30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز فرض ہے ۔ یہ نماز تو اللہ پاک نے اپنے محبوب کو ہمارے لیے تحفہ دیا ہے ([1])اورہمیں اس تحفے کو خوش دِلی سے قبول کرتے ہوئے لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ کہنا چاہیے ۔ اِسی طرح” سچ بولنا بھی فرض ہے “([2])چاہے داڑھی ہو یا نہ ہو۔ جس نے یہ بات کہی ہے وہ توبہ کرے اور آئندہ ایسی باتیں نہ کرے کیونکہ شریعت کا حکم ماننا ہی ماننا ہے اور شریعت میں داڑھی رکھنا واجب ہے اور منڈانا حرام ہے بلکہ ایک مٹھی سے گھٹانا بھی حرام ہے ۔ ([3])
کیا اذانِ فجر کے بعد تہجد ادا کر سکتے ہیں ؟
سُوال:کیا فجر کی اذان کے بعد تہجد ادا کرسکتے ہیں ؟
جواب:اگر فجر کا وقت ہوچکا ہے تو تہجد نہیں پڑھ سکتے چاہے اذان ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، اگر پڑھی بھی تو سنَّتِ فجر کے قائم مقام ہو جائے گی۔ ([4])یاد رَکھیے ! رات کے نوافل کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے تک ہے ، اس کے بعد طلوعِ آفتاب تک سِوائے سنَّت فجر کے کوئی نوافل نہیں پڑھ سکتے ۔ ([5])طلوعِ آفتاب کے 20 مِنَٹ بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی مدینے کی مچھلی کھائی ہے ؟
سُوال: کیا آپ نے کبھی مدینے کی مچھلی تناول فرمائی ہے ؟
جواب:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے مدینے میں مچھلی کھانے کی سعادت ملی ہے ۔ جو چیز مدینے شریف میں آ گئی وہ مدینے کی ہو گئی کیونکہ بہت ساری چیزیں باہر سے امپورٹ کی جاتی ہیں جیسا کہ لوگ ایک سے ایک خوبصورت تسبیحاں مدینے کی بول کر بانٹ رہے ہوتے ہیں حالانکہ وہ مختلف ممالک کی تسبیحاں ہوتی ہیں مگر جب وہ مدینے سے آئیں تو مدینے کی ہوگئیں ۔
[1] بہارِ شریعت، ۱/۴۳۵، حصہ:۳۔
[2] مسلم، کتاب البر والصلة والآداب، باب قبح الکذب وحسن الصدق وفضله، ص۱۰۷۸، حدیث:۶۶۳۹۔
[3] اشعة اللمعات، کتاب الطھارة، باب السواک، ۱/۲۲۸ ۔ فتاویٰ رضویہ، ۲۲/۵۷۲۔
[4] دو رَکعت نفل پڑھے اور یہ گمان تھا کہ فجر طلوع نہ ہوئی بعد کو معلوم ہوا کہ طلوع ہو چکی تھی تو یہ رَکعتیں سنَّتِ فجر کے قائم مقام ہو جائیں گی۔ (بہار شریعت، ۱/۶۶۴، حصہ:۴)
[5] جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : جب فجر طلوع کر آئے تو کوئی (نفل) نماز نہیں سِوا دو رَکعت فجر کے ۔ (مسلم، باب استحباب رکعتی سنة الفجر، ص۲۸۴، حدیث:۱۶۷۶) طلوعِ فجر سے طلوعِ آفتا ب تک کہ اِس دَرمیان میں سِوا دو رَکعت سنَّتِ فجر کے کوئی نفل نماز جائز نہیں۔ (فتاویٰ ھندیة، کتاب الصلاة، الباب الاول فی المواقیت، الفصل الثالث فی بیان الاوقات...الخ، ۱/۵۲ ۔ بہار شریعت، ۱/۴۵۵، حصہ:۳)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع