30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معمول بنا لیا۔ کچھ عرصے بعد میں نے ملتان کالج میں داخلہ لے لیا میری خوش قسمتی کہ وہاں بھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے میری ملاقات ہو گئی۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مدنی قافلہ کورس میں شرکت کا ذہن دیا۔ جب میں امتحان دے کر فارغ ہوا تو مدنی قافلہ کورس کرنے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جا پہنچا۔ مدنی قافلہ کورس کی بھی کیا بات ہے اس نے تو میری سوچ یکسر بدل کر رکھ دی۔ مدنی قافلہ کورس کے دوران ہی ہمارے ڈویژن مشاورت کے نگران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا۔ میں نے گھر والوں کو راضی کیا اور درسِ نظامی میں داخلہ لے لیا۔ جب میں درجہ ثالثہ (تیسرے سال) میں تھا تو امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر 12 ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں بارہ ماہ کے قافلے کا مسافر ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب اس طرح ہے کہ میں گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا۔ فرض نمازوں تک سے غافل تھا۔ بس موج مستی میں مگن زندگی کے انمول لمحات برباد کر رہا تھا۔ میری سعادتوں کی معراج کا سفر کچھ اس طرح شروع ہوا کہ ایک روز میں نمازِ ظہر کے لئے مسجد میں گیا تو نماز کے بعد ایک مبلّغ نے درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کیا۔ میں بھی درس میں شریک ہو گیا۔ پرتاثیر درسِ فیضانِ سنّت سے میرا دل مسرور ہو گیا۔ درس کے اختتام پر ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے محبت بھرے اندازا میں اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ میں چونکہ پہلے ہی درسِ فیضانِ سنّت سے متأثر ہو چکا تھا چنانچہ مزید برکتیں سمیٹنے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو گیا۔ سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان اور رقت انگیز دعا کی برکت سے میرے دل کی دنیا زیر و زبر ہوگئی ۔ میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور برکتیں پانے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ تادمِ تحریر ذیلی نگران کی حیثیت سے احیائے سنّت کے لیے کوشاں ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مہکے مہکے مدنی ماحول کی مزید بہاریں عطا فرمائے۔ (آمین)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے کھارادر سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں معاشی مسائل کا شکار تھا جس کی وجہ سے بے حد پریشان تھا۔ ان مسائل کے حل کے لیے مَعَاذَاللہ میں سود پر قر ض لینے کے گناہِ عظیم میں مبتلا ہو گیا مگر مسائل ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے سود کا بار دن بدن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا اور اس کی ادائیگی کے اسباب دور دور تک نظر نہیں آ رہے تھے جس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع