30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
دُرُود شریف کی فضیلت
دُعائے عطار:یا اللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”نماز ی کے آگے سے گزرنے کے مسائل“ پڑھ یا سُن لے اس کو اور اس کی نسلوں کو پکّا نمازی اور سچّا عاشقِ رسول بنا کر ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
عمل کی عمارت گرادی
اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری نبی، مکّی مَدَنی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نماز کے بعد حمد و ثنا اوردُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا :’’دُعا مانگ! قبول کی جائے گی، سوال کر !دیا جائے گا۔‘‘
(نسائی ،ص220، حدیث:1281مختصراً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
عمل کی عمارت گرادی
صحابیِ رسول،حضرت ِابو دَردَا رضی اللہ عنہ نے(نماز کے دوران)اپنے آگے سے گُزرنے والے ایک شخص سے(نماز کے بعد)فرمایا:تمہیں ایسا کرنے پر کس چیز نے اُبھارا ؟ اُس نے عرض کی: میں نے کیا کِیا ہے؟(شاید اُن کونمازی کے آگے سے گزرنے کا گناہ ہونا معلوم نہ تھا) حضرت ِابو دردا رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:تم اپنے بھائی کی نماز کے سامنے سے گزرے ہو اور تم نےاپنے ایک یا دو سال کےعمل کی عمارت گرا دی ہے۔
(تاریخ ابن ِعساکر،35/355)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! نماز ی کے آگے سے بغیرسُترے(یعنی کوئی ايسی چیز جس سے رُکاوٹ ہو جائے) کے گزرنا چند صورتوں کے علاوہ سخت گناہ کا کام ہے ۔افسوس! آج کل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع