دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن اَکثم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم  فرماتے ہیں : پھر مجھے جنتی لباس پہنایا گیا اور جنت تک میرے آگے آگے غلام چلتے رہے تو میں نے کہا: واہ!  یہ تو خوشی کی بات ہے۔([1])

 

رجا (یعنی اچھی اُمید)کا ذہن بنانے اور اس کے حصول کے پانچ(5)طریقے:

(1)رجا کے فضائل میں غوروفکر کیجئے: رحمت اِلٰہی کے متعلق تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : (۱) اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: ’’ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں اب وہ میرے متعلق جو چاہے گمان ركھے۔ ‘‘ ([2]) (۲) اللہ عَزَّ وَجَلَّبروزِ قیامت بندے سے اِستِفسار فرمائے گا :  ’’ جب تو نے برائی دیکھی توکس وجہ سے اسے نہیں روکا؟ ‘‘  اگر   اللہ  عَزَّ وَجَلَّاس کے ذہن میں جواب اِلقا فرمادے گا تو وہ عرض کرے گا: اے میرے ربّ  عَزَّ وَجَلَّ!  مجھے تیری رحمت کی اُمید تھی اور لوگوں کا خوف تھا۔   اللہ  عَزَّ وَجَلَّارشاد فرمائے گا:  ’’ میں نےتیراگناہ معاف کیا۔ ‘‘ ([3]) (۳)  ’’ ایک شخص كوجہنم میں ڈال دیا جائے گا تو وہ وہاں ایک ہزار سال تک  ’’ یَاحَنَّان یَامَنَّان ‘‘  کہہ کر اللہ  عَزَّ وَجَلَّکو پکارتا رہےگا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جبریل امین سے فرمائے گا:  ’’ جاؤ!  میرے بندے کو لے کر آؤ۔ ‘‘  چنانچہ وہ اسے لے کر آئیں گے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں پیش کردیں گے۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اُس سے دریافت فرمائے گا:  ’’ تونے اپنا ٹھکانا کیسا پایا؟ ‘‘ وہ عر ض کرے گا: ’’ بہت بُرا۔ ‘‘  اللہ  عَزَّ وَجَلَّارشاد فرمائے گا:  ’’ اسے دوبارہ وہیں لےجاؤ۔ ‘‘ وہ جارہا ہوگا تو پیچھے مڑ کر دیکھے گا۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ فرمائے گا: کیا دیکھتا ہے؟ وہ عرض کرے گا: مجھے تجھ سےیہ اُمید تھی کہ ایک مرتبہ جہَنَّم سے نکالنے کے بعد مجھے دوبارہ اس میں نہیں بھیجے گا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرمائےگا:  ’’ اسے جنت میں لے جاؤ۔ ‘‘ ([4])

(2)رجا سےمتعلق بزرگانِ دِین کے اَحوال کا مطالعہ کیجئے: اس کے لیے امام ابو القاسم قشیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی کتاب  ’’ رسالہ قشیریہ ‘‘ اور امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی کتاب  ’’ احیاء العلوم ‘‘  جلدچہارم کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3)رجا سےمتعلق روایات اور بزرگانِ دِین کے اَقوال میں غور کیجئے: رجاکے متعلق تین فرامین بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن : (۱) امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےفرمایا: جس نےکوئی گناہ کیا اور   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے دنیا میں اس کی پردہ پو شی فرمائی تو   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکےکرم کا تقاضا یہ نہیں ہے کہ آخرت میں اس کا پردہ اٹھا دے اور جس شخص کو دنیا میں اس کے گناہ کی سزا دے دی گئی ہوتو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عدل و انصاف کا تقاضایہ نہیں ہے کہ آخرت میں اپنے بندے کو دوبارہ سزا دے۔ (۲) حضرتِ سیِّدُناسُفیان ثوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : مجھے یہ پسند نہیں کہ میراحساب میرے والدین کے سِپُرد کردیا جا ئے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میرے والدین سے بڑھ کر مجھ پر رحم کرنے والا ہے ۔(۳) حضرتِ سیِّدُنا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار کی حضرتِ سیِّدُنا ابان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان سے ملاقات ہوئی تو ان سے پو چھا: آپ کب تک لوگوں کو اُمید اور رخصت کی احادیث سناتے رہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا: اے ابویحییٰ! میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ بروزِقیامت   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےعفو وکرم کے ایسےمَناظر دیکھیں گے کہ خوشی کے سبب اپنے کپڑے پھاڑ دیں گے۔([5])

(4)رجا کے سبب بلند درجات اور مغفرت نصیب ہوتی ہے: کسی نے حضرت سیِّدُنا استادابوسہل صَعلوکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کو انتقال کے بعد خواب میں ایسی عمدہ حالت میں  دیکھا جسے بیان نہیں کیا جا سکتااور ان سے دریافت کیا کہ کس سبب سے آپ نے یہ مقام پایا؟ ارشاد فرمایا: اپنے رب کے ساتھ اچھا گمان رکھنے کی وجہ سے۔([6])   ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا،  مالدار کے ساتھ نرمی کرتا اور تنگ دست کو مُعاف کردیتا۔ جب اس کی موت واقع ہوئی تو وہ   اللہ  عَزَّ وَجَلَّسے اس حال میں ملا کہ (مذکورہ اعمال کے علاوہ)اس نے کوئی بھی نیک عمل نہیں کیا تھا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ارشادفرمایا: ہم سے زیادہ معاف کرنے کا کون حق دار ہے؟ ‘‘ یوں اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے اُسے عبادت کے مُعاملے میں مُفْلِس ہونے کے باجود حُسْنِ ظن اور اُمید رکھنے کے باعث بخش دیا۔([7])

(5)رجا نیک اَعمال کرنے کا باعث ہے: کہ اچھائی کی اُمید رکھنے والا اُس کے لیےعمل بھی کرتا ہے چنانچہ امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : ’’ جو شخص اس بات کو جانتا ہے کہ زمین نمکین ہے اور پانی بھی کم ہے ، بیج بھی کھیتی اُگانے کی صلاحیت نہیں رکھتےتو وہ لازمی طور پر زمین کی نگرانی چھوڑدیتا ہے اور اس کی دیکھ بھا ل میں خود کو تھکاتا نہیں ہے ۔ اُمید اس لئے محمود ہے کہ وہ عمل پر اُ کساتی ہے اور مایوسی جو کہ اُمید کی ضد ہے اس لئے مذ موم ہے کہ وہ عمل سے روک دیتی ہے۔جسے اُمید کی حالت میسر ہو تی ہے وہ اَعمال کے ساتھ طویل مجا ہدہ کر لیتا ہے اور اُسےعبادات پر پابندی نصیب ہو جاتی ہے اگرچہ اَحوال میں تبدیلی ہو تی رہے۔ ‘‘ ([8])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(29)…مَحَبَّتِ اِلٰہی

 



     [1] احیاء علوم الدین،  کتاب الخوف والرجاء،  بیان حقیقۃ الرجاء،  ۴ / ۱۷۸۔

     [2] دارمی ،  کتاب الرقاق،  باب حسن ظن باللّٰہ،  ۲ / ۳۹۵،  حدیث: ۲۷۳۱ ۔

   [3] ابن ماجہ،  کتاب الفتن،  باب قولہ تعالٰی: یا ایھاالذین امنو،  ۴ / ۳۶۶،  حدیث : ۴۰۱۷،  دون:قدغفرتہ لک۔احیاء علوم الدین،  کتاب الخوف والرجاء،  بیان حقیقۃ الرجاء،  ۴ / ۱۷۸۔

     [4] موسوعة  ابن ابی الدنیا،  کتاب حسن الظن باللّٰہ،  ۱ / ۱۰۵،  حدیث: ۱۰۹۔

     [5] احیاء علوم الدین$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن