دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nashay baaz ki Islah ka Raaz | نشے بازکی اصلاح کا راز

book_icon
نشے بازکی اصلاح کا راز

بے عملی کے سیلاب سے ’’متأثر‘‘ ہو جانے کا خوف لاحق رہنے لگا۔ ایسے میں  مجھے اچھے ماحول کی ضرورت تھی جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کی صورت میں  نصیب ہو گیا۔ سبب کچھ اس طرح بنا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے درسِ فیضانِ سنّت سننے کی سعادت نصیب ہوئی جس کے پرتاثیر الفاظ کانوں  کے راستے دل کی گہرائیوں  میں  اتر گئے مزید عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں  کی انفرادی کوشش کی برکت سے دعوتِ اسلامی ہی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  جانے کی سعادت میسر آئی۔ ایسا پاکیزہ ماحول میں  نے اس سے قبل نہیں  دیکھا تھا۔ اب تو میری سعادتوں  کی معراج کا آغاز ہو چکا تھا۔ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے کا مبارک سفر نصیب ہوا  جس کی بے شمار برکتیں  نصیب ہوئیں  کہ دورانِ قافلہ رات سوتے میں  میری قسمت چمک اٹھی۔ کیادیکھتا ہوں  کہ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  اپنا نورانی چہرہ چمکاتے جلوہ افروز ہیں۔ میں  نے آپ کی جانب غور سے دیکھا تو   آپ کچھ تناول فرما رہے تھے۔ آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ نے انتہائی شفقت فرماتے ہوئے اپنے تبرّک کا کچھ حصہ مجھے بھی عطا فرمایا۔ میں  نے جونہی لے کر اپنے منہ میں  رکھا ایک کیف و سرور کی لہر اٹھی اور اسی اثنامیں  بے اختیار میری زبان سے اللہ  ، اللہ  کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ میری آواز سے میرے قریب سوئے ہوئے شرکائے قافلہ اٹھ بیٹھے۔ اتنے میں  مجھے بیدار کردیا گیا۔ دیکھا تو وقتِ تہجد تھا۔ میں  ابھی تک اللہ  ، اللہ کی پاکیزہ صدائیں  بلند کئے جا رہاتھا ۔ یہ سب امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی عنایتیں  ہیں  کہ مجھ پر اس قدر کرم ہوا۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

(13) روز کا معمول

       تحصیل میلسی (پنجاب ، پاکستان) میں  مقیم اسلامی بھائی اپنے مدنی ماحول میں  آنے کا واقعہ کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں  کہ یہ اُن دنوں  کی بات ہے کہ جب میں  میٹرک میں  زیرتعلیم تھا۔ مدنی ماحول سے دوری کے باعث جہاں  نماز روزے کی معلومات سے نابلد تھا وہیں  عقائدِحَقّہ کے بارے میں  بھی کوئی خاص شناسائی نہ تھی اسی وجہ سے بدمذہبوں  کے ساتھ بھی میرا اٹھنا بیٹھنا رہتا۔ ایک دن گھر سے کچھ دور واقع مسجد (جہاں  دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں  کا آنا جانا تھا) میں  نماز ادا کرنے گیا۔ جب میں  نے وہاں  اسلامی بھائیوں  کا مسکرا مسکرا کر خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا دیکھا تو متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا اس طرح آہستہ آہستہ میں  نے عشاء کی نماز وہیں  ادا کرنا شروع کر دی۔ ایک دن ایک باعمامہ اسلامی بھائی نے دعوت پیش کی کہ نماز کے بعد فیضانِ سنّت کا درس ہوتا ہے آپ بھی شرکت فرمایا کریں۔ میں  نے درس میں  شریک ہونے کی نیت کر لی۔ چونکہ میں  سنتیں  اور نوافل مسجد کے صحن میں  ادا کرتا تھا اس وجہ سے مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ درس تو مسجد کے اندر ہوتا ہے۔ جب میں  اس بات سے آگاہ ہوا تو ایک دن درسِ فیضانِ سنّت سننے بیٹھ گیا۔ مجھے درس اس قدر پسند آیا کہ اب تو میں  نے روزانہ شرکت کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن