30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّ ہماراساراگھرانہ
مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکرقادری عطاری سلسلے میں داخل ہوگیا۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّواعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
بابُ المدینہ(کراچی)میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے میں بحرِعصیاں میں مُستَغرَق زندگی کے قیمتی لمحات کوغفلت کی نذرکررہاتھا۔رات دیر تک دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہناتومیرامعمول بن چکا تھا،18 رَمَضانُ الْمُبارَک۱۴۲۹ ھ بمطابق19ستمبر0082ء کوحسبِ معمول ہم بیٹھے گفتگوکررہے تھے طنزومذاق بھی جاری تھاجس کے سبب مجلس سے قہقہوں کے فوّارے اُبل رہے تھے ، دریں اثنادعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ہمارے پاس تشریف لائے انہوں نے سلام کیااوربیٹھ گئے۔ اسلامی بھائی کی آمد سے ہماری مجلس مہک اُٹھی اصلاحِ امت کی خاطراس اسلامی بھائی نے ہمیں شیخِ طریقت امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاتعارف کراتے ہوئے آپ کی سیرت کے واقعات سنانے شروع کئے توان کے حسنِ آواز اور انداز سے ہمیں اتنا سرورملاکہ ہم ان کی باتوں میں کھو گئے۔ کچھ دیربعدوہ اسلامی بھائی اُٹھ کر جانے لگے توہم نے ان سے عرض کی:بھائی! تشریف رکھیئے صحیح معنوں میں ابھی تو محفل کاآغازہواہے اورآپ جارہے ہیں ۔ اصلاحِ امت کاجذبہ رکھنے والے وہ اسلامی بھائی ہماری دل جوئی کے لیے پھر سے بیٹھ گئے اوردوبارہ تذکرۂ امیرِاہلسنّت سے محفل کو گرما دیا۔اس مرتبہ انہوں نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرْکاتُہُم العالیہکے ملفوظات بیان کرتے ہوئے گفتگو کا رخ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی طرف پھیر دیا،دورانِ گفتگو فکرِآخرت و اصلاحِ امت کا موضوع بھی زیرِبحث رہااس اسلامی بھائی کی پُرتاثیر انفرادی کوشش نے یکسرہماری سوچوں کوبدل کررکھ دیا۔ دوسرے دن پھرہم اسی جگہ محفل سجائے ان اسلامی بھائی کے منتظرتھے کہ حسبِ اُمّید وہ اسلامی بھائی تشریف لائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ چلنے کی دعوت پیش کی ان کے کردارو گفتار کو دیکھ کرمیں انکارنہ کرسکااوران کے ساتھ فیضانِ مدینہ کی پاکیزہ فضاؤں میں پہنچ گیا۔خوفِ خدا وعشقِ مصطفٰی کاجذبہ دل میں اجاگرکرنے والا ماحول میسّر آتے ہی دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی اورمیں اس مَدَنی مقصد کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا جذبہ لیے شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ شفقت پربیعت ہو گیا ۔یوں اس اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب ہوگیا۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّواعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مسقط(عمان)میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ کچھ اس طرح ہے : تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ایک فیشن پرست داڑھی منڈانوجوان تھا، میرا پسندیدہ لباس پینٹ شرٹ تھااورمَعَاذَاللّٰہ دین کی طرف کوئی خاص میلان نہ تھا،بس دنیا کی لگن میں مگن رہتاتھا،آخرت سنوارنے والے اعمال بجالانے کی توفیق حاصل تھی نہ ہی تیاری کاکچھ ذہن،بس ہرگزرتے دن کے ساتھ زندگی کے حسین گلشن کو خزاں کے تندوتیزتھپیڑوں کے سپردکرنے میں مصروف تھا۔آخرکارمجھ گناہگار پر بھی رحمتِ خداوندی چھماچھم برسی اورمیراگناہوں میں لتھڑاوجودعصیاں کی آلودگی سے پاکیزہ ہو گیا،ہواکچھ یوں کہ میرے دل میں شوق پیداہواکہ مجھے کوئی ایسی صحبت میسر آ جائے جس کی بدولت میں اپنے ایمان کی حفاظت کاسامان کرسکوں چنانچہ اچھی صحبت کے حصول کی خاطرمیں وقتاًفوقتاًمختلف دینی محافل میں شرکت کرتارہا لیکن قلبی اطمینان وتشفی حاصل نہ ہوسکی،زندگی مخصوص ڈگرپرگزرتی رہی اورپھرمیں ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گیا۔خوش قسمتی سے میری رفیقۂ حیات دعوتِ اسلامی کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستہ تھیں ۔اُن کی انفرادی کوشش دعوتِ اسلامی سے میری وابستگی کاسبب بنی اورمیں نے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی کاپٹا اپنے گلے میں ڈال لیا۔جب مجھے زیارتِ امیرِاہلسنّت نصیب ہوئی توولیٔ کامل کے دیدارسے آنکھیں ٹھنڈی ہو گئیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمَدَنی ماحول کی برکت سے نہ صرف گناہوں سے میری جان چھوٹ گئی بلکہ تادمِ تحریرشہرمشاورت کے خادم کی حیثیت سے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں ۔
صَلُّواعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(13)شیریں مقالی نے دُنیابدل ڈالی
بابُ المدینہ(کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ کچھ اس طرح ہے:نیک صحبت سے دوری کے سبب میں گانے باجے سننے اورفلمیں ڈرامے دیکھنے جیسے گناہوں میں ڈوباہواتھامیری زندگی کے شب وروزانہی گناہوں میں گزر رہے تھے۔میری اصلاح کاسبب یہ بناکہ ایک روزاپنے علاقے کے مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات ہوگئی،سلام ومصافحہ کے بعدانتہائی احسن اندازمیں انہوں نے اپناتعارف پیش کرکے مجھ سے میرانام دریافت کیانیزمیری مصروفیات کے متعلق تفصیلات پوچھتے ہوئے اُنہوں نے اپنے پیرومرشد،شیخِ طریقت،امیرِ ِاہلسنّت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع