دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nakam Aashiq | ناکام عاشق

book_icon
ناکام عاشق

اختیارکی جائے کہ سانپ بھی مرجائے اورلاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔اس شخص نے اپنے بیان کوجاری رکھتے ہوئے مزیدکہا:’’میں اس وقت سخت غم وغصے کی کیفیت میں ہوں مجھے اپنی بیوی پرالزامات عائدکرنے والے شخص کوقتل کرنے اورخودکشی کرنے کے علاوہ کوئی رستہ سجھائی نہیں دیتااب آپ بتائیں کہ میں کیاکروں ؟‘‘اس شخص کی باتیں سن کر پہلے تومیں گھبراگیالیکن پھراللّٰہورسولعَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویادکرکے موقع کی مناسبت سے معاملہ کوحل کرنے کے لیے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے پُراَثربیانات’’غصے کاعلاج،معافی کے فضائل اور خودکشی کاعلاج‘‘سے رہنمائی لیتے ہوئے تقریباًایک گھنٹے تک اُن پرانفرادی کوشش کرتارہا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّانفرادی کوشش اورشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات کی بَرَکت سے آخرکاروہ اسلامی بھائی اپنے خطرناک ارادے سے بازآگئے اوریوں دوقیمتی جانیں ضائع ہونے سے محفوظ ہو گئیں  اُنہوں نے بھیگی آنکھوں سے توبہ کی،خودکواوراپنے بچوں کوشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دستِ مبارک پر مریدکرواکرغوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللّٰہ الاکرمکے غلاموں میں شامل ہوگئے،گھرکی حفاظت اورکاروبارمیں بَرَکت کے لیے تعویذاتِ عطاریہ بھی حاصل کئے۔جب میں نے اُنہیں مَدَنی قافلے میں سفرکی نیّت کروائی توان کی آنکھیں بھرآئیں اورانہوں نے کپکپاتی آواز میں کہنا شروع کیا ’’اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّاب تومیری تمام زندگی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں ہی گزرے گی‘‘۔

چورڈاکوآندے نیں نمازی بن جاندے نیں

عاشق لندن پیرس دے حاجی بن جاندے نیں

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(6)دل کی سیاہی دورگئی

        بابُ المدینہ(کراچی)میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لباب ہے: مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں نہایت ہی بگڑے ہوئے کردارکامالک تھا ، رات گئے تک دوستوں کے جھرمٹ میں خوش گپیوں میں مصروف رہتانہ تو والدین کی عزت کاپاس تھااورنہ ہی اپنے قیمتی وقت کے ضیاع کااحساس،میری زندگی کے چار اطراف غفلت کاپہراتھا۔گھروالے میری حرکتوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتے اورمجھے سدھارنے کی تگ ودومیں لگے رہتے کیونکہ نیک اولادسے ہی معاشرے میں والدین کی عزت ہوتی ہے۔ایک روزمیرے بھائی نے مبلغِ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات کروائی،اُنہوں نے محبت بھرے اَندازمیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والیہفۃوارسنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور مَدْرَسۃ ُالمدینہ(برائے بالغان)میں داخلہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے احکامِ شریعت پرعمل کی بَرَکتیں اورفضیلتیں بتائیں توان کی بھرپورانفرادی کوشش کے آگے میں انکارنہ کرسکااورمیں نے مَدْرَسۃُالمدینہ(برائے بالغان)میں داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمَدْرَسۃ ُالمدینہ(برائے بالغان)میں مجھے قراٰنِ مجید فرقانِ حمید تجوید و قرأت کے ساتھ پڑھنے کی سعادت ملی اورسنّتِ مصطفٰی کے مطابق زندگی گزارنے والے عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہتے ہوئے میرے زنگ آلوددل کی سیاہی دورہوگئیاوردین سے ایسی محبت پیداہو گئی کہ آج کے اس پُرفتن دور میں جبکہ چہارسوفیشن پرستی کادوردورہ ہے مگرمیں چہرے پرداڑھی شریف اور سرپرعمامہ شریف کاتاج سجائے نہ صرف خودسنّتوں بھری زندگی بسر کر رہا ہوں بلکہ سنّتوں کا پرچار بھی کر رہا ہوں ،اس کے علاوہ تادمِ تحریرذیلی مشاورت کے نگران کی حیثیت سے تنظیمی کام سرانجام دے رہاہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(7)مَشامِ جاں معطرہوگئے

        ڈیرہ مرادجمالی(بلوچستان،پاکستان)میں مُقِیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے:دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسرکررہاتھا۔میری خزاں رسیدہ زندگی میں نسیمِ بہارکچھ اس طرح چلی کہ ایک دن حسبِ معمول میں اپنے میڈیکل اسٹور پر موجود تھاتوایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی مگر میں نے ان کی بات سنی اَن سنی کردی ۔اصلاحِ امت کے جذبے سے سرشاراس اسلامی بھائی کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید بلندہوگئے انہوں نے انفرادی کوشش جاری رکھی اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّان کی محبت اورمستقل انفرادی کوشش کے نتیجہ میں مَیں بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لیے تیار ہو گیا ۔ جب میں اجتماع گاہ کی پُرنورفضاؤں میں پہنچاتوتاحدِّنگاہ پھیلے ہوئے عاشقانِ رسول کاٹھاٹھیں مارتاسمندردیکھ کربے حدمتأثرہوا۔تلاوتِ قراٰنِ پاک، سنّتوں بھرے بیانات،پُرسوز نعتیں اورذِکْرُاللّٰہکی کیف آورصدائیں مشامِ جاں کومعطَّراورجسم وروح کومسلسل تازگی بخش رہی تھیں ،الغرض دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول نے میرے دل ودِماغ کوایسامنوّرکیاکہ میں نے ہاتھوں ہاتھ داڑھی رکھنے کی نیّت کی اوردعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سنّتوں کی تربیت کے لیے سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلے کے ہمراہ سفر کرنے کاذِہن بھی بنالیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستگی کی بَرَکت سے مجھ گناہگارکو نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت کاعظیم جذبہ نصیب ہوگیا۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(8)شرابی بھائیوں کی اصلاح کاراز

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن