دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nam e Muhammad Ki Barkatain | نام محمد کی برکتیں

book_icon
نام محمد کی برکتیں

سے نہیں ٹکراتے وہ منع نہیں ہوتے جیسا کہ بعض لوگ  جس کی طرف سے بکرا  صَدقہ کرتے ہیں اس کا ہاتھ بکرے پر  لگواتے ہیں یہ بھی جائز ہے تو یوں  اُتارے کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں جو کہ جائز ہیں جبکہ انہیں  فرض یا واجب نہ سمجھا جائے ۔ ٹوٹکوں کے ذَریعے نظر بھی  اُتاری جاتی ہے جیساکہ سات مِرچیں لے کر جسے نظر لگی ہو اس کے پورے بدن سے گھماتے ہیں اور پھر  توے یا کوئلوں پر ڈال دیتے ہیں ۔ اگر نظر ہو گی تو مِرچیں جلنے کی  بو نہیں آئے گی لہٰذا ایسی صورت میں روز روز اس طرح  کرتے رہیں جب مِرچوں کی  بو آنے لگے یعنی ناک جلے اور چھینکیں آئیں تو سمجھو نظر اُتر  گئی ہے ۔ ([1])

ترے نام پر سر کو قربان کر کے

ترے سر سے  صَدقہ اُتارا کروں میں (سامانِ بخشش)

جس کے تلووں کا دھوون ہے آبِ حیات

سُوال: اِس شعر کی وضاحت فرما دیجیے :

جس کے تلووں کا دھوون ہے آبِ حیات

ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی

جواب:تلووں کے دھوون کا مطلب ہے وہ پانی جس سے تلووں کو دھویا جائے ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے تلووں کے دھوون کو  آبِ حیات سے اِستعارہ کیا ہے ، اِستعارے کا مطلب یہ ہے کہ ظاہری اَلفاظ کے معنیٰ کچھ اور ہوں جبکہ مُرادی معنیٰ کچھ اور۔ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرما رہے ہیں:جس نے سرکار  


 

 



[1]   حضرتِ مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:عوام میں مشہورٹوٹکے اگرخلافِ شرع نہ ہوں تو ان کا بندکرنا ضَروری نہیں، دیکھو نظروالے کے ہاتھ پاؤں دھو کر منظور (یعنی جس کو نظر لگی ہواس)کوچھینٹا مارنا عرب میں مُروّج تھاحضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اس کو باقی رکھا۔ ہمارے ہاں تھوڑی سی آٹے کی بھوسی تین سرخ مرچیں منظورپر سات بارگھماکرسرسے پاؤں تک پھر آگ میں ڈال دیتے ہیں اگر نظر ہوتی ہے تو بھس نہیں اُٹھتی اور رَبّ تعالیٰ شِفا دیتا ہے ۔ جیسے دَواؤں میں نقل کی ضَرورت نہیں تجربہ کافی ہے ایسے ہی دُعاؤں اور ایسے ٹوٹکوں میں نقل ضروری نہیں، خلافِ شرع نہ ہوں تو دُرُست ہیں اگرچہ ماثورہ دُعائیں افضل ہیں۔ حضرت عثمان غنی (رَضِیَ اللہُ عَنْہ) نے ایک خوبصورت تندرست بچہ دیکھا توفرمایا:اس کی ٹھوڑی میں سیاہی لگا دو تاکہ نظرنہ لگے ۔ حضرت ہشام ابنِ عروہ (رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) جب کوئی پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے :مَا شَآءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہ۔ عُلَما فرماتے ہیں کہ بعض نظروں میں زہریلاپن ہوتا ہے جو اثر کرتا ہے ۔ (مراٰۃ المناجیح، ۶/۲۲۴) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن