دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

نے مجھے کیا سمجھ کر یہ درہم بھجوائے ہیں ؟ کیا میں نے تجھ سے اپنی حالت کے بارے میں کوئی شکایت کی ہے؟ مجھے تمہارے ان درہموں کی کوئی حاجت نہیں ، میں ہر حال میں اپنے پروردگار  عَزَّ وَجَلَّسے خوش ہوں ،  وہی میرا مقصود ِاصلی ہے،  وہی میرا کفیل ہے اور وہ مجھے کافی ہے ۔اپنے دوست سے یہ بات سن کر میں بہت متعجب ہوا اوراس سے کہا: تم وہ درہم مجھے دو،  میں ان کی بارگاہ میں یہ پیش کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ قبول فرما لیں گے۔اُس نے فوراًغلام کو حکم دیا: ہزار ہزار درہموں سے بھرے ہوئے دو تھیلے لاؤ۔ پھر اس نے مجھ سے کہا : ایک ہزار درہم میرے پڑوسی کے لئے اور ایک ہزار آپ کے لئے تحفہ ہیں ۔ آپ یہ حقیر سا نذرانہ قبول فرما لیں ۔میں وہ دو ہزار درہم لے کر حضرت سیدنا داؤد بن علی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیکے مکان پر پہنچااور دروازےپردستک دی،  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  دروازے پر آئے اور اندر ہی سے پوچھا: اے ابو عبداللہ محاملی!  تم دوبارہ کس لئے یہاں آئے ہو؟ میں نے عرض کی : حضور!  ایک معاملہ درپیش ہے،  اسی کے متعلق کچھ گفتگو کرنی ہے۔پس انہوں نے مجھے اندر آنے کی اجازت عطا فرمادی میں ان کے پاس بیٹھ گیا اورپھر درہم نکال کر ان کے سامنے رکھ دیئے۔یہ دیکھ کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: میں نے تجھے اپنے پاس آنے کی اجازت دی اور تم میری حالت سے واقف ہو گئے۔میں تو یہ سمجھا تھا کہ تم میری اس حالت کے امین ہو ۔میں نے تم پر اعتماد کیا تھا،  کیا اس اعتماد کاصلہ تم اس دنیوی دولت کے ذریعے دے رہے ہو ؟جاؤ ! اپنی یہ دنیوی دولت اپنے پاس ہی رکھو،  مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں ۔ حضرت سیدنا ابو عبداللہ محاملی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی

فرماتے ہیں : ان کی یہ شانِ استغناء دیکھ کر میں واپس چلا آیا اور اب میری نظروں میں دنیا حقیر ہو گئی تھی۔ میں اپنے دوست جرجانی کے پاس گیا اسے سارا ماجرا سنایااور ساری رقم واپس کر دینا چاہی تو ا س نے یہ کہتے ہوئے وہ درہم واپس کر دیئے کہ   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی قسم !  میں جو رقم   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں دے چکا اسے کبھی واپس نہ لوں گا لہٰذا یہ مال تم اپنے پاس رکھو اور جہاں چاہو خرچ کرو۔ پھر میں وہاں سے چلا آیا اور میرے دل میں مال کی بالکل بھی محبت نہ تھی میں نے سوچ لیا کہ میں یہ ساری رقم ایسے لوگوں میں تقسیم کر دوں گا جو شدید حاجت مند ہونے کے باوجود دوسروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے بلکہ صبر و شکر سے کام لیتے ہیں اور اپنی حالت حتی الامکان کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔([1])اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی اُن پر رحمت ہواور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین

غنا پیدا کرنے اور اس کا ذہن بنانے کےآٹھ( 8)طریقے:

(1)غناکے فضائل کا مطالعہ کیجئے: غنا کے متعلق تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: (۱) ’’ امیری زیادہ مال و اسباب سے نہیں بلکہ امیری دل کی غِنا سے ہے۔ ‘‘ ([2]) (۲)حضرت سیدنا ابو ذرغفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہيں کہ مجھ سے رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمايا:  ’’ اے ابو ذر!  کيا تم کثرتِ مال کو غنا سمجھتے ہو؟ ‘‘  ميں نے عرض کی: جی ہاں !  یارسولَ اللہ!  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمايا:  ’’ کيا تم مال کی کمی کو فقرسمجھتے ہو؟ ‘‘  ميں نے عرض کی: جی ہاں !  یارسولَ اللہ!  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمايا:  ’’ اصل غنا تو دل کی تونگری ہے۔ ‘‘ ([3]) (۳) ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہےتواس کے نفس میں غنا اور اس کے دل میں تقویٰ ڈال دیتا ہے۔‘([4])

(2)غناسے متعلق بزرگانِ دِین کے اَقوال واَحوال پر غور کیجئے: اس کے لیے امام ابوطالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی کتاب  ’’ قوت القلوب ‘‘  اور امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیکی کتاب  ’’ احیاء العلوم ‘‘  اور امام ابو القاسم قشیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی کتاب  ’’ رسالۂ قشیریہ ‘‘  کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3)اللہ عَزَّ وَجَلَّپر کامل یقین رکھیے: دنیا اور آخرت میں کامیابی کا بنیادی اُصول   اللہ عَزَّ وَجَلَّپر کامل یقین رکھنا ہےکیونکہ بے یقینی کا ایک لمحہ کامیابی کے حصول کے لیے کئی سالوں کی جانے والی محنت پر پانی پھیر دیتا ہےجبکہ جو   اللہ عَزَّ وَجَلَّپر کامل اور پختہ یقین رکھتا ہے وہ دوسروں سے بے نیاز رہتا ہےاور یہ یقین اس میں غنا کا جذبہ بیدار کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

(4)غنا کی دعا کیجئے: دعا مؤمن کا ہتھیار اور عبادت کا مغز ہے ، یوں دعا کیجئے: یا ربِّ کریم! حضور نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مبارک غنا کے صدقے مجھے بھی غنا کی دولت عطافرما۔آمین

(5)زُہد وقناعت اختیار کیجئے: زُہد دنیاسے بے رغبتی دلاتا ہے جبکہ قناعت تھوڑے پر راضی ہونے پر اُبھارتا ہے اور یہ دونوں چیزیں غنا پر معاون ثابت ہوتی ہیں کہ آدمی زُہد وقناعت اختیار کرکے دوسروں سے بے نیازہوجاتاہےاور تھوڑے پر راضی رہ کر دنیاسے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ہے یوں وہ زُہد وقناعت کے ساتھ غنا کی دولت بھی سمیٹ لیتا ہے۔

(6)غنا اختیار کرنے والوں کی صحبت اختیار کیجئے: کہ جس طرح بُری صحبت اثر دکھاتی ہے یوں ہی اچھی صحبت بھی اثر دکھاتی ہے کہ آدمی جب اچھی صحبت میں رہتا ہے تو اسے بھی اچھے کام کرنے کا جذبہ ملتا ہے اور وہ اچھائی کا راستہ اختیار کرنے لگتا ہے۔

(7)مال ودولت کی حرص کو ختم کیجئے: مال ودولت کی حرص کو ختم کیجئے کہ یہ انسان کےلیے بہت ہی خطرناک ہے اگر اس کی روک تھام نہ کی جائے تو بسا اوقات یہ دُنیوی بربادیوں کے ساتھ ساتھ اُخروی ہلاکتوں کی طرف بھی لے جاتی ہےاور اسے ختم کرکے ہی غنا کی دولت حاصل ہوسکتی ہے۔

(8)غنا کے فوائد پر نظر کیجئے: ٭جس شخص کی نظر لوگوں کے مال واسباب پر نہیں ہوتی اور وہ لوگوں سے بے نیاز ہوتا ہے تو لوگ ایسے شخص کو پسند کرتے ہیں اور اس کے استغناء کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں ۔٭غنا کی دولت اختیار کرنے والا مال ودولت کی حرص سے دور ہوجاتا ہے اور خوشدلی کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کرتا ہے۔٭غنا اختیار کرنے والا بآسانی اللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کرتا ہےاور فضول کاموں سے اجتناب کرتا ہے۔ ٭غنا کے سبب آدمی میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔٭غنا کے باعث آدمی دوسروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ کر صرف   اللہ  عَزَّ وَجَلَّپر بھروسہ کرنے لگتا ہے۔٭غنا کے سبب زُہد وقناعت کی دولت بھی نصیب ہوتی ہے۔٭غنا کی وجہ سے آدمی بخل سے دُور ہوجاتا ہے۔٭غنا کے سبب سخاوت کی دولت نصیب ہوتی



     [1] عیون الحکایات،  الحکایۃ التاسعۃ والخمسون بعد المائۃ،  ص۱۷۴۔

     [2] بخاری ،  کتاب الرقاق،  باب الغنی غنی النفس،  ۴ / ۲۳۳،  حدیث:۶۴۴۶۔

    [3] ابن حبان،  کتاب الرقائق،  باب الفقر والزھد والقناعۃ،  ۱ / ۳۷،  حدیث: ۶۸۴۔

    [4] ابن حبان،  کتاب التاریخ،  باب بدء الخلق،  ذکر سوال کلیم اللہ ۔۔۔الخ،  ۸ / ۳۴،  حديث:  ۶۱۸۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن