دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

(38)اِحترامِ مسلم کی تعریف:

مسلمان کی عزت و حرمت کا پاس رکھنا اور اسے ہر طرح کے نقصان سے بچانے کی کوشش کرنا اِحترامِ مسلم کہلاتا ہے۔

(39)مخالفت شیطان کی تعریف:

اللہ تعالٰی کی عبادت کرکے شیطان سے دشمنی کرنا،  اللہ تعالٰی کی نافرمانی میں شیطان کی پیروی نہ کرنا اور صدقِ دِل سے ہمیشہ اپنے عقائدو اَعمال کی شیطان سے حفاظت کرنا مخالفت شیطان ہے۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(1)…نیت‏

نیت کی تعریف: ‏

شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تصنیف  ’’ نیکی کی‏دعوت ‘‘ صفحہ۹۲ پر نیت کی تعریف کرتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں :  ’’ نیت لغوی طورپردل کےپُختہ (پکے) اِرادے کوکہتے ہیں اور شَرعاًعبادت کے اِرادے کو نیت کہاجاتاہے۔ ‘‘ ([2])

آیت مبارکہ: ‏

اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآن میں اِرشاد فرماتا ہے: ) وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا(۱۹) ( (پ۱۵، بنی اسرائیل: ۱۹) ترجمۂ کنز الایمان: ’’ اور جو آخرت چاہے اور اس کی سی کوشش کرے اور ہو ایمان والا تو انھیں کی کوشش ٹھکانے لگی۔ ‘‘ اس آیت کے تحت صدر الافاضل حضرت مولانا مفتی نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی فرماتے ہیں :  ’’ اس آیت سے معلوم ہوا کہ عمل کی مقبولیت کے لئے تین چیزیں درکار ہیں : ایک تو‏طالب آخرت ہونا یعنی نیت نیک ،  دوسرے سعی یعنی عمل کو باہتمام اس کے حقوق کے ساتھ ادا کرنا، ‏تیسری ایمان جو سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ ‘‘ ([3])

اَحادیث مبارکہ:

(۱) ’’ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نیت

 کرے۔ ‘‘ ([4]) ‏(۲)  ’’ مؤمن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ‘‘ ([5])‏‏(۳)  ’’ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کردیتی ہے۔ ‘‘ ([6])

نیت کے متفرق احکام:

نیت کے بہت سے اَحکام ہیں : (1)عباداتِ مقصودہ یعنی وہ عبادات جو خود بالذات مقصود ہوں کسی دوسری عبادت کے لیے وسیلہ نہ ہوں ۔([7]) ان میں نیت ہونا ضروری ہے کہ بغیر نیت کے وہ عبادت ہی نہ پائی جائے گی جیسا کہ نماز کہ اگر کوئی شخص نماز جیسے افعال کرے مگر مطلق نماز کی نیت نہ ہو تو اسے نماز ہی نہ کہا جائے گا۔ پھر فرض نماز میں فرض کی نیت بھی ضروری ہے۔ مثلاً دل میں یہ نیت ہو کہ آج کی ظہر کی فرض نماز پڑھتا ہوں ۔اصح (یعنی درست ترین) یہ ہے کہ نفل،  سنت اور تراویح میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے مگر احتیاط یہ ہے کہ تراویح میں تراویح یا سنت وقت کی نیت کرے اور باقی سنتوں میں سنت یا سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی متابعت (یعنی پیروی) کی نیت کرے،  اس لیے کہ بعض مشایخ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم  اِن میں مطلق نماز کی نیت کو ناکافی قرار دیتے ہیں ۔([8])

(2)عباداتِ غیرمقصودہ یعنی وہ عبادات جوخودبالذات مقصودنہ ہوں بلکہ کسی دوسری عبادت کے لیے وسیلہ ہوں ۔ان میں نیت کرنا ضروری نہیں کہ بغیر نیت کے بھی وہ عبادت پائی جائے گی البتہ اس کا ثواب نہیں ملے گا۔ مثلاً وضو کہ اس میں نیت کرنا سنت ہے،  اگر کوئی شخص بغیر نیت کے اعضائے وضو کو دھولے یا دھل گئے تو اس کا وضو تو ہو جائے گا لیکن نیت نہ ہونے کی وجہ سے اسے ثواب نہیں ملے گا۔([9])

(3)مباح کام اچھی نیت سے مستحب ہوجاتا ہے۔یعنی ہروہ جائز عمل یافعل جس کا کرنا اورنہ کرنایکساں ہو کہ ایسا کام کرنے سے نہ ثواب ملے نہ گناہ۔ مثلاً کھانا پینا،  سونا،  ٹہلنا،  دولت اِکٹھی کرنا، تحفہ دینا، عمدہ یا زائد لباس پہننا وغیرہ۔اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت،  مجددِ دین وملّت، مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں :  ’’ ہرمباح نیت حسن(یعنی اچھی نیّت) سے مستحب ہو جاتاہے۔ ‘‘ ([10])فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  فرماتے ہیں : ’’ مباحات(یعنی ایسے جائز کام جن پر نہ ثوا ب ہو نہ گناہ ان) کاحکم الگ الگ نیتوں کے اِعتبار سے مختلف ہوجاتاہے، اس لئے جب مباح سے عبادات پر قوت حاصل کرنا یاعبادات تک پہنچنا مقصود ہو تو یہ مُباحات یعنی جائز چیزیں بھی عبادات ہوں گی۔ مثلاً کھانا پینا، سونا، حُصولِ مال اور وَطی کرنا۔ ‘‘ ([11])

 



   [1]  مکاشفۃ القلوب،  ص۱۱۰ماخوذا۔

   [2]   نزہۃ القاری،  ۱ / ۲۲۴ ملتقطاً۔

   [3]   خزائن العرفان،  پ۱۵،  الاسراء،  تحت الآیۃ: ۱۹۔

   [4]   بخاری ،  کتاب بدء الوحی،  باب کیف کان بدء الوحی۔۔۔الخ،  ۱ / ۶،  حدیث: ۱۔

   [5]   معجم کبیر،  یحییٰ بن قیس،  ۶ / ۱۸۵،  حدیث: ۵۹۴۲۔

   [6]   مسند الفردوس،  باب المیم،  ۴ / ۳۰۵،  حدیث: ۶۸۹۵۔

   [7]   بہارشریعت،  ۱ / ۱۰۱۵،  حصہ پنجم۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن