دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nakam Aashiq | ناکام عاشق

book_icon
ناکام عاشق

دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطافرمودہ مَدَنی مقصد’’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘کے تحت بات کوآگے بڑھایااورمجھ پر انفرادی کوشش شروع کردی اور گناہوں سے بچنے اورنیکیوں کی طرف راغب ہونے کاذِہن دیتے ہوئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کی بَرَکت سے رونما ہونے والی حیرت انگیزبہاریں بطورِترغیب سنائیں ۔ان کی شیریں مقالی نے میرے دل کی دنیاہی بدل ڈالی اورمیں دعوتِ اسلامی کے مشکبارمَدَنی ماحول سے زندگی بھرکے لیے وابستہ ہوگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمدَنی ماحول کی برکت سے گناہوں سے کنارہ کشی،نیکیوں سے محبت،نمازوں کی پابندی نصیب ہوگئی اورحقوق اللّٰہ کے ساتھ ساتھ حقوق العبادکی ادائیگی کابھی ذہن بن گیا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(14)نفرت محبّت میں بدل گئی

        چیچہ وطنی(ضلع ساہیوال ،پاکستان )کے ایک اسلامی بھائی نے غفلتوں کی وادی میں سرگرداں اپنے لمحاتِ زندگی کے بارے میں کچھ اس طرح بیان کیا:میری زندگی بھرپور غفلت میں گزررہی تھی،میرے اُجڑے ہوئے گلزارمیں رُشدوہدایت کی بادِبہاردعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی رفاقت کی بدولت چلی۔ ان کی انفرادی کوشش نے مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب کردیااورمیں مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔جب میں پہلی بارہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہواتو میں نے اول تاآخربیان سننے کی سعادت حاصل کی،یہ سب کچھ مجھے بہت اچھالگا لیکن جب اجتماع میں شریک اسلامی بھائی بیک آوازدیوانہ وار ذِکرُاللّٰہ میں مصروف ہوئے توبے اختیارمجھے ہنسی آگئی کہ یہ لوگ کیاپاگلوں کی طرح شروع ہو گئے ہیں (اَلْعِیَاذُبِاللّٰہ)میں اسی احمقانہ سوچ میں مگن تھاکہ نہ جانے کیا ہوا اور میں ذِکْرُاللّٰہ میں ایسامشغول ہواکہ اس کے بعدمجھے اپنے گردوپیش کی کچھ خبرہی نہ رہی، دل پرعجیب کیف وسرورطاری ہوگیا،اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّاس ذکرو دعا کی بَرَکت سے میری طبیعت میں سنجیدگی پیداہوگئی اورمیں صلوٰۃ وسنّت کی راہ پرگامزن ہو گیا۔ مَدَنی ماحول کیانصیب ہوامیری توقسمت ہی جاگ اُٹھی کہ میں نے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کاتاج سجالیااورچہرے پرسنّت کے مطابق داڑھی مبارک بھی سجا لی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّرَمَضان المبارک میں جتماعی اعتکاف کی بَرَکتیں حاصل کرنے کی سعادت بھی میسّرآئی نیزمیرے والدِمحترم نے بھی داڑھی شریف سجالی ہے اور تمام گھروالے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہوگئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرمیں مَدَنی انعامات کے خادم کی حیثیت سے مَدَنی کام کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں ۔

اسی ماحول نے ادنیٰ کواعلیٰ کردیادیکھو

اندھیراہی اندھیراتھا اجالاکردیادیکھو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(15)نشے میں چُور

        حیدرآباد(سندھ،پاکستان)کے اسلامی بھائی کابیان ہے:میں نشے میں چُور دین سے کوسوں دوراپنے شب وروزبربادکررہاتھا۔ایک مبلِّغِ دعوتِ اسلامی میری تاریک زندگی میں روشن چراغ بن کرظاہرہوئے انہوں نے اپنے حسنِ اخلاق اور اِنفرادی کوشش کے ذریعے نہ صرف مجھے مدنی ماحول سے قریب کردیابلکہ نشے کی لت سے بھی میراپیچھا چھڑادیا۔ ان دِنوں بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی میرے اس محسن نے مجھے بھی دعوت پیش کی لیکن میں شرکت نہ کرسکا۔ اجتماع کے آخری روز مجھے فون پر اجتماع میں دعاؤں کی قبولیّت کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکت کی دعوت دی تو میں صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے عالَمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ پہنچ گیا جہاں دعاؤں کی قبولیت کی امیدلیے جمِّ غفیر موجود تھا  وہاں امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہکابیان سناتومیں اُنہیں کاہوکررہ گیا،بیان میں پند و نصیحت کے بکھرے ہوئے مَدَنی پھول اپنے دل کے مَدَنی گلدستے میں سجالیے اور مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

         خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والااللّٰہاور اس کے رسُولعَزَّوَجَلَّوصلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

   صدْقہ تجھے  اے  ربِّ  غفّار  مدینے  کا   

غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے

        جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر،بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار،صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یامَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے،زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا،نمازی بن گئے،داڑھی،عمامہ وغیرہ سج گیا،آپ کویاکسی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن