Peeth Seedhi Nah Karne Walay Ki Misaal
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Namaz Parhne Kay Bawajood Gunnah Kiyon Hojatay Hain | نماز پڑھنے کے باوُجود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟

Peeth Seedhi Nah Karne Walay Ki Misaal

book_icon
نماز پڑھنے کے باوُجود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟

تذکرۂ مولیٰ علی رضی اللہُ عنہ

اے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت! ابھی آپ نے جو حدیثِ پاک سُنی اس کے راوی (یعنی بیان کرنے والے) چوتھے خلیفہ، امیرُالمؤمنین، حضرتِ علی بن ابی طالب رضی اللہُ عنہ   ہیں ، آپ کی کُنْیَت ” ابوالحسن“ اور ”ابوتُراب“ ہے۔ عامُ الفِیْل( )کے 30 سال بعد (جب حضور نبی ٔ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی عمر شریف 30 برس تھی) بروز جمعۃ المبارَک 13 رَجَبُ المرجَّب کو ہوئی۔  آپ کی والدۂ ماجدہ حضرت فاطمہ بنتِ اَسَد رضی اللہُ عنہا    نے اپنے والد کے نام پر آپ کا نام ” حیدر“ رکھا، والد نے آپ کا نام” علی “ رکھا۔ حضورِ پُرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    نے آپ کو   اَسَدُ اللہ “ کے لقب سے نوازا ،اس کے علاوہ ” مُرْتَضیٰ (یعنی چنا ہوا) “،”  کَرَّار (یعنی پَلٹ پَلٹ کر حملے کرنے والا) “  ،” شیرِخدا “ اور ” مولا مُشکل کُشا“آپ  کے مشہور اَلقابات ہیں  ۔ آپ مکی مَدَنی آقا،پیارے پیارے مصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    کے چچا زاد بھائی ہیں ۔
(مراٰ ۃ المناجیح ، 8/412  وغیرہ ملخصا)
صحابہ و اہلِ بیت علیہمُ الرّضوان کے فضائل کے کیا کہنے! حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کافرمان ِہدایت نشان ہے:میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں، اِن میں سے جس کی بھی اِقتدا کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔ (مشکوۃ المصابیح،2/414،حدیث:6018)
 شرحِ حدیث:اوردُوسری حدیث میں ا پنے ا َہْلِ بیت کو کِشتیٔ نوح فرمایا۔ (مستدرک ، 4/132، حدیث:4774) سمندر کا مسافر کِشتی کا بھی حاجت مند ہوتا ہے اور تاروں کی رَہبری کا بھی کہ جہاز ستاروں کی رَہنمائی پر ہی سَمُنْدر میں چلتے ہیں ۔ اِس طرح اُمَّتِ مُسْلمہ اپنی اِیمانی زِندگی میں اَہلِ بیتِ اَطہارکے بھی محتاج ہیں اور صحابہ کِبارکے بھی حاجت مند، اُمت کیلئے صحابہ کی اِقتدا میں ہی اِہْتدا یعنی ہدایت ہے۔ (مراٰۃ المناجیح  ، 8/345)
اَہلِ سنّت کا ہے بیڑا پار، اَصحابِ حضور                                                        نَجْم ہیں اور ناؤ ہے عِتْرت رسولُ اللہ کی
(حدائقِ بخشش ،  ص153)

مولیٰ علی کی شان بَزبانِ نبیِّ غیب دان

حضرت علیُّ المرتَضیٰ رضی اللہُ عنہ رِوایت کرتے ہیں کہ رسولِ اَکرم، رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے (مجھ سے) اِرشاد فرمایا: ” تم میں (حضرتِ) عیسیٰ( علیہ السّلام  )  کی مثال ہے، جن سے یہود نے بغض رکھاحتّٰی کہ اُن کی والدۂ ماجدہ(یعنی بی بی مریم) کو تُہْمت لگائی اور اُن سے عیسائیوں نے مَحَبّت کی تو اُنہیں اُس دَرَجے میں پہنچا دیا جو اُن کا نہ تھا۔“ پھر حضرتِ علیُّ المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ نے اِرشاد فرمایا: ” میرے بارے میں دو قِسْم کے لوگ ہلاک ہوں گے،  میری مَحَبّت میں اِفْراط کرنے (یعنی حد سے بڑھنے) والے مجھے اُن صِفات سے بڑھائیں گے جو مجھ میں نہیں ہیں اور بُغْض رکھنے والوں کا بغض اُنہیں اِس پر اُبھارے گا کہ مجھے بہتان لگائیں گے۔“   (مسند امام احمد بن حنبل ، 1/336، حدیث: 1376)

تم مجھ سے ہو

نبیوں کے سلطان، محبوبِ رحمٰن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کا حضرتِ مولیٰ علی رضی اللہُ عنہ     کے بارے میں فرمانِ فضیلت نشان ہے: ” اَنْتَ مِنِّیْ وَاَنَا مِنْكَ یعنی تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں ۔“  (ترمذی  ، 5/399، حدیث:3736)

علی کی زیارت عبادت ہے

حضرت ابنِ مسعود  رضی اللہُ عنہ      سے رِوایت ہے: حضور سیِّدِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    نے اِرشاد فرمایا : ”علی (رضی اللہُ عنہ   )کو دیکھنا عبادت ہے۔‘‘ (مستدرک ، 4/118، حدیث :4737)

”علی“کے تین حروف کی نسبت سے مولا علی کے مزید 3فضائل

امیرُالمومنین حضرتِ عمرفاروقِ اَعظم رضی اللہُ عنہ  اِرشاد فرماتے ہیں : حضرتِ علی بن ابی طالب رضی اللہُ عنہ    کو 3 ایسی فضیلتیں حاصل ہیں کہ اگر اُن میں سے ایک بھی مجھے نصیب ہو جاتی تووہ میرے نزدیک سرخ اُونٹوں سے بھی محبوب تر ہوتی۔ صحابۂ کرام رضی اللہُ عنہم  نے پوچھا: وہ 3 فضائل کون سے ہیں ؟ فرمایا: (1) اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    نے اپنی صاحبزادی حضرتِ فاطمۃُ الزَّہراء رضی اللہُ عنہا   کو اِن کے نکاح میں دیا (2) اِن کی رِہائش اللہ پاک کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ مسجِدِنبوِی شریف میں تھی اور اِن کے لئے مسجد میں وہ کچھ حلال تھا جو اِنہیں کا حصہ ہے۔ اور (3)  غزوۂ خیبر میں اِن کو پرچمِ اسلام عطا فرمایا گیا۔  (مستدرک  ، 4/94 ، حدیث :4689)

وفات شریف

17 یا 19 رَمَضانُ المبارَک سن 40 ہجری کو ایک خبیث خارِجی کے قاتلانہ حملے سے شدید زخمی ہو گئے اور 21رَمَضان شریف اتوار کی رات جامِ شہادت نوش فرما گئے۔ (اسد الغابۃ ، 4/128۔ معرفۃ الصحابۃ ، 1/100 وغیرہ) اللہ ربُّ العِزَّت کی ان پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
(مزید معلومات کیلئے سگِ مدینہ کی 95صفحات کی کتاب ”  کراماتِ شیرِ خدا “پڑھئے)
علیُّ المرتضیٰ شیرِ خدا ہیں                                                                       کہ ان سے خوش حبیبِ کبریا ہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                          صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن