30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3)گزشتہ لوگوں کے واقعات پر غور کیجئے: اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر سے متعلق بہت سے واقعات اِسلامی کتب میں بیان کیے گئے ہیں جن میں ایسے لوگوں کا تذکرہ ہے کہ جنہوں نےاپنی ساری زندگی عبادت و ریاضت میں گزاری مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّنے کسی خاص گناہ کےسبب اُن کی گرفت فرمالی اور اُن کا بہت بھیانک انجام ہوا۔ خود اللہ عَزَّ وَجَلَّنے قرآنِ کریم میں بلعم بن باعوراء کے بارے میں بیان فرمایا ہے، یہ بہت عابد و زاہد اور مستجاب الدعوات تھا مگر جب اس نے اپنی قوم کے کہنے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نبی حضرت سیدنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لیے بددعا کی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اس سے ایمان و معرفت کی دولت چھین لی اور یہ کفر پر مرا۔ اسی طرح اور بھی بہت سے واقعات ہیں جن کا مطالعہ کرنے سے بندے کے دل میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر کا خوف پیدا ہوتا ہے۔
(4)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بے نیازی پر غور کیجئے: انسان اپنے عمل سے اللہ تعالٰی کی ذات کو نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان، اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ذات بے نیاز ہے، اس کے حکم میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا، وہ جس کی پکڑ کرنا چاہے اُسے کوئی چُھڑا نہیں سکتا، بندہ چاہے جتنے نیک اعمال کرلے مگر اس کی بخشش یقینی نہیں ، اللہ عَزَّ وَجَلَّکسی بھی خطا پر بندے کی گرفت فرما سکتا ہے، وہ ظلم سے پاک ہے اور اس کا ہر فیصلہ عدل پر مبنی ہے، انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے نیک اعمال پر بھروسہ نہ کرے بلکہ ہر وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بے نیازی کو مدنظر رکھے اور اس کی خفیہ تدبیر سے ڈرتا رہے اور اپنی عبادت و ریاضت پر ناز نہ کرے، شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی مگر اسے تکبر نے آلیا اور وہ ہمیشہ کے لیے مردود ہوگیا۔
(5)اپنی نعمتوں پر غور کیجئے: جس شخص پر اللہ عَزَّ وَجَلَّنے دنیا میں مال و دولت، روزی میں کثرت، فرمانبردار اولاد کی نعمت، اچھی صحت، عہدہ وزارت یا صدارت یا حکومت وغیرہ کے ذریعے فراخی فرمائی ہے اسے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ آسائشیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خفیہ تدبیر تو نہیں کہ مجھے دنیا میں یہ نعمتیں عطا کردی گئی ہیں اور آخرت میں مجھے ان نعمتوں سے محروم کردیا جائے گا یا یہ نعمتیں میرے لیے غرور و تکبر، سرکشی، غفلت اور مختلف گناہوں کا سبب تو نہیں جن میں مشغول ہو کر میں اپنی آخرت خراب کردوں ، اس طرح اپنی نعمتوں کے بارے میں غور و فکر کرنے سے بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر سے ڈرنے کا ذہن بنے گا۔ حضرت سَیِّدُنَا حسن بصری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّجس پر وسعت فرمائے اوروہ یہ نہ سمجھ سکے کہ یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر ہے تو وہ بالکل بے عقل ہے۔ ‘‘ ([1])
(6)اپنی آزمائشوں پر غور کیجئے: شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’ سرمایہ داروں وغیرہ کے ساتھ ساتھ ناداروں ، بیماروں اور مصیبت کے ماروں کو بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیرسے ڈرنا لازمی ہے کہ ہو سکتا ہے ان آفتوں کے ذریعے آزمائش میں ڈالاگیا ہو اور نا جائز گِلہ شکوہ ، غیرشرعی بے صبری اور غربت و مصیبت کو حرام ذرائع کے ذریعے ختم کرنے کی کوششیں آخرت کی تباہی کا سبب بن جائیں ۔ ‘‘ ([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(38)…اِحترامِ مسلم
مسلمان کی عزت و حرمت کا پاس رکھنا اور اسے ہر طرح کے نقصان سے بچانے کی کوشش کرنا اِحترامِ مسلم کہلاتا ہے۔
(1)ارشادِ باری تعالٰی ہے: (وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْۢبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِۙ-وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْؕ-) (پ۵، النساء: ۳۶) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور ماں باپ سے بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے اور کروٹ کے ساتھی اور راہ گیر اور اپنی باندی غلام سے۔ ‘‘
(2)فرمانِ باری تعالٰی ہے: (وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ) (پ۱۳، الرعد: ۲۱) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور وہ کہ جو ڑ تے ہیں اُسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا۔ ‘‘
صَدرُالافاضل حضرتِ علّامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی مذکورہ آیت کے تحت فرماتے ہیں : ”یعنی اللہ کی تمام کتابوں اور اس کے کل رسولوں پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کو مان کر بعض سے منکِر ہو کر ان میں تفریق (جدائی)نہیں کرتے یا یہ معنی ہیں کہ حقوقِ قرابت کی رعایت رکھتے ہیں اور رشتہ قطع نہیں کرتے ۔ اسی میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی قرابتیں اور ایمانی قرابتیں بھی داخل ہیں ، سادات کرام کا احترام اور مسلمانوں کے ساتھ مودّت (پیار و محبت) و احسان اور ان کی مدد اور ان کی طرف سے مدافعت (دفاع) اور ان کے ساتھ شفقت اور سلام و دُعا اورمسلمان مریضوں کی عیادت اور اپنے دوستوں ، خادموں ، ہمسایوں ، سفر کے ساتھیوں کے حقوق کی رعایت بھی اس میں داخل ہے اور شریعت میں اس کا لحاظ رکھنے کی بہت تاکیدیں آئی ہیں ، بکثرت احادیثِ صحیحہ اس باب میں وارد ہیں ۔ ‘‘ ([3])
(حدیث مبارکہ)اِحترامِ مسلم کی ترغیب:
ایک مرتبہ حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ارشاد فرمایا: ’’ جانتے ہو مسلمان کون ہے؟ ‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں ۔ ‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ ‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع