دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

وَجَلَّآپ کی بینائی لوٹا دے۔تووہ مسکرادیئے اور ارشاد فرمایا: ’’ بیٹا! میرے نزدیک ربّ تعالٰی کی رضا میری بینائی سے زیادہ اچھی ہے۔ ‘‘ ([1])

اپنے عمل میں رضائے الٰہی چاہنے کےچار(4 )طریقے:

(1)رضائے الٰہی چاہنے کے لئے اس کے فوائد اور فضائل میں غور کیجئے: سرکارِ والا تبار، بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ سن لو!    اللہ عَزَّ وَجَلَّکے اولیاء وہ لوگ ہیں جو اُن پانچ نمازوں کو قائم کرتے ہیں جنہیں اُس نے اپنے بندوں پر فرض فرمایا ہے اور رمضان کے روزے خالص رضائے الٰہی کے لیےرکھتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے اپنے مال کی زکوٰۃ خوش دلی سے ادا کرتے ہیں اور ان کبیرہ گناہوں سے بچتے ہیں جن کے ارتکاب سے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے منع فرمایا ہے۔ ‘‘ ([2])

(2)رِضائے الٰہی چاہنے کے لئے بزرگانِ دِین کے اَقوال واَحوال کا مطالعہ کیجئے: اس کے لیے امام ابوطالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی کتاب  ’’ قوت القلوب ‘‘  اور امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی کتاب  ’’ احیاء العلوم ‘‘  کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3)اِخلاص کے ساتھ نیک اَعمال کیجئے: ریاکاری سے بچتے ہوئے اِخلاص کے ساتھ نیک اَعمال کرنا رضائے الٰہی چاہنے والوں کے لیے بہترین ذریعہ ہےکہ   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اخلاص کے ساتھ کئے جانے والے عمل کو پسند فرماتا ہے اور ایسے عمل کرنے پر اپنے بندے سے راضی ہوتا ہے۔

(4)ربّ کی نافرمانی اورگناہوں سے بچئے: اپنے عمل سے رضائے الٰہی چاہنے کے لیے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی اور گناہوں سے بچنا انتہائی ضروری ہےکہ   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی کے ہوتے ہوئے اس کی رضا کیسے ممکن ہے؟

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(31)شوقِ عبادت

شوقِ عبادت کی تعریف:

سستی کو ترک کرکے شوق اور چستی کے ساتھ   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کرنا شوقِ عبادت ہے۔

آیت مبارکہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: (اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ(۳۲)) (پ۲۹،  القلم: ۳۲) ترجمۂ کنزالایمان:  ’’ ہم اپنے ربّ کی طرف رغبت لاتے ہیں ۔ ‘‘

(حدیث مبارکہ)اُمور دنیا ربّ تعالٰی کے ذمہ کرم پر:

حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتاہے: ’’ جب میں بندے کے دل میں اپنی عبادت کا شوق دیکھتا ہوں تو اس کے اُمور ِ دنیا کو اپنے ذمہ کرم پر لے لیتا ہوں ۔ ‘‘  ([3])

شوقِ عبادت پر تنبیہ:

ہرمسلمان کو چاہیے کہ وہ عبادت میں سستی کو ترک کرکے شوق اور چستی کے ساتھ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرے۔

(33) (حکایت)عبادتِ الٰہی کے شوق میں تکلیف کا احساس نہ ہوا:

ایک بزرگ کے جسم کا کوئی حصہ گل گیا اور اسے کاٹنے کی ضرورت محسوس ہوئی لیکن ممکن نہ تھا تو کہا گیا کہ کچھ بھی ہوجائے نماز میں مشغولیت کے وقت انہیں عبادت الٰہی کے شوق کی وجہ سے کسی چیز کا احساس نہیں ہوتا ۔چنانچہ نماز کی حالت میں ان کے بدن کا وہ حصہ کاٹ دیا گیا۔([4])

شوقِ عبادت کا ذہن بنانے اور شوق پیدا کرنے کےسات( 7)طریقے:

(1)نیک اَعمال کی معلومات حاصل کیجئے: جب تک بندے کو نیک اَعمال کا علم نہیں ہوگا اُس وقت تک اسے اُن اَعمال کو بجالانے کا شوق و ذوق اور جذبہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب  ’’ جنت میں لے جانے والے اعمال ‘‘  کا مطالعہ کیجئے۔

 (2)نیکیوں کی جزاؤں اور گناہوں کی سزاؤں پر غور کیجئے: نیکیوں کی جزاؤں اور گناہوں کی سزاؤں پر غور کرنے سے نیکیوں کی طرف رغبت اور گناہوں سے نفرت کا ذہن بنے گا ،  شوقِ عبادت حاصل ہوگا۔اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب  ’’ نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ‘‘  کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3)شوقِ عبادت سے متعلق بزرگانِ دِین کے واقعات کا مطالعہ کیجئے: اس سے بھی شوقِ عبادت کا مدنی ذہن بنے گا۔اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ان کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: حکایتیں اور نصیحتیں ،  خوفِ خدا،  توبہ کی روایات وحکایات۔

(4)آسان نیکیوں کی معلومات حاصل کیجئے: آسان نیکیاں بھی شوقِ عبادت پیدا کرنے میں بہت معاون ہیں ،  آسان نیکیوں کی معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب  ’’ آسان نیکیاں ‘‘  کا مطالعہ کیجئے۔

(5)شوقِ عبادت کے حصول کی بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجئے: دعا مؤمن کا ہتھیار ہے،  شوقِ عبادت کے حصول کے لیے یوں دعا کیجئے: یا الٰہی!  میں تیری رضا کے لیے نیک بندہ بننا چاہتا ہوں ،  تو



    [1] احیاء علوم الدین،  کتاب المحبۃ والشوق ۔۔۔ الخ،  بیان حقیقۃ الرضا۔۔۔الخ،  ۵ / ۷۱۔

    [2] معجم  کبیر،   ۱۷ / ۴۸،  حدیث:۱۰۱۔

    [3] مجموعۃ رسائل امام غزالی،  منھاج العارفین،  باب السجود ،  ص۲۱۷۔

    [4] احیاء علوم الدین،  کتاب اسرار الصلاۃ ومھماتھا،  حکایات واخبار فی صلاۃ الخاشعین رضی اللہ عنھم ،  ۱ / ۲۳۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن