30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنیادوں میں ڈالیں؟(سوشل میڈیاکے ذَریعے سُوال)
جواب:پہلے لوگ بکرے کاٹ کر ان کا ناپاک خون نئے مکان کی بنیادوں یعنی جہاں پلر کھڑے کرتے ہیں وہاں ڈالتے تھے بلکہ اب بھی ڈالتے ہوں گے اور یہ اِس لیے کرتے ہیں تاکہ پھر یہ عمارت اِنسان کا خون نہ پئے یعنی گِرے نہیں ۔ شاید ایسا کرنے والوں کو کوئی یہ سمجھانے والا نہیں کہ بکرے اور اِنسان کے خون میں فرق ہوتا ہے لہٰذا یہ کیسے ہو گا کہ آپ بکرے کا خون پلاؤ تو عمارت اِنسان کا خون نہ پئے ۔ یاد رہے !عمارتیں آخر کار گِرتی ہی ہیں اور جب گِرتی ہے تو بارہا بندوں کو لے کر جاتی ہیں اور لوگوں کا خون پیتی ہیں ۔ جو لوگ بکرے کا خون مکان کی بنیاد میں ڈالتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ یہ غَلَط طریقہ ہے ۔ آپ بکرا ذَبح کر کے اس کا گوشت غریبوں میں بانٹیں اور اگرکوئی امیر بھی ہاتھ بڑھا دے تو اس کا دِل بھی نہ توڑیں اسے بھی گوشت دے دیں کہ یہ نفلی صَدَقہ ہے مگر مکان کی بنیادوں پر خون لگا کر انہیں ناپاک کرنا دُرُست نہیں ہے ۔ عُلَمائے کِرام کی صحبت اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رہیں گے تو ایسی معلومات ہوتی چلی جائیں گی اور آپ ان سے بچتے چلے جائیں گے ۔ مَدَنی مذاکرے میں شرکت بھی عاشقان ِرَسُول کی صحبت اور عاشقانِ رَسُول کا ماحول حاصِل کرنے کا ذَریعہ ہے ، جو لوگ مَدَنی مذاکروں میں شرکت کرتے ہیں انہیں اِس بات کا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کتنی نئی نئی باتیں سیکھنے کوملتی ہیں لہٰذا اگر آپ ہر مَدَنی مذاکرے میں شرکت کرتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ ڈھیروں ڈھیر معلومات کا خزانہ حاصل ہوتا رہے گا۔
اُوپر ی اثرات اور اُتارا کیا ہوتا ہے ؟
سُوال: اُوپر ی اثرات اور اُتارا کیا ہوتا ہے ؟(سوشل میڈیاکے ذَریعے سُوال)
جواب:جِن کا اثر ہونے کو لوگ اُوپری اثرات ، ہوائی اثر ، اُوپر کی ہوا ، اثرات، اَثر، آسیب ، باہر کی چیزیں، بَدرُوح اور پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں جبکہ مقصد ایک ہی ہوتا ہے کہ جِن کا اثر ہوگیا ہے ، شاید یہ الگ الگ نام بابا جی لوگوں کے رکھے ہوئے ہیں۔ نیز کسی چیز کو سات بار گھما کر صَدَقہ کرنے کو اُتارا کہتے ہیں اور یہ بھی جائز ہے ۔ بعض اوقات ایسی چیزیں بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم سے چلی ہوتی ہیں، یہ ٹوٹکے کہلاتے ہیں اور ان کے اپنے فوائد ہوتے ہیں۔ یاد رہے ! جو ٹوٹکے شریعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع