دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nam e Muhammad Ki Barkatain | نام محمد کی برکتیں

book_icon
نام محمد کی برکتیں

بات سُن کر اس کو ماننے کا جَذبہ پیدا کر لینا اچھی بات نہیں ہے ۔ (امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:) دِین کے نام پر تعلیم تو بہت سوں کی ہوتی ہے جیسے شیطان بہت بڑا عالِم تھا اس جیسا عالِم کہاں ہوگا؟ تو صِرف  دِینی تعلیم ہی نہیں دیکھنی بلکہ اس کے  عقائدو نظریات بھی دیکھنے ہیں۔ یہ دیکھنا ہے کہ اس کی لائن کہاں جا کر ملتی ہے ؟اگر مدینے سے لائن کٹی ہوئی ہے تو اس کی کوئی بات نہیں سننی بلکہ  کان بند کر لینے ہیں اگرچہ  وہ داڑھی رکھنے اور  عمامہ باندھنے والا ہی کیوں نہ ہو۔

کیا مذہبی کتابیں گھر میں رکھنے سے ثواب ملے گا؟

سُوال:جو شخص عالِمِ دِین نہ ہو لیکن گھر میں کچھ نہ کچھ مذہبی و اسلامی کتابیں رکھتا ہو تو کیا اُسے ثواب ملے گا؟

جواب: کیوں نہیں ملے گا؟ اگر وہ دِینی کتابیں پڑھتا ہے ، عِلمِ دین سے محبت کرتا ہے تو بالکل ثواب ملے گا۔ عالِم نہ ہونا گناہ تو نہیں ہے ، ظاہر ہے  ہر آدمی عالِم ہو بھی نہیں سکتا اور ہر ایک پر  عالِمِ دِین ہونا فرض بھی نہیں ہے ۔ ([1])

مَیِّت کے عارضی دانت نکالنا کیسا؟

سُوال: اگر مَیِّت کے عارضی دانت لگے ہوئے ہوں تو غسل دیتے ہوئے ان دانتوں کو نکالنا چاہیے یا نہیں؟

جواب:جو دانت آسانی سے نکل سکتے ہیں ان کو نکال لیں اور فکس ہیں تو نہ نکالے جائیں۔

بَرکت اِستخارے میں ہے یا مشورے میں ؟

سُوال: کوئی کام کرنے سے پہلے اِستخارہ کیا جاتا ہے یا مشورہ، ان دونوں میں سے بَرکت کس چیز میں ہے ؟

جواب:دونوں میں بَرکت ہے ۔ اِستخارہ بھی حدیثِ پاک میں تعلیم فرمایا گیا ہے ([2]) اور مشورہ کرنے کا بھی  حدیثِ پاک میں ذِکر ہے ۔ ([3])


 

 



[1]   یاد رَکھیے !ہر مسلمان عاقِل و بالِغ مَردو عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۲۳/۶۲۴)

[2]   حضرتِ سَیِّدُنا جابر بِن عبدُ اللہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمَا فرماتے ہیں:رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمیں  تمام اُمور میں اِستخارہ کی اس طرح تعلیم فرماتے جیسے قرآنِ پاک  کی سُورت کی تعلیم فرماتے تھے ۔

(بخاری، کتاب التھجد، باب ماجاء فی التطوع مثنی مثنی، ۱/۲۹۳، حدیث:۱۱۶۲)

[3]   حضرتِ سَیِّدُنا انس بِن مالک رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ سے رِوایت ہے ، نبیٔ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:جس نے اِستخارہ کیا وہ نامُراد نہیں ہو گا اور جس نے مشورہ کیا وہ نادِم نہیں ہو گا اور جس نے میانہ رَوی کی وہ کنگال نہیں ہو گا۔

 (معجم اوسط، من اسمه  محمد، ۵/۷۷، حدیث: ۶۶۲۷)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن