30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2)رضائے الٰہی پر راضی رہنے سے متعلق اقوالِ بزرگانِ دِین کا مطالعہ کیجئے: چند اَقوال یہ ہیں : ٭حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’ بروزِ قیامت سب سے پہلے ان لوگوں کو جنت کی طرف بلایاجائے گا جو ہر حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکا شکر کرتے ہیں ۔ ‘‘ ٭حضرت سیدنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’ جو تقدیر پر راضی نہیں اس کی حماقت کا کوئی علاج نہیں ۔ ‘‘ ٭حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’ میں کسی انگارے کو زبان سے چاٹوں اور وہ جلادے جو جلادے اور باقی رہنے دے جو باقی رہنے دے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ جوکام ہوچکا اس کے بارے میں کہوں : کاش نہ ہوتا یا نہ ہونے والے کام کے بارے میں کہوں : کاش ہوجاتا۔ ‘‘ ٭حضرت سیدنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’ اِیمان کی سربلندی حکم الٰہی پر صبر کرنا اور تقدیر پرراضی رہنا ہے۔ ‘‘ ([1])
(3)رضائے الٰہی پر راضی رہنے سے متعلق حکایاتِ بزرگانِ دِین کا مطالعہ کیجئے: اس کے بارے میں حکایات پڑھنے سے بھی رِضائے اِلٰہی پر راضی رہنے کا مدنی ذہن بنے گا۔اس سلسلے میں حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی مایہ ناز تصنیف ’’ احیاء العلوم ‘‘ جلدپنجم، صفحہ ۱۷۰ سے مطالعہ بہت مفید ہے۔
(4) ’’ کیوں ‘‘ اور ’’ کیسے ‘‘ کو اپنی زندگی سے نکال دیجئے: ’’ کیوں ‘‘ اور ’’ کیسے ‘‘ دونوں اَلفاظ رضا پر راضی رہنے کے خلاف ہیں ، ایک مشہور حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’ میں نے خیر اور شرکو پیدا کیا تو اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جس کو میں نے خیر کے لیے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر خیر کو جاری کیا اور اس شخص کے لیے خرابی ہے جس کو میں نے شر کے لیے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر شر کوجاری کیا اور اس شخص کے لیے ہلاکت ہی ہلاکت ہے جو کہے: کیوں اور کیسے؟ ‘‘ ([2])
(5) ’’ اگر ‘‘ اور ’’ کاش ‘‘ کو بھی اپنی زندگی سے نکال دیجئے: ’’ اگر ‘‘ اور ’’ کاش ‘‘ یہ دونوں الفاظ بھی رضا پر راضی رہنے میں بہت بڑی رُکاوٹ ہیں ۔کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی تکلیف یا مصیبت پہنچتی ہے، کوئی مالی نقصان پہنچتا ہے تو یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ’’ اگر میں یوں کرلیتا تو نقصان نہ ہوتا، یا کاش! میں یوں کرلیتا۔ ‘‘ وغیرہ وغیرہ عقلمندی اسی میں ہے کہ بندہ ہرکام کو سوچ سمجھ کر کرے، اس کے فوائد اور نقصانات پر پہلے ہی غوروفکر کرلے، پھر اس کے کرنے پر نفع ہو یا نقصان اسے تقدیر الٰہی جانتے ہوئے راضی رہے، اس پر شکوہ شکایت نہ کرے، واویلا نہ مچائےبلکہ ظاہری اسباب کو اختیار کرتے ہوئے آئندہ کے لیے کوشش کرے۔
(6)تکلیف پر ملنے والے ثواب پر غور کیجئے: تکلیف پر ملنے والے ثواب پر غور کرنے سے رِضائے الٰہی پر راضی رہنے میں مدد ملے گی، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے: ’’ مسلمان کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے حتی کہ کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کے بدلے اس کے گناہ مٹادیے جاتے ہیں ۔ ‘‘ ([3]) منقول ہے کہ حضرت سیدنا فتح موصلی کی زوجۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کا پاؤں پھسلا اور اُن کا ناخن ٹوٹ گیا تو وہ مسکرانے لگیں ، اُن سے عرض کی گئی: ’’ کیا آپ کو تکلیف نہیں پہنچی؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’ ثواب کی لذت نے میرے دل سے تکلیف کی کڑواہٹ کو زائل کردیا ہے۔ ‘‘ ([4])
(7)بڑی مصیبت کو پیش نظر رکھیے: جب بھی کوئی مصیبت یا تکلیف پہنچے تو اس سے بڑی مصیبت یا تکلیف کو پیش نظر رکھیے، مثلاً ہاتھ پر زخم ہوجائے تو یوں ذہن بنائیے کہ میرے ہاتھ پر فقط زخم ہوا ہے، اگر پورا ہاتھ ہی کٹ جاتا تو میری کیفیت کیا ہوتی؟ فقط پاؤں میں تکلیف ہے، اگر پوری ٹانگ ہی کٹ جاتی تو میری کیفیت کیا ہوتی؟ دنیوی نقصان پہنچے تو یوں ذہن بنائے کہ فقط دنیا کا نقصان ہوا ہے میرا دین تو سلامت ہے، وغیرہ وغیرہ۔ امید ہے کہ اس سے بھی رضائے الٰہی پر راضی رہنے کا مدنی ذہن بنے گا۔ اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ
(8)نیک لوگوں کی صحبت اِختیار کیجئے: صحبت اثررکھتی ہے، بندہ جب ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے جن کی زبان ہر وقت شکوہ شکایت سے تررہتی ہے تو اِس پر بھی اُن کا اثر ہوجاتا ہے اور یہ بھی اُس بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے، جبکہ صبر وشکر کرنے اور رضائے الٰہی پر راضی رہنے والے لوگوں کی صحبت اسے صابروشاکر اور راضی رہنے والا بنادیتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی اچھی صحبت فراہم کرتاہے، اس مدنی ماحول میں صبر وشکر و رضائے الٰہی پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے، آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ صبر وشکر و رضائے الٰہی پر راضی رہنے کی دولت نصیب ہوگی۔
(9)رضائے الٰہی پر راضی رہنے کے مقامات کی معلومات حاصل کیجئے: جب تک بندے کو رضائے الٰہی پر راضی رہنے کے مقامات کا علم نہیں ہوگا کہ جہاں رضائے الٰہی پر راضی رہنا چاہیے تو اس کے لیے رضاکو اختیار کرنا بہت دشوار ہے۔چند مقامات یہ ہیں : (۱) جب کسی عزیز کا انتقال ہو جائے کہ اس موقع پر لوگ عموماً نہایت بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ بعض جاہل افراد تو مَعَاذَ اللہ کفریہ کلمات تک بک دیتےہیں ، جس سے ایمان برباد ہوجاتا ہے۔ (۲) کاروبار میں نقصان ہو جائے۔ (۳) ایکسیڈنٹ ہو جائے۔
(۴) کوئی قدرتی آفت نازل ہو جائے۔ (۵) کسی بھی طرح کی بیماری لگ جائے۔ (۶) اہل خانہ میں سے کوئی بیمار ہو جائے یا کسی کو تکلیف پہنچے۔ (۷) گھر یا دُکان میں چوری یا ڈکیتی ہو جائے۔ (۸) بلا وجہ نوکری سے نکال دیا جائے۔ (۹) دوران سفر جیب کٹجائے۔(۱۰) موبائل فون یا گاڑی وغیرہ چھن جائے۔ (۱۱) کوئی چیز گم ہو جائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(23)…خوفِ خدا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع