دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

کرے۔([1])

(7) یتیموں مسکینوں سے حسن سلوک کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے (شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی کی طرح)اکھٹے ہوں گے۔ ‘‘ ([2])ایک اور حدیث پاک میں فرمایا:  ’’ بیوہ اور مسکین کی اِمداد وخبرگیری کرنے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ ‘‘ ([3])

(8) اِیصالِ ثواب کرکےراہِ خدا میں خرچ کیجئے: اِیصالِ ثواب بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کا ایک بہترین مَصْرَف ہے۔ حضرت سیدنا سعد بن عبادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی والدہ کا انتقال ہوگیا تو انہوں نے بارگاہِ رِسالت میں عرض کی:  ’’ سعد کی ماں کا انتقال ہوگیا (میں ایصالِ ثواب کے ليے کچھ صدقہ کرنا چاہتا ہوں ) تو کون سا صدقہ افضل ہے؟ ‘‘  ارشاد فرمایا:  ’’ پانی۔ ‘‘  اُنہوں نے ایک کنواں کھدوا دیا اور کہا: ’’ یہ اُمّ سعد کے ليے ہے۔ ‘‘ ([4])(یعنی اس کا ثواب میری ماں کو پہنچے۔)اِیصالِ ثواب کے لیے خرچ کرنے کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں : ٭ اپنے مرحومین کی اَرواح کے لیے کسی بھی نیک اور جائز کام میں خرچ کرنا ٭ مسجد میں پیسے دے دینا ٭مدرسۃ المدینہ،  جامعۃ المدینہ وغیرہ میں پیسے دے دینا ٭ گھر میں فاتحہ خوانی ٭ بارہویں شریف ٭ گیارہویں شریف٭رجب میں کونڈے ٭گھر یا علاقے میں اجتماع ذکرونعت ٭ بزرگانِ دِین کے اَعراس ٭ گھر میں قرآن خوانی ٭غریبوں ،  یتیموں ،  مسکینوں ،  ناداروں میں کھانا تقسیم کرنا ٭کسی بیوہ ومجبور کی مدد٭مسافروں کی خیرخواہی ٭مدنی قافلے میں سفرکرنا یا کسی کو سفر کروا دینا ٭ دینی کتب ورسائل خرید کر وقف کردینا ٭کسی بیمار کا علاج کروادینا وغیرہ وغیرہ۔ یہ تمام اِیصالِ ثواب کی مختلف صورتیں ہیں ،  اِن میں خرچ کرنا راہِ خدا میں ہی خرچ کرنا ہے۔

(9) صدقہ وخیرات کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: مطلق صدقہ وخیرات کرکے راہ خدا میں خرچ کیجئے: کہ اس کے کثیر فضائل وفوائد احادیث مبارکہ میں بیان فرمائے گئے ہیں ،  تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپیش خدمت ہیں : ٭ ’’ صدقہ دیا کرو بے شک صدقہ تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ کا ایک ذریعہ ہے۔ ‘‘ ([5])٭ ’’ صدقہ بری موت سے بچاتا ہےاور نیکی عمر بڑھاتی ہے۔ ‘‘ ([6]) ٭ ’’ صدقہ برائی کے ستر دروازے بند کرتا ہے۔ ‘‘ ([7])

(10) خفیہ طور پر صدقہ کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: چھپا کر راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب خود قرآنِ پاک میں دلائی گئی ہے،  چنانچہ ارشاد ہوتا ہے: ) اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَۚ-وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْؕ-وَ یُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَیِّاٰتِكُمْؕ-( (پ۳،  البقرہ: ۲۷۱) ترجمۂ کنز الایمان:  ’’ اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چُھپا کر فقیروں کو دو یہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے اور اس میں تمہارے کچھ گناہ گھٹیں گے۔ ‘‘ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:  ’’ بے شک مخفی صدقہ ربّ تعالٰی کے غضب کو بجھاتا ہے۔ ‘‘ ([8])

(11) کھانا کھلا کر،  پانی پلا کر راہِ خدا میں خرچ کیجئے: فرمان مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے: ’’ جو اپنے (مسلمان )بھائی کو روٹی کھلائے یہاں تک کہ اُس کا پیٹ بھر جائے اور اُسے پانی پلائے یہاں تک کہ اُس کی پیاس بجھ جائے تو اللہ تعالٰی اُسے دوزخ سے ایسی سات خندقوں کے برابر دور کردےگا جن میں سے ہردو خندقوں کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہو'۔ ‘‘ ([9])

(12)قرض دے کرراہِ خدا میں خرچ کیجئے: قرض دینا بھی راہِ خدا میں صدقہ کرنے اور خرچ کرنے جیسا ہے بلکہ قرض کا کئی گناہ اجر دیا جاتا ہے۔فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ شب معراج میں نے جنت کے دروازے پر لکھا دیکھا: صدقہ دس گنا اور قرض اٹھارہ گنا (زیادہ اَجر رکھتا)ہے۔ ‘‘ ([10])

(13)تنگدست پر آسانی کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: تنگ دست پر آسانی کرنے سے اجروثواب کی امید ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ جو کسی تنگدست پر آسانی کرے تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّدنیا وآخرت میں اُس پر آسانی فرمائے گا۔ ‘‘ ([11])

(14)مسجد تعمیر کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: تعمیر مسجد میں خرچ کی بھی بہت فضیلت ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ جو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لیے مسجد بنائے گا تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ ‘‘ ([12]) اسی طرح مدرسے یا کسی بھی دینی عمارت وغیرہ کی تعمیر میں خرچ کرنا بھی راہِ خدا میں ہی خرچ کرنا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



     [1] فیضان ریاض الصالحین،  ۱ / ۸۶۔

     [2] بخاری،  کتاب الادب،  باب فضل من یعول یتیما،  ۴ / ۱۰۱،  حدیث: ۶۰۰۵۔

     [3] بخاری،  کتاب الادب،  باب الساعی علی المسکین،  ۴ / ۱۰۲،  حدیث: ۶۰۰۷۔

     [4] ابوداود،  کتاب الزکاۃ،  باب فی فضل سقی الماء،  ۲ / ۱۸۰،  حدیث: ۱۶۸۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن