دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nashay baaz ki Islah ka Raaz | نشے بازکی اصلاح کا راز

book_icon
نشے بازکی اصلاح کا راز

بھی درس دینے کی سعادت پانے لگا مگر بدقسمتی سے اب تک چہرے پر داڑھی شریف سجانے سے محروم تھا۔ اسلامی بھائی سمجھا تے کہ داڑھی شریف سے اپنے چہرے کو منور کر لیجئے   زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں  ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنی قبر میں  داڑھی شریف کا نور ساتھ لے جائیں۔ کیا بعید اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے ہماری مغفر ت فرما دے خوش قسمتی سے ایک دن ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  کاانقلابی رسالہ بنام کالے بچھو پیش کیا۔ اسے پڑھ کر میں  کانپ اٹھا مجھ پر رقت طاری ہو گئی۔ خوفِ خدا کااس قدر غلبہ ہوا کہ میں  نے اسی وقت داڑھی شریف منڈوانے سے سچی توبہ کی اور اپنے چہرے کو داڑھی شریف کے نور سے پر نور ، سر کو سبز سبز عمامے کے تاج سے سبز اور ہمیشہ کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں  نے گناہوں  بھری راہ چھوڑ دی اور نیکیوں  کی جانب قدم بڑھا دیے۔ تادمِ تحریر ذیلی نگران کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

               مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت

                ۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ھ بمطابق 07مارچ 2012ء

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

          خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ، تِل کوگلاب کے پھول میں  رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہو جاتا ہے۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا ، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں  شرکت اور راہِ خدا میں  سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں  میں  سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،  اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں  جہاں  کی ڈھیروں  بھلائیاں  نصیب ہونگی۔

مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی

صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا

غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے

          جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر ، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار ، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں  شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے ، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا ، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی ، پریشانی دُورہوئی ، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن