دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

بے شک !  میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی طرف سے تیرے لیے یہ پیغام لایا ہوں کہ جس طرح تو اس سے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے لیے محبت کرتا ہے ایسے ہی اللہ  عَزَّ وَجَلَّبھی تجھ سے محبت فرماتاہے۔ ‘‘ ([1])

محبت مسلم کا جذبہ پیدا کرنے کے چار (4) طریقے:

(1)مسلمانوں سے محبت کے فضائل پر غور کیجئے: مسلمانوں سے محبت کرنے کاجذبہ پیدا کرنے کے لیے محبت مسلم کے فضائل پر غور کرنا چاہیے کیونکہ جب انسان کو کسی عمل کی فضیلت معلوم ہوتی ہے تو اس کا دل اس عمل کی طرف مائل ہوتا ہے اور وہ عمل کرنا آسان ہو جاتا ہے لہٰذا اپنے دل میں مسلمانوں کی محبت پیدا کرنے کے لیے اس کے فضائل پر غور کیجئے۔ چنانچہ حضرت سیدنا ابو ادریس خولانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی نے حضرت سیدنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے عرض کی:  ’’ میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لیے آپ سے محبت کرتا ہوں ۔ ‘‘  حضرت سیدنا معاذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: ”تمہیں مبارک ہو،  میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کویہ فرماتے سنا کہ  ’’ قیامت کے دن بعض لوگوں کے لیے عرش کے گِرد کُرسیاں نصب کی جائیں گی،  ان کے چہرے چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہوں گے،  لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوں گے جبکہ انہیں کوئی گھبراہٹ نہ ہوگی،  لوگ خوفزدہ ہوں گے انہیں کوئی خوف نہ ہوگا،  وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے دوست ہیں جن پر نہ کوئی اندیشہ ہے نہ کچھ غم۔ ‘‘  عرض کی گئی:  ’’ یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  !  یہ کون لوگ ہیں ؟ ارشاد فرمایا:

 ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنے والے۔ ‘‘ ([2])  

(2)سلام و مصافحہ کی عادت بنائیے: سلام و مصافحہ کرنا حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایسی پیاری سنت ہے کہ جس پر عمل کرنے سے معاشرے میں محبت بڑھتی ہے اور دل ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں ،  حدیث پاک میں بھی سلام کو محبت پیدا کرنے کا سبب بیان کیا گیا ہے۔ چنانچہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا:  ’’ تم جنت میں ہرگز داخل نہیں ہوسکتے جب تک ایمان نہ لے آؤ اور تم (کامل) مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرنے لگو،  کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟  ‘‘ پھر ارشاد فرمایا:  ’’ آپس میں سلام کو عام کرو۔ ‘‘ ([3])

(3)حسن اَخلاق اپنائیے: حسن اَخلاق کےسبب باہم اُلفت و محبت اور موافقت پیدا ہوتی ہے جبکہ بداَخلاقی کے سبب آپس میں بغض و کینہ،  حسد اور جدائی پیدا ہوتی ہے۔ حسن اَخلاق کی صفت سے متصف شخص سے ہر ایک میل میلاپ رکھنا پسند کرتا ہے جبکہ بداَخلاق سے ہر کوئی کنارہ کشی اختیار کرتا ہے اگر بندہ حسن اَخلاق کا دامن چھوڑدے اور بداخلاقی سے پیش آئے تو اپنے بھی دوری اختیار کرلیتے ہیں لہٰذا مسلمانوں سے محبت کا رشتہ قائم رکھنے کے لیے حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔

(4)مسلمانوں سے کینہ رکھنے کی وعیدوں پر غور کیجئے: اپنے دل کو مسلمانوں کی محبت کا گلشن بنانے کے لیے مسلمانوں سے بغض و کینہ رکھنے کی وعیدوں پر غور کرنا چاہیے کیونکہ جب دل میں کینہ ہوتا ہے تو انسان حسد،  غیبت اور بہتان تراشی جیسے کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے لہٰذا جب انسان کی نظر میں کینہ پروری کی وعیدیں ہوں گی تو وہ اپنے دل کو بغض و کینہ سے پاک رکھنے کی کوشش کرےگا اور جب دل بغض سے پاک ہوگا تو یقینی طورپر دل میں مسلمانوں کی محبت گھر کرے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(37)…اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا

اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنے کی تعریف:

اللہ عَزَّ وَجَلَّکے پوشیدہ اَفعال سے واقع ہونے والے بعض اَفعال کو اس کی خفیہ تدبیر کہتے ہیں اور اس سے ڈرنا اللہکی خفیہ تدبیر سے ڈرنا کہلاتا ہے۔([4]) 

آیت مبارکہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ) اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِۚ-فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠(۹۹) ( (پ۹، الاعراف: ۹۹)ترجمۂ کنز الایمان:  ’’ کیا اللہکی خَفی تدبیر سے نڈر ہیں تو اللہ کی خَفی تدبیر سے نڈر نہیں ہوتے مگر تباہی والے۔ ‘‘

صَدرُالافاضل حضرتِ علّامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی اس آیت مبارکہ تحت فرماتے ہیں :  ’’ اور اس کے مخلص بندے اس کا خوف رکھتے ہیں ۔ ربیع بن خثیم کی صاحبزادی نے ان سے کہا: کیا سبب ہے میں دیکھتی ہوں سب لوگ سوتے ہیں اور آپ نہیں سوتے ہیں ؟ فرمایا:  ’’ اے نورِ نظر!  تیرا باپ شب کو سونے سے ڈرتا ہے یعنی یہ کہ غافل ہو کر سوجانا کہیں سبب عذاب نہ ہو۔ ‘‘ ([5])

(حدیث مبارکہ)گناہ پر قائم رہنے والے کے بارے میں خفیہ تدبیر:

حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشاد فرمایا: جب تم کسی بندے کو دیکھو کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّاسے اس کی خواہش کے مطابق عطا فرماتاہے حالانکہ وہ اپنے گناہ پر قائم ہے تو یہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی طرف



    [1] مسلم،  کتاب البر والصلۃ والآداب،  باب فی فضل الحب فی اللہ،  ص۱۳۸۸،  حدیث:۲۵۶۷۔

     [2] قوت القلوب ،  ۲ / ۳۶۴۔

     [3] مسلم،  کتاب الایمان،  باب بیان انہ لایدخل الجنۃ الا المؤمنون۔۔۔الخ،  ص۴۷،  حدیث:۵۴۔

    [4] احیاء العلوم،  ۴ / ۵۰۴،  ۵۰۵ماخوذا۔

    [5] خزائن العرفان،  پ۹،  الاعراف،  تحت الآیۃ: ۹۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن