دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nam e Muhammad Ki Barkatain | نام محمد کی برکتیں

book_icon
نام محمد کی برکتیں

قربان ہو جائیں اور ہم سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بن جائیں ۔

شریعت ہمارے پیچھے نہیں  چلے گی ہمیں اِس کے پیچھے چلنا ہو گا

سُوال: جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں کہ اب زمانہ وہ نہیں رہا، دور بدل  گیا ہے ، اِسلام 1400 سال پہلے کا اَنداز بتاتا ہے آج کے دور میں یہ کیسے نافذ کیا جاسکتا ہے ؟ اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ ([1])

جواب:جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زمانہ وہ نہیں ہے اور اب دور بدل گیا ہے ان کو سوچنا چاہیے کہ اللہ کریم وہی ہے جو ہمیشہ سے ہے وہ نہ بدلا ہے ، نہ بدلے گا، ہم نے جس نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا کلمہ پڑھا وہ پہلے بھی وہی تھے اب بھی وہی ہیں، نہ بدلیں ہیں نہ بدلیں گے ، ہمیں جو اِسلام عطا کیا گیا تھا یہ اب بھی  وہی ہے اور  قیامت تک وہی رہے گا، دَرحقیقت ہمیں اپنے  آپ کو بدلنا ہو گااگر کوئی کہے کہ  شریعت ہمارے پیچھے چلے  تو یہ نہیں ہو سکتا ہمیں ہی شریعت کے پیچھے چلنا ہو گا۔

(نگرانِ شُوریٰنے فرمایا:) جو لوگ اِس بات کی تکرار کرتے رہتے ہیں کہ جناب دَور بدل گیا ہے اور  اب زمانہ پہلے جیسا نہیں رہا تو انہوں نے سنَّتِ رَسُول اور دِینی تعلیمات سے دور رہ کر دیکھ لیا ہوگا کہ ان کو کس قسم کی  ترقی، عروج یا بھلائی ملی ہے ۔ یقیناً ایسوں کو تجربہ ہو چکا ہوگا کہ ان کو سِوائے شرمندگی، ندامت، زوال اور  افسوس کے کچھ ہاتھ نہیں آیا لہٰذاِ  ان کو چاہیے کہ دعوتِ اسلامی کے پیغام کو قَبول کریں اور اپنی زندگی کا انداز بدل لیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ یہ لوگ دیکھیں گے  کہ ترقی، بھلائی اوربہتری کس طرح ان کی طرف دوڑ کر  آتی ہے ۔ آج کل  سوشل میڈیا کا دور ہے ، طرح طرح کے لوگ سامنے آرہے ہیں، دِل میں جو بات آتی ہے یہ لوگ کیمرہ یا موبائل سامنے رکھ کر ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں، جو اَن گنت لوگوں تک پہنچ جاتی ہے ، ان کی باتیں بھی بالکل عجیب و غریب ہوتی ہیں مثلاً  اِسلام 1400 سال پہلے کا اَنداز بتاتا ہے آج کے دور میں یہ کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے ؟ یہ لوگ ایسی باتیں کر کے لوگوں کے دِماغ خراب کرتے اور گمراہی کا سبب بنتے ہیں۔ عام لوگوں کو بھی چاہیے کہ  اِس طرح کی باتوں میں آنے کے بجائے ذرا یہ تودیکھیں کہ بول کون رہا ہے ؟ اس کی دِینی تعلیم کیا ہے ؟ اس کا دامن کن لوگوں سے وابستہ ہے ؟ اس کا تعلق کہاں سے ہے ؟ ہر ایک کی


 

 



[1]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن