دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

وَسَلَّمہے:  ’’ گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسےاس نے گناہ کیا ہی نہ ہو۔ ‘‘ ([1])

(2)خوفِ خدا کے لیے بارگاہ ربّ العزت میں دعا کیجئے: یوں دعا کیجئے: اے میرے مالک  عَزَّ وَجَلَّ!  تیرا یہ کمزور وناتواں بندہ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے تیرے خوف کو اپنے دل میں بسانا چاہتاہے۔ اے میرے ربّ  عَزَّ وَجَلَّ!  میں گناہوں کی غلاظت سے لتھڑا ہوا بدن لیے تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہوں ۔اے میرے پرورد گار  عَزَّ وَجَلَّ! مجھے معاف فرمادے اور آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کے لئے اس صفت کو اپنانے کے سلسلے میں بھرپور عملی کوشش کرنے کی توفیق عطافرمادے اور اس کوشش کو کامیابی کی منزل پر پہنچادے۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے اپنے خوف سے معمور دل،  رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔آمین

یارب !  میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم

دیوانہ شہنشاہِ مدینہ کا بنا دے

(3)خوفِ خدا کے فضائل پیش نظر رکھیے: فطری طور پر انسان ہر اس چیز کی طرف آسانی سے مائل ہوجاتا ہے جس میں اسے کوئی فائدہ نظر آئے۔ اس تقاضے کے پیش نظر ہمیں چاہیے کہ قرآن واحادیث میں بیان کردہ خوفِ خدا کے فضائل پیش نظر رکھیں ،  چند فضائل یہ ہیں : ٭خوفِ خدا رکھنے والوں کے لیے دو جنتوں کی بشارت دی گئی ہے۔ ٭خوفِ خدا رکھنے والوں کو آخرت میں کامیابی کی نوید (خوشخبری)سنائی گئی ہے۔٭ خوفِ خدا رکھنے والوں کو جنت کے باغات اور چشمے عطا کیے جائیں گے۔ ٭ خوفِ خدا رکھنے والے آخرت میں امن کی جگہ پائیں گے۔ ٭خوفِ خدا رکھنے والوں کو مددوتائید الٰہی حاصل ہوتی ہے۔٭خوفِ خدا رکھنے والے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے پسندیدہ بندے ہیں ۔ ٭خوفِ خدا اَعمال میں قبولیت کا ایک سبب ہے۔٭خوفِ خدا رکھنے والے بارگاہ الٰہی میں مکرم ہیں ۔٭خوفِ خدا رکھنے والے دنیا وآخرت میں کامیاب وکامران ہیں ۔ ٭ خوفِ خدا جہنم سے چھٹکارے کا سبب ہے۔٭ خوفِ خدا ذریعہ نجات ہے۔([2])

(4) خوفِ خدا کی علامات پر غور کیجئے: جب کسی چیز کی علامات پائی جائیں گیں تو وہ شے بھی خود بخود پائی جائے گی۔ حضرت سیدنا فقیہ ابواللیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں :  اللہ عَزَّ وَجَلَّکے خوف کی علامت آٹھ چیزوں میں ظاہر ہوتی ہے: (۱) انسان کی زبان میں ،  اس طرح کہ ربّ تعالٰی کا خوف اس کی زبان کو جھوٹ،  غیبت،  فضول گوئی سے روکے گا اور اسے ذکرُاللہ،  تلاوتِ قرآن اور علمی گفتگو میں مشغول رکھے گا۔(۲)اس کے شکم میں ،  اس طرح کہ وہ اپنے پیٹ میں حرام کو داخل نہ کرے گا اور حلال چیز بھی بقدرِ ضرورت کھائے گا۔(۳)اس کی آنکھ میں ،  اس طرح کہ وہ اسے حرام دیکھنے سے بچائے گا اور دنیا کی طرف رغبت سے نہیں بلکہ حصولِ عبرت کے لیے دیکھے گا۔(۴)اس کے ہاتھ میں ،  اس طرح کہ وہ کبھی بھی اپنے ہاتھ کو حرام کی جانب نہیں بڑھائے گا بلکہ ہمیشہ اِطاعت الٰہی میں استعمال کرے گا۔ (۵) اس کے قدموں میں ،  اس طرح کہ وہ انہیں   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی میں نہیں اٹھائے گا بلکہ اس کے حکم کی اِطاعت کے لیے اٹھائے گا۔(۶)اس کے دل میں ،  اس طرح کہ وہ اپنے دل سے بغض،  کینہ اور مسلمان بھائیوں سے حسد کرنے کو دور کردے اور اس میں خیرخواہی اور مسلمانوں سے نرمی کا سلوک کرنے کا جذبہ بیدار کرے۔ (۷)اس کی اطاعت و فرمانبرداری میں ،  اس طرح کہ وہ فقط  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رِضا کے لیے عبادت کرے اور رِیاء ونفاق سے خائف رہے۔(۸) اس کی سماعت میں ،  اس طرح کہ وہ جائز بات کے علاوہ کچھ نہ سنے۔([3])

(5)جہنم کے عذابات پر غوروتفکر کیجئے: جہنم کے عذابات پر غور کرنے کے لیے پانچ فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپیش خدمت ہیں : ٭دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہوگا اسے آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔ ([4])٭دوزخیوں میں بعض وہ لوگ ہوں گے جن کے ٹخنوں تک آگ ہوگی اور بعض لوگ وہ ہوں گے جن کے زانوؤں تک آگ کے شعلے پہنچیں گے اور بعض وہ ہوں گے جن کی کمرتک ہوگی اور بعض لوگ وہ ہوں گے جن کے گلے تک آگ کے شعلے ہوں گے۔([5]) ٭ اگر اس زرد پانی کا ایک ڈول جو دوخیوں کے زخموں سے جاری ہوگا،  دنیا میں ڈال دیاجائے تو دنیا والے بدبودار ہوجائیں ۔([6])٭دوزخ کی آگ ہزار سال تک بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سرخ ہوگئی،  پھر ہزار سال تک بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سفید ہوگئی،  پھر ہزار سال تک بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سیاہ ہوگئی،  پس اب وہ نہایت سیاہ ہے۔([7]) ٭دوزخ میں بختی اونٹ کے برابر سانپ ہیں ،  یہ سانپ ایک بارکسی کو کاٹے تو اس کا درد اور زہر چالیس برس تک رہے گا اور دوزخ میں پالان باندھے ہوئے خچروں کی مثل بچھو ہیں تو اُن کے ایک بار کاٹنے کا درد چالیس سال تک رہے گا۔([8])

(6)خوفِ خدا کے بارے میں بزرگانِ دِین کے اَحوال کا مطالعہ کیجئے: چند اَحوال پیش خدمت ہیں : ٭حضرت سیدنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو خوفِ خدا کے سبب اس قدر گریہ وزاری فرماتے کہ ایک میل کے فاصلے سے اُن کے سینے میں ہونے والی گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی۔ ٭ ایک دن حضرت سیدنا داود عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  لوگوں کو نصیحت کرنے اور خوفِ خدا دِلانے کے لیے گھرسے باہر تشریف لائے تو آپ کے بیان میں اس وقت چالیس ہزار لوگ موجود تھے،  جن پر آپ کے پُراَثر بیان کی وجہ



   [1]    ابن ماجہ،  کتاب الزھد،  باب ذکر التوبۃ،  ۲ / ۴۹۱،  حدیث: ۴۲۵۰۔

   [2]    خوف خدا،  ص۲۶ملخصا۔

   [3]    درۃ الناصحین،  المجلس الثلاثون،  ص۱۰۹،  خوف خدا،  ص۱۹۔

   [4]     بخاری،  کتاب الرقاق،  باب صفۃ الجنۃ والنار،  ۲ / ۲۶۲،  حدیث: ۶۵۶۱۔

   [5]    مسلم،  کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا واھلھا،  باب فی شدۃ حر نار جھنم۔۔۔الخ،  ص۱۵۲۴،  حدیث: ۲۸۴۵۔

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن