30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرلیا، کچھ عرصے کے بعد تاج وتخت کے معاملے میں اس کی نیت خراب ہونے لگی، جو اسے تاج و تخت کے حصول کے لیے سازشوں پر اُکساتی، کسی طرح ان سازشی منصوبوں کی بھنک بادشاہ کو پڑگئی فوراً اسے اپنے دربار میں طلب کیا اور قید کروادیا۔ کچھ عرصے بعد بادشاہ نے رحم دلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسے قید سے آزاد کرکے منصب پر دوبارہ بحال بھی کردیا لیکن پھر اس کی بدنیتی نے اسے منصب کے حصو ل کے لیے سازشوں پرمجبور کردیا، اس باربھی بادشاہ کو پتہ چل گیا اور اس نے بطورِ سزا اس کا ہاتھ اور زبان کاٹ دی اور ہزاروں دینار کا جرمانہ عائد کر کے دوبارہ جیل میں قید کروادیا ۔ آخر کا ر ایک تاریک جیل میں یہ ماہر خطاط فسادِ نیت کی آفت میں گرفتار ہوکرعبرت ناک موت کا شکار ہوگیا۔ ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(2)…اِخلاص
’’ کسی بھی نیک عمل میں محض رضائے الٰہی حاصل کرنے کا اِرادہ کرنا اِخلاص کہلاتا ہے۔ ‘‘ ([2])
اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ( وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ﳔ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ) (پ۳۰، البینۃ: ۵) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتےایک طرف کے ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں ۔ ‘‘
اِس آیت مبارکہ میں اِخلاص کے ساتھ شرک ونفاق سے دور رہ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بندگی کرنے اور تمام دینوں کو چھوڑ کر خالص اسلام کے متبع (پیروکار)ہو کر نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔([3])
(حدیث مبارکہ) اِخلاص کے ساتھ تھوڑا عمل بھی کافی:
حضورنبی کریم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْمنے حضرت مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا: ’’ اِخلاص کے ساتھ عمل کرو کہ اِخلاص کے ساتھ تھوڑا عمل بھی تمہیں کافی ہے۔ ‘‘ ([4])
کسی عمل میں فقط اِخلاص ہونے یااس کے ساتھ کسی اور غرض کی آمیزش ہونے کے اعتبار سے اَعمال کی تین صورتیں ہیں : (۱) جس عمل سے مقصود صرف ریاکاری ہو اس کا قطعی طور پر گناہ ہوگا اور وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ناراضی اور عذاب کا سبب ہے۔ (۲) جو عمل خالصتاً اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے ہوگا تو وہ رِضائے الٰہی اور اجرو ثواب کا سبب ہے۔ (۳) جوعمل خالصتاً اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے نہ ہو بلکہ اس میں ریاکاری اور نفسانی اَغراض کی آمیزش ہو تو قوت کے اعتبار سے اس کی تین قسمیں ہیں : ٭اگر رِضائے اِلٰہی اور دوسری غرض دونوں قوت میں برابر ہو ں تو دونوں ایک دوسرے کے مقابل ہوکر ساقط ہوجائیں گی اور اس عمل کا نہ تو ثواب ہوگا نہ ہی عذاب اور٭اگر ریاکی قوت زیادہ ہوتو یہ عمل کچھ نفع نہ دے گا بلکہ الٹا نقصان اور عذاب کو لازم کرے گا، البتہ اس میں رِضائے اِلٰہی کا جتنا عنصر ہوگا اتنا عذاب میں کمی ہوجائے گی اوراِس عمل کا عذاب اُس عمل کے عذاب سے ہلکا ہوگاجو خالص ریاکاری کے ساتھ ہواور جس میں رِضائے اِلٰہی بالکل نہ ہو اور ٭ اگر رِضائے اِلٰہی کا عنصر غالب ہو تو یہ جس قدر قوی ہوگا اُسی قدر ثواب زیادہ ہوگااور جتنا ریا ہوگا اتنا ثواب کم ہوجائے گا۔([5])
(2)(حکایت)اِخلاص کے ساتھ عبادت کرنے والاغلام:
ایک شخص نے ایک غلام خریداتواس غلام نے اس سے عرض کیا: ’’ اے میرے آقا! میری تین شرائط ہیں : (۱)آپ مجھے فرض نمازسے منع نہیں کریں گےجب اس کاوقت آ جائے۔ (۲)دن کو جو چاہیں حکم دیں ، رات کو کوئی حکم نہیں دیں گے۔ (۳) اپنے گھر میں میرے لئے ایک کمرہ جدا کر دیں جس میں میرے سوا کوئی دوسرا داخل نہ ہو ۔ ‘‘ آقانے کہا: ’’ مجھے یہ شرائط قبول ہیں ۔ ‘‘ پھر اس نے کہا کہ ’’ تم اپنے لئے کوئی بھی کمرہ پسند کر لو۔ ‘‘ چنانچہ غلام نے ایک خراب سا ٹوٹا پھوٹاکمرہ پسند کر لیا۔ اس پر آقانے کہا: ’’ اے غلام! تو نے خراب کمرہ کیوں پسند کیا؟ ‘‘ غلام نے جواب دیا: ’’ میرے آقا ! کیا آپ نہیں جانتے کہ ٹوٹا پھوٹا کمرہ بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکی یاد اوراُس کے ذکر کی برکت سے باغ بن جاتا ہے۔ ‘‘
چنانچہ وہ غلام دن کو اپنے آقا کی خدمت کرتا اور رات کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اِخلاص کے ساتھ عبادت کرتا ۔ کچھ عرصے کے بعد ایک رات آقا گھر میں چلتے چلتے غلام کے کمرے تک پہنچ گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ کمرہ روشن ہے، غلام اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہے، اس کے سر پر آسمان وزمین کے درمیان ایک روشن قندیل لٹکی ہوئی ہے اوروہ اللہربُّ العَالَمِیْن کی بار گاہ میں عاجزی و انکساری کے ساتھ یوں مناجات کررہا ہے: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو نے مجھ پر میرے آقا کا حق اور دن کو اس کیخدمت لازم کردی ہے، اگر یہ مصروفیت نہ ہوتی تو میں دن رات صرف تیری ہی عبادت میں مصروف رہتا، اے میرے ربّ عَزَّ وَجَلَّ! میرا عذر قبول فرما لے۔ ‘‘ آقا اسے دیکھتا رہا یہاں تک کہ صبح ہوگئی، وہ قندیل واپس چلی گئی اور مکان کی چھت مل گئی۔یہ منظر دیکھنے کے بعد آقا واپس آگیا اور سارا ماجرا اپنی زوجہ کو سنایا۔ دوسری رات وہ اپنی زوجہ کو بھی ساتھ لے کر غلام کے دروازے پر آیا تو دیکھا کہ غلام سجدے میں پڑا ہے اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع