دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nakam Aashiq | ناکام عاشق

book_icon
ناکام عاشق

        اوکاڑہ(پنجاب،پاکستان)کے علاقے دیپالپورکے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:دیپالپورمیں ہمارے گھرانے کاشمارعلاقے کے امیرترین گھرانوں میں ہوتا تھا لیکن ہماری بدنصیبی دیکھئے کہ میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے ہی میرے بڑے بھائی برے دوستوں کی صحبت کی و جہ سے شراب کے عادی بن چکے تھے ۔ بُری صحبت اورشراب نوشی کی و جہ سے بھائی نے ہماری تعلیم وتربیت پرکوئی توجہ نہ دی،نشے کے علاوہ انہیں کسی چیزسے کوئی سروکارہی نہ تھا۔آہستہ آہستہ نشے کی لت نے انھیں گھرکاسامان فروخت کرنے پرمجبورکردیاحتیّٰ کہ انہوں نے کپڑے کی دکان، فیکٹری اورایک پوری مارکیٹ جس میں کئی دکانیں تھیں نشہ کی آگ میں جھونک دیں ۔گھرمیں لگی آگ سے بھلاگھروالے کیسے بچ سکتے تھے،آخروہی ہواکہ مجھ سے بڑابھائی بھی چرس،افیون اورشراب وغیرہ کے نشے میں مبتلاہوکراپنی زندگی کو برباد کرنے لگا۔اس آگ نے زورپکڑاتوبدقسمتی سے میں بھی اس کی لپیٹ میں آگیا اور مجھے بھی اس بُرے فعل کی عادت پڑگئی۔میری والدہ محترمہ توپہلے ہی بڑے بھائی کے نشے میں مبتلاہونے کی و جہ سے صدمہ سے نڈھال تھیں مزید ہم بھی والدہ کے غم میں اضافے کا باعث بن گئے۔آخرکارہمارے نصیب کچھ یوں جاگے کہ ہمارا منجھلا بھائی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مَدَنی ماحول میں آنے جانے لگا،مَدَنی ماحول سے وابستگی کی بَرَکت سے کبھی کبھار ہمیں بھی انفرادی کوشش کے ذریعے اجتماع میں لے جانے میں کامیاب ہو جاتا،ہم اِجتماع میں پہنچ توجاتے لیکن وہاں ہمارادل نہیں لگتاتھامگرمیرے بھائی نے انفرادی کوشش جاری رکھی اورہمیں محبت کے ساتھ اجتماع میں لے جاتارہا۔اپنے بھائی کی انفرادی کوششوں کی بَرَکت سے آج ہم سب بھائی جوکہ کچھ عرصہ قبل نشے کے عادی تھے توبہ کرکے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو چکے ہیں مجھے جب کبھی اپناسابقہ دوریادآتاہے تودل کانپ جاتاہے کہ اگردعوتِ اسلامی کا ماحول نہ ملتاتوہماراکیابنتا؟شایدیہی ہوتاکہ آج ہم دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہوتے، ہمارے اپنے ہمیں دھتکاررہے ہوتے،اورہماراخوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن چکا ہوتا مگر مَدَنی ماحول کے طفیل ہمارے خزاں رسیدہ گلشن میں پھرسے خوشیوں کی بہار آگئی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کاکروڑہاکروڑاحسان کہ جس نے ہمیں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول عطا کیا جس کی برکت سے تادمِ تحریرمیں 63دن کاتربیتی کورس کررہا ہوں اورسب سے بڑے بھائی کم وبیش 17ماہ سے عاشقان رسول کے ہمراہ مَدَنی قافلے کے مسافر ہیں ۔

    دعوتِ اسلامی کی قیّوم       دونوں جہاں میں مچ جائے دھوم

 اس پہ فدا ہو بچہ بچہ        یااللّٰہ میری جھولی بھردے

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

(9)غافل انسان

  گلزارطیبہ(سرگودھا،پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی نے اپنی توبہ کے احوال بیان کئے جن کالُبِّ لُباب پیش کرنے کی سعی کی جاتی ہے،دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اورمہکے مہکے مَدَنی ماحول سے اِکتسابِ فیض سے قبل میں جوانی کے نشہ میں مست آوارہ دوستوں کی صحبت میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات برباد کر رہا تھا، معاشرے میں پایاجانے والاکون ساایساگناہ تھاکہ جس میں مَیں مبتلانہ ہواتھا، لڑکیوں کاپیچھاکرنا،ان پرآوازے کسنا،رات کلب میں اوردن تاش وبلیرڈ (اسنوکر کی قسم کاایک کھیل)کھیلنے میں بربادکردینا،گھروالوں کے سمجھانے پرزبان درازی کرنا میری عادات بن چکی تھیں ۔زندگی یوں ہی غفلت میں گزررہی تھی کہ خوش قسمتی سے ایک عاشقِ رسول کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کا مہکا مہکا مشکبار مَدَنی ماحول میسرآگیا۔مَدَنی ماحول میں عاشقانِ رسول کی صحبت سے میرا ظاہرو باطن پاک و صاف ہوگیا،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّنہ صرف میں نے خودداڑھی مبارک اور سبز سبز عمامہ شریف سجالیابلکہ گلی کوچوں اور گھر گھر جا کر رسائلِ امیرِاہلسنّت  تقسیم کرنے اورانفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کوہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں لانے کابھی ذہن بنا۔

میراہرعمل بس تیرے واسطے ہو      کر اخلاص ایسا عطا یا الٰہی

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(10)فلموں کی V,C,D,sتوڑد یں

        اورنگی ٹاؤن(بابُ المدینہ،کراچی)میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خُلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے قبل میں نیکیوں سے کوسوں دور گناہوں کی وادیوں میں محصورتھا،خواہشاتِ نفس کی تکمیل میرامقصدِحیات بن چکا تھا ۔ میں نہ صرف فحش فلمیں ،ڈرامے دیکھنے کے کبیرہ گناہ کاعادی بن چکاتھابلکہ ان کے علاوہ اورطرح طرح کے گناہوں کی آفتوں کا شکار تھا۔میری نیکیوں سے غفلت و لاپرواہی اورفلموں ڈراموں سے جنونی محبت کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گھرسے مجھے ماہانہ ایک ہزارروپے جیب خرچ ملتاتھااورمیں ان پیسوں کو اسلامی کتابوں کی خریداری یاراہِ علمِ دین میں خرچ کرنے کے بجائے ان پیسوں سے فلموں اورڈراموں کیV,C,D,sخریدلاتاحتیّٰ کہ میرے پاس 2000سے زائد فلمیں جمع ہوچکی تھیں مگراس کے باوجودپیسے ختم ہونے پرنئی سیڈیزکی خریداری کے لیے میں ہرماہ اس انتظارمیں رہتاکہ کب مجھے جیب خرچ ملے اور میں مارکیٹ سے اپنی خواہشات کی تکمیل کاسامان خریدلاؤں ۔مگررب  تَعَالٰی کومیری ہدایت منظور تھی، ہواکچھ یوں کہ ایک دن ایک اسلامی بھائی سبزسبزعمامہ شریف کا تاج سجائے میرے پاس تشریف لائے اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے حسنِ عمل کی ترغیب دیناشروع کردی، سلسلۂ وعظ ونصیحت کے اختتام پرفکرِآخرت کی ایسی داستان بیان کی کہ خوفِ خدامیرے رگ وپے میں سرایت کرتاچلاگیا بری عادات ومفسدخیالات پارہ پارہ ہوگئے۔اس اسلامی بھائی کے حسنِ اخلاق اور انفرادی کوشش کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا۔اجتماع میں ہونے والے اصلاح سے بھرپورسنّتوں بھرے بیان نے میرے عصیاں شِعاردل کوتبدیل کرکے رکھ دیااورآخرمیں عجزوانکساری سے لبریز الفاظ میں مانگی جانے والی رِقّت انگیزاِجتماعی دعا کا ایسا اثر ہوا کہ گھرآ کر میں نے تمام فلموں کی V,C,D,sتوڑ دیں ۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کی بَرَکت سے میں نے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات کی کیسٹیں گھر لا کر خود بھی سنیں اورگھروالوں کو بھی سننے کے لیے دیں تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن