دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nam e Muhammad Ki Barkatain | نام محمد کی برکتیں

book_icon
نام محمد کی برکتیں

خواتین کی ویڈیوز عام کرنا کیسا؟

سُوال:بعض لوگ سوشل میڈیا پر خواتین کی ویڈیوزعام  کرتے ہیں تو کیا ان ویڈیوز کو مزید  عام کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب:بے پَردہ عورت کو دیکھنا بھی ناجائز ہے پھر  اس ویڈیو میں وہ عورت جو کچھ بول رہی ہے وہ بھی اس کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جیسے وہ یا تو کوئی خبر دے رہی ہوگی یا پھر گانا وغیرہ گا رہی ہوگی اگر گانا گارہی ہے تو ظاہر ہے اس میں خبر کے مقابلے میں زیادہ خطرہ ہے کہ اس میں موسیقی شامل ہو گی اور دِیگر  فتنے بھی ہوں گے اور اس طرح  گناہ کی مقدار بڑھتی چلی جائے گی۔ اگر صِرف خبر ہی دے رہی ہے تو اس کی آواز بھی عورت یعنی چُھپانے کی چیز ہے اور  بِلاضَرورت عورت اپنی آواز نا محرم کو نہیں سُنا سکتی لہٰذا ویڈیو آگے بڑھانے سے بہتر ہے کہ اسے بالکل بھی عام  نہ کیا جائے ، اگر کہیں سے آ بھی جائے تو اس کو ڈلیٹ کردیناچاہیے اور اگر بھیجنے والے کو جانتے ہیں تو اسے  نیکی کی دعوت دینی چاہیے کہ وہ ایسا نہ کرے ۔

12رَبیع الاول کو پورے  دِن کا روزہ رکھیں یا آدھے دِن کا؟

سُوال:12 رَبیع الاول کو پورے دِن کا روزہ رکھیں یا آدھے دِن کا ؟

جواب:  روزہ صبح صادق سے لے کر سورج ڈوبنے تک کا ہوتا ہے ، 12رَبیع الاول کو یہی روزہ رکھنا ہے یعنی پورے دِن کا روزہ ، عصر سے مغرب تک کا روزہ نہیں ہوتا۔ بعض بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم  سے منقول ہے کہ  وہ عصر اور مغرب کے دَرمیان کچھ کھاتے پیتے نہیں تھے ، تو اگر کوئی ان بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِم کی اِتباع کی نیت سے عصر سے مغرب تک کچھ کھاتا پیتا نہیں ہے تو یہ اچھی بات ہے ایسا کرنے میں  کوئی حرج نہیں ۔ ([1])


 

 



اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں سُوال ہوا :بعض لوگ اس ملک میں بعد نمازِ عصر کے اذانِ مغرب تک کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں اور اس کو عصر کا روزہ کہتے ہیں، اِس کے فوائد بہت بیان کئے جاتے ہیں، ایک فائدہ یہ بیان کرتے ہیں کہ وقتِ سکرات جب شیطان پانی لے کر دھوکا دینے کوآئے گا اس وقت اس روزہ رکھنے والے کو وقت عصر کا معلوم ہوگا اور روزہ کاخیال رہے گا تب کہہ دے گا میں روزہ سے ہوں ہرگز  تیرا پانی نہ پیوں گا چنانچہ شیطان لاچار ہوکر  چلا جائے گا اور  اس روزہ  کا رکھنے والا گمراہی سے بچ جائے گا، اب کیا یہ روزہ اور اس کے فوائد صحیح ہیں یانہیں؟ کسی معتبر کتاب میں اس کی کچھ اصل ہے یانہیں؟ اگر نہیں تو اس پر ثواب سمجھ کر عمل کرنا کیسا ہے ؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جواباً اِرشاد فرمایا: حدیث فقہ میں اس کی اَصل نہیں، معمولات بعض مشائخ سے ہے اور اس پر عمل میں حرج نہیں، اِنسان جتنی دیر شہوات نفسی سے بچے بہتر ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۲۳/۱۰۵)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن