30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس طرح سجدہ کون کرتا ہے ؟کبھی چھوٹی اُنگلی تو کبھی انگوٹھا سَرک جاتا ہے ۔ اگر سجدے میں پاؤں کی اُنگلیوں کا پیٹ لگانے کی عادت نہ ہوتو جوڑوں میں تکلیف ہوتی ہے جبکہ عبادت میں تکلیف نہیں راحت ملتی ہے ۔ جب بار بار سجدے میں اُنگلیوں کا پیٹ لگاتے رہیں گے تو جوڑ ڈھیلے ہوجائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ تکلیف نہیں ہوگی ۔ جن لوگوں کو وَرزِش کا تجربہ ہوتا ہے انہیں شروع میں تکلیف ہوتی ہے مگر پھر بعد میں جب عادت پڑ جاتی ہے اور ان کا بدن ڈھیلا ہو جاتا ہے تو وہ اُلٹے بھی مُڑجاتے ہیں۔ جن لوگوں کو وَرزِش کا تجربہ نہ ہو وہ اگر کھڑے کھڑے اپنے ہاتھ، پاؤں کے پنجوں تک لے جانے کی کوشش کریں گے تو آزمائش میں آجائیں گے لہٰذا فزیوتھراپی کے ماہرین کے مشورے سے ورزش کرنی چاہیے ۔ وَرزِش عمر کے حساب سے ہوتی ہے ، ایسا نہ ہو کہ کہیں بوڑھا آدمی ورزش کرے اور اس کی کمر کے دو پیس ہو جائیں۔ اگر کسی کا جوانی سے ورزش کا معمول تھا تو اب ہوسکتا ہے کہ اس کا بدن بڑھاپے میں بھی ربڑ کی طرح اپ ڈاؤن ہوتا رہے اور اسے پتا ہی نہ چلے جبکہ ہماری عادت ہی نہیں ہے ۔ اب محنت مشقت بہت کم ہوگئی ہے ورنہ پہلے کم از کم اتنا تو تھا کہ کھڑے ہو کر سوئچ آن آف کرتے تھے مگر اب یہ کام بھی ریموٹ کنٹرول کے ذَریعے ہوتا ہے ۔ یاد رَکھیے !بدن کو جتنی حرکت ملتی ہے اتنا فائدہ ہوتاہے لیکن اس کی بھی حد ہے اور حد سے زیادہ کوئی بھی چیز صحیح نہیں ہوتی ۔ بہرحال نماز پڑھیں گے تو اس میں بہت سی ورزشیں شامل ہیں مگر ہم نے ورزش کے لیے نہیں اللہ پاک کی رضا کے لیے نماز پڑھنی ہے ، ضمنی فوائد خود بخود حاصِل ہو جائیں گے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم نے سجدے کے کچھ مَدَنی پھول حاصِل کیے ہیں، اللہپاک ہمیں انہیں یاد رَکھنے ، انہیں قبول کرنے اور ان پر عمل کرنے کا بھی شرف عطا فرمائے ۔ جواِن مَدَنی پھولوں پر عمل کرتا رہے گااِنْ شَآءَ اللّٰہ اُسے یاد ہو جائیں گے ۔
نماز اللہ پاک کی طرف سے تحفہ ہے
سُوال: کوئی کہے کہ میں داڑھی اِس لیے نہیں رکھتا کہ اِس کی وجہ سے سچ بولناپڑے گا اور نماز پڑھنی پڑھے گی تو اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:نماز تو پڑھنی ہی ہے ۔ ”نماز پڑھنا پڑے گی“اس کا کیا مطلب ہے ؟ اگر کوئی داڑھی منڈاتا ہے تب بھی اس پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع