30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مال سے بے رغبتی کے متعلق تنبیہ:
حضرت سیدنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : جس قدر مال کی ضرورت ہوتی ہے اس کا حصول ممنوع نہیں ، مال ضرورت سے زیادہ ہوتو زہر قاتل ہےجبکہ ضرورت کی مقدار ہوتو نفع بخش دوا ہے اور ان دونوں کے درمیان مختلف درجات ہیں جن کے بارے میں شبہات ہیں ۔مال کی وہ مقدار جو ضرورت سے زائد کے قریب ہو وہ اگرچہ زہر قاتل نہ ہو لیکن نقصان دہ ہے اور جو مقدار ضرورت کے قریب ہو وہ اگر نفع مند دوا نہ بھی ہو تو کم نقصان دہ ہے۔ زہر کا پینا حرام اور دوا کا استعمال ضروری ہے۔([1])
(36)(حکایت)امین الامہ اور حضرت معاذ کی مال سے بے رغبتی:
ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ایک تھیلی میں چار سو دینار ڈال کر غلام کو دیے اور فرمایا: ’’ انہیں حضرت ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس لے جاؤ پھر کچھ دیر وہاں ٹھہرنا اور دیکھنا کہ وہ انہیں کہاں صرف کرتے ہیں ؟ ‘‘ چنانچہ غلام وہ تھیلی لے کر اَمیْنُ الْاُمَّہ حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس حاضر ہوا اور عرض کی: امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایاہے کہ یہ دینار اپنی کسی ضرورت میں استعمال کر لیں ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کہا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّامیر المؤمنین پر رحم فرمائے۔ ‘‘ پھر اپنی لونڈی کو بلایا اور فرمایا: ’’ یہ سات دینار فلاں کو، یہ پانچ فلاں کو اور یہ پانچ فلاں کو دے آؤ۔ ‘‘ یہاں تک کہ وہ سب کے سب دینار ختم کر دیئے۔غلام نے امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضر ہوکر ساری صورتِ حال بیان کردی۔ پھر امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے اتنے ہی دینار ایک اور تھیلی میں ڈال کر غلام کے حوالے کیے اور فرمایا: ’’ یہ حضرت مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس لے جاؤ اور کچھ دیر وہاں ٹھہرنا اور دیکھنا کہ وہ انہیں کہاں صَرف کرتے ہیں ؟ ‘‘ غلام نے تھیلی لی اور حضرت سیدنا مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی: ’’ امیر المؤمنین فرماتے ہیں کہ اس رقم سے اپنی کوئی حاجت پوری کرلیں ۔ ‘‘ حضرت سیدنا مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے کہا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّامیر المؤمنین پر رحم فرمائے۔ ‘‘ پھر اپنی لونڈی کو بلاکر فرمایا: ’’ اتنے درہم فلاں کے گھر، اتنے فلاں کے گھر پہنچادو۔ ‘‘ اسی اثنا میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجہ کو اس بات کا علم ہوا تو عرض کی: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم! ہم بھی مسکین ہیں ہمیں بھی عطا فرمائیں ۔ ‘‘ اس وقت تھیلی میں صرف دو دینار باقی بچے تھے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے وہ تھیلی دیناروں سمیت اپنی اہلیہ کی طرف اُچھال دی۔ غلام امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی بارگاہ میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ سنایاجسے سن کر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبہت خوش ہوئے۔([2])
مال سے بے رغبتی کا ذہن بنانے اور اسے اختیار کرنے کےنو( 9)طریقے:
(1)مال سے بے رغبتی کے فضائل میں غور کیجئے: ٭حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیدنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّسے فقیر ہونے کی حالت میں ملنا ، مال دار ہوکر نہ ملنا۔ ‘‘ ([3])٭ایک حدیث پاک میں ہےکہ ’’ جو شخص دنیا سے بے رغبتی اختیارکرتا ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّاس کے دل میں حکمت داخل فرماکر اس کی زبان پر جاری فرمادیتا ہے، اسے دنیا کی بیماری اور اس کے علاج کی پہچان عطا فرماتا ہے اور اسے دنیا سے صحیح سلامت نکال کر سلامتی کے گھر (یعنی جنت کی طرف) لے جاتا ہے۔ ‘‘ ([4])
(2)مال سے بے رغبتی کےمتعلق اقوال بزرگانِ دین میں غورکیجئے: امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے اپنی ہتھیلی میں ایک درہم رکھا پھر فرمایا: ’’ تو جب تک مجھ سے دور نہیں ہوگا مجھے نفع نہیں دے گا۔ ‘‘ ٭ حضرت سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم! جو شخص روپے پیسے کی عزت کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے ذلیل کرتا ہے۔٭حضرت سیدنا سمیط بن عجلان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : درہم اور دینار منافقوں کی لگامیں ہیں وہ ان کے ذریعے دوزخ کی طرف کھینچے جائیں گے۔([5])
(3)مال کی طرف رغبت کرنے کے نقصانات میں غور کیجئے: 3فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: (۱) ’’ مال اور جاہ کی محبت دل میں اس طرح نفاق پیدا کرتی ہے جس طرح پانی سبزی اُگاتا ہے۔ ‘‘ ([6]) (۲) ’’ بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑے گئے دو بھوکے بھیڑیئے اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا نقصان جاہ ومنصب اور مال کی محبت مسلمان آدمی کے دِین میں کرتی ہے۔ ‘‘ ([7]) (۳) ’’ روپے پیسے کا پجاری ملعون ہے۔ ‘‘ ([8])
(4)مال سے بے رغبتی کے متعلق بزرگان ِ دین کے احوال کا مطالعہ کیجئے: ٭مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنتِ جَحْشرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرف عَطِیّات بھیجے، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ لانے والوں نے کہا: یہ حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے آپ کےلئے بھیجے ہیں ۔ فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّان کی مغفرت فرمائے، پھر ایک پردہ کھینچا اور اسے پھاڑ کر تھیلیاں بنائیں اور وہ تمام مال اپنےگھر والوں ، رشتہ داروں اور یتیموں میں تقسیم کردیا، اس کے بعد ہاتھ اٹھاکردعا مانگی: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اس سال کے بعد مجھے حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا عَطِیَّہ نہ پہنچے۔ لہٰذارسولِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وِصال کے بعد ازواجِ مُطَہَّرات میں سب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع