30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارا رُواں رُواں گندگیوں اور گناہوں میں لتھڑا ہوا ہے ۔ اِس کے ساتھ ساتھ عِلمِ دِین سے بھی بالکل دوری ہے ، بندہ چاہے 100 سال سے نماز پڑھ رہا ہوتا ہے لیکن اسے صحیح معنوں میں نمازپڑھنا نہیں آتی۔ سجدہ کتنی ہڈیوں پر ہوتا ہے ؟ بہت سے لوگ کئی سالوں سے نماز پڑھ رہے ہوں گے مگر انہیں یہ پتا نہیں ہوگا۔
سُوال:سجدہ کتنی ہڈیوں پر ہوتا ہے ؟([1])
جواب:سجدہ سات ہڈیوں پر ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں : منہ، دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے اور دونوں قدم ۔ ([2]) ان ہڈیوں کو کس طرح لگانا ہے ؟اس کے الگ مَسائل ہیں مثلاً سجدے میں پیشانی اتنی جمانی ہے کہ زمین کی سختی محسوس ہو، اگر پیشانی بالکل ہلکی چھوڑ دی تو سجدہ نہیں ہوگااور جب سجدہ نہیں ہو گا تو نماز نہیں ہوگی ۔ ([3]) سردیوں میں موٹے موٹے کارپیٹ بچھائے جاتے ہیں اورپھر ان کے نیچے موٹے موٹے فوم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پیشانی اچھی طرح نہیں جم پاتی حالانکہ سجدہ ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ پیشانی کو اتنا دَبائیں کہ مزید نہ دَبے ۔ پھر جب پیشانی جمانے کے لیے نماز میں کارپیٹ پر زور زور سے پیشانی رگڑیں گے تو خشوع وخضوع کہاں سے لائیں گے ؟لوگ مَساجد میں موٹے موٹے کارپیٹ بچھا دیتے ہیں جبکہ انہیں سجدے سے متعلق یہ مسئلہ پتا ہی نہیں ہوتا اور یوں لوگوں کا کروڑوں روپیہ قدموں تلے بچھا دیا جاتا ہے ۔ کارپیٹ بچھانا جائز ہے لیکن وہ ایسا ہو کہ اس پر صحیح طرح سجدہ کیا جاسکے ۔ یاد رہے !میں نے سجدے کے جو مَسائل بیان کیے ہیں وہ کتابوں میں لکھے ہیں ۔ ہو سکتا ہے آپ بولیں کہ ہمیں ان مَسائل کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے اور نہ ہم نے کبھی کسی مولانا سے سُنے ہیں، تو اس حوالے سے عرض یہ ہے کہ آپ مولانا کی خدمت میں گئے ہی کب تھے اور مولانا کا بیان سُنا ہی کب تھا کہ آپ کو ان مَسائل کے بارے میں علم ہوتا!آپ نماز ِجمعہ پڑھنے بھی خطبہ کے وقت جاتے ہیں اور اگر دومنٹ زیادہ ہوجائیں تو کہتے ہیں آج مولانا نے تقریر لمبی کر دی ہے اور نہ ہی آپ نے شرعی مسائل سیکھنے کے لیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع