دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nashay baaz ki Islah ka Raaz | نشے بازکی اصلاح کا راز

book_icon
نشے بازکی اصلاح کا راز

کی وجہ سے میری رات کا سکون اور دن کا چین و قرار رخصت ہو چکا تھا۔ ہر وقت یہی بوجھ سر پر سوار رہتا کہ اب کس طرح اس سودی لعنت سے گلو خلاصی ہو گی۔ با رہا شیطان لعین نے خود کشی کا ذہن دیا لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت شاملِ حال تھی کہ میں  اس مکر و فریب کے جال میں  نہ پھنسا۔ ایک دن میری نظر کچھ سبز عماموں  والے اسلامی بھائیوں  پرپڑی۔ ان کے پرنور چہروں  اور مدنی حلیوں  کو دیکھا تو بہت اچھا لگا چنانچے میں  سکون کی تلاش میں  ان کے پیچھے پیچھے چل دیا جب وہ مسجد میں  داخل ہوئے تو میں  بھی ان کے ہمراہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں  چلا گیا۔ مغرب کی نماز باجماعت ادا کی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے با رگاہِ الٰہی میں  دعا کی۔ نما ز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان شروع کیاتو میں  بھی قریب جا کر بیٹھ گیا۔ تحریر کی سادگی اور اصلاحِ اُمت کے جذبے سے سرشار انداز مجھے بے حد پسند آیا۔ میں  نے اب باقاعدگی سے درس سنناشروع کر دیا۔ چند دنوں  بعد ایک اسلامی بھائی کی انفردی کوشش کی برکت سے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  حاضری نصیب ہو گئی۔ وہاں  کے روح پرور مناظر بہت اچھے لگے ہر طرف سبز عماموں  کی بہاریں  اور کثیر نوجوانوں  کے داڑھی شریف سے پررونق چہرے دیکھ کردل باغ باغ ہو گیا۔ میں  نے سابقہ گناہوں  سے تائب ہو کر داڑھی اور عمامہ سجانے کا پکا ارادہ کر لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے مجھے دین و دنیا کی برکتیں  ملنا شروع ہو گئی۔  

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

(16)کالے بچھو

       راولپنڈی (پنجاب ، پاکستان )کے محلہ مسلم آباد کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی زندگی میں  آنے والے انقلاب کے بارے میں  کچھ یوں  رقم طراز ہیں کہ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میری رہائش رحیم یار خان میں  تھی۔ وہاں  غوثیہ مسجد میں  ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی سبز سبز عمامے کا تاج سجائے تشریف لاتے اور بعد نمازِ مغرب فیضانِ سنّت سے درس دیا کرتے۔ میں  بھی درس میں  شریک ہو جاتا ۔ امیرِاہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے تحریر کردہ الفاظ کانوں  کو بہت بھلے معلوم ہوتے۔ میں  نے ان سے چند روز کیلئے فیضانِ سنّت حاصل کی اور   اس کا مطالعہ کرنے لگا۔ جو ں جوں  میں فیضانِ سنّت پڑھتاگیا میری سوچ و فکر بدلتی گئی۔ پہلے ہمہ وقت دل و دماغ پر غفلت طاری رہتی مگر اب فیضانِ سنّت پڑھنے کے بعد میرے سوچ و فکریکسر بدل گئی۔ میری سوچ وفکر میں  تبدیلی کیسے نہ آتی کہ کتاب بھی تو اس ولیٔ کامل کی تھی کہ جن کی مخلصانہ کاوشوں  کی بر کت سے آج لاکھوں  لاکھ مسلمان سنّتوں  کے آئینہ دار بن چکے ہیں۔ اس کے بعد ہم راولپنڈی شفٹ ہو گئے۔ جب یہاں  نماز پڑھنے کے لئے مسجد حاضر ہوا تو نماز کے بعد یہاں  بھی درسِ فیضانِ سنّت کاسلسلہ دیکھ کر بہت خوش ہوا اور ذوق و شوق سے درسِ فیضانِ سنّت میں  شریک ہو کر اپنی خالی جھولی کو علم وحکمت کے انمول موتیوں  سے بھرنے لگا۔ درسِ فیضانِ سنّت کے بعد اسلامی بھائی نہایت پرتپاک طریقے سے ملاقات کرتے۔ مجھے ان کے نورانی چہروں  پر سجی مسکراہٹ بہت اچھی لگتی۔ میں  ان کے اخلاق و کردار سے بے حد متأثر ہو چکا تھا۔ انہوں  نے شفقت فرماتے ہوئے مجھے بھی درس دینے کا طریقہ سکھا دیا۔ چنانچہ میں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن