹاؤن (پنجا ب ، پاکستان)کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ بد قسمتی سے میں گناہوں کی اندھیری وادیوں میں بھٹک رہاتھا۔ دنیا کی رنگینیوں میں ایسا گُم تھا کہ نہ نمازوں کا ہوش تھا اور نہ قبر وآخرت کی کوئی فکر۔ بس دنیا ہی کا حصول مقصدِ حیات بن چکا تھا۔ یوں زندگی کے قیمتی لمحات دنیاوی خرافات کی نذر ہورہے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے اور اسےترقی و عروج عطا فرمائے کہ جس کی بدولت لاکھوں لاکھ مسلمان نیکی کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ بدکا ر وسیاہ کار انسان کو دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا سبب کچھ یوں بنا کہ ایک دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی دی ہوئی توفیق سے نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں جانا ہوا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مجھے مسجد میں ہونے والے فیضانِ سنّت کے درس میں بیٹھنے کی سعادت مل گئی۔ درس بہت اچھا لگا آخر میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی تر غیب دلائی گئی میں نے بھی اجتماع میں شرکت کی نیت کر لی اور مقررہ وقت پر سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گیا۔ یہاں تو ایک نیا ہی جہان آباد تھا ہر طرف سنّتوں کی بہاریں تھی ایک عجیب روح پر ور سماں تھا پرسوز بیان اور رقت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا زیرو زبر کردی۔ میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا ۔ سرپر عمامہ شریف ، زُلفیں اور چہرے پر داڑھی سجالی اور یہ بیان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع