دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

یعنی محبوب ومحب میں نہیں میرا تیرا

سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ   فوراً سمجھ گئے کہ محبوب کی چاہت کچھ اور ہے،  غالباً محبوب یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اے میرے عاشق!  میں تو تیرے عشق کو جانتا ہوں ،  آج دنیا کو بتادے کہ عشق کسے کہتے ہیں ،  بس آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے محبت بھرے لہجے میں یوں عرض کیا:  ’’ یَارَسُوْلَ اللہ!  اَبْقَیْتُ لَھُمُ اللہَ وَرَسُوْلَہُیعنی اے   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  میں اپنے گھر کا سارا مال لے کر آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوگیا ہوں اور گھروالوں کے لیے اللہ اور اُس کا رسول ہی کافی ہے۔ ‘‘  حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہیہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہنے لگے:  ’’ میں کبھی بھی ابوبکر صدیق سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ‘‘

پروانے کو چراغ تو بلبل کو پھول بس

صدیق کے لیے ہے خدا اور رسول بس

 راہِ خدا میں خرچ کا ذہن بنانے اور خرچ کرنے کے چودہ(14)طریقے:

(1)راہِ خد امیں خرچ کرنے کے دُنیوی واُخروی فوائد پیش نظر رکھیے: راہِ خدا میں مسلمانوں پر اپنے پاکیزہ مال سے صدقہ وخیرات کرکے خرچ کرنے والوں کے لیے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰننے اَحادیث مبارکہ سے تقریباً ۲۵فوائد ذکر فرمائے ہیں : (۱)  اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حکم سے بُری موت سے بچیں گے،  ستر دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔(۲)عمریں زیادہ ہوں گی۔(۳)اُن کی گنتی (تعداد)بڑھے گی۔(۴)رِزق میں وُسعت مال کی کثرت ہوگی،  اِس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔(۵)خیروبرکت پائیں گے۔ (۶)آفتیں بلائیں دُور ہوں گی،  بُری قضا ٹلے گی،  ستر دروازے برائی کے بند ہوں گے،  ستر قسم کی بلا دور ہوگی۔(۷)اُن کے شہر آباد ہوں گے۔(۸)شکستہ حالی دور ہوگی۔(۹)خوفِ اندیشہ زائل اور اطمینانِ خاطر حاصل ہوگا۔(۱۰)مددِالٰہی شامل ہوگی۔(۱۱)رحمت الٰہی اُن کے لیے واجب ہوگی۔ (۱۲)ملائکہ اُن پردرود (دعائے رحمت)بھیجیں گے۔ (۱۳)رِضائے الٰہی کے کام کریں گے۔(۱۴)غضب اِلٰہی اُن پر سے زائل ہوگا۔ (۱۵) اُن کے گناہ بخشے جائیں گے،  مغفرت اُن کے لیے واجب ہوگی،  اُن کے گناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔ (۱۶)خدمت اہل دِین میں صدقہ سے بڑھ کر ثواب پائیں گے۔ (۱۷) غلام آزاد کرنے سے زیادہ اَجرلیں گے۔(۱۸)اُن کے ٹیڑھے کام درست ہوں گے۔ (۱۹) آپس میں محبتیں بڑھیں  گی جو ہر خیروخوبی کی متبع(یعنی ان کے پیچھے پیچھے چلنے والی) ہیں ۔ (۲۰)تھوڑے خرچ میں بہت کا پیٹ بھرے گا کہ تنہا کھاتے تو ڈبل خرچ آتا۔ (۲۱)  اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حضور درجے بلند ہوں گے۔ (۲۲) مولیٰ تبارک وتعالٰی ملائکہ سے اُن کے ساتھ مباہات (فخر)فرمائے گا۔ (۲۳)روزِ قیامت دوزخ سے امان میں رہیں گے،  آتش دوزخ اُن پر حرام ہوگی۔ (۲۴) آخرت میں اِحسانِ الٰہی سے بہرہ مند ہوں گے کہ نہایتِ مقاصِد وغایتِ مرادَات (مقصدوں ومرادوں کی انتہاو اَنجام)ہے۔(۲۵)خدا نے چاہا تو اُس مبارک گروہ میں شامل ہوں گے جو حضور پرنور سید عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نعل اَقدس کے تَصَدُّق میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگا۔([1])

(2) بزرگانِ دِین کے واقعات کا مطالعہ کیجئے: بندہ جب بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے واقعات کا مطالعہ کرے گا کہ وہ کیسے راہِ خدا میں خرچ کرتے تھے تو اُسے بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ نصیب ہوگا،  اِس کے لیے حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی مایہ ناز تصنیف  ’’ اِحیاء العلوم ‘‘  جلدسوم،  ص ۷۴۱(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)سے مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3) بخل کی مذمت،  اَسباب اور علاج کا مطالعہ کیجئے: راہِ خدا میں خرچ نہ کرنے کا ایک سبب بخل (کنجوسی)بھی ہے،  جب بندہ بخل کی مذمت،  اَسباب اور اُن کے علاج کا مطالعہ کرے گا تو بخل سے بچنا آسان ہوجائے گا اور اُسے راہِ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ نصیب ہوگا۔ اِس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اِن کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: اِحیاء العلوم،  جلدسوم،  باطنی بیماریوں کی معلومات، ص۱۲۸،  جہنم میں لے جانے والے اَعمال۔ وغیرہ وغیرہ

(4) والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کیجئے:  والدین پر خرچ کرنے کا حکم خود قرآنِ پاک میں دیا گیا ہے،  چنانچہ سورۂ بقرہ میں ارشاد ہوتاہے: ) یَسْــٴَـلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَؕ-قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِؕ- ( (پ۲،   البقرہ: ۲۱۵) ترجمۂ کنزالایمان:  ’’ تم سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں تم فرماؤ جو کچھ مال نیکی میں خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور راہ گیر کے لئے ہے ۔ ‘‘

(5) اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلۂ رحمی کرتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: صلۂ رحمی کا حکم بھی خود ربّ تعالٰی نے قرآنِ پاک میں اِرشاد فرمایا ہے جیسا کہ مذکورہ آیت مبارکہ گزری۔نیز اَحادیث مبارکہ میں بھی اِس کے بہت فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔ صدقہ کرنے اور رشتہ داروں کے ساتھ صلۂ رحمی کرنے سے رِزق میں وُسعت اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ جو چاہتا ہے کہ اس کے رِزق میں وُسعت،  مال میں برکت ہو وہ اپنے رشتہ داروں سے نیک سلوک کرے۔ ‘‘ ([2]) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:  ’’ بے شک صدقہ اور صلۂ رحم اِن دونوں سے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّعمر بڑھاتا ہے اور بُری موت کو دفع کرتا ہےاور مکروہ اوراندیشہ کو دور کرتا ہے۔ ‘‘ ([3])

(6) اپنے اہل وعیال کی کفالت کرکے راہِ خدا میں خرچ کیجئے: اہل خانہ پر خرچ کرنے کے اَحادیث مبارکہ میں بہت فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔٭جو ثواب کی نیت سے اپنے اہل خانہ پر خرچ کرے تو یہ بھی صدقہ ہے۔ ٭بندے کے میزان میں سب سے پہلے اہل وعیال پر خرچ کیے گئے مال کو رکھا جائے گا۔ ٭سب سے افضل دینار وہ ہے جسے بندہ اپنے گھروالوں پر خرچ



     [1] فتاوی رضویہ،  ۲۳ / ۱۵۳بتصرف قلیل۔

     [2] بخاری،  کتاب الادب،  باب من یبسط لہ فی الرزق۔۔۔الخ،  ۴ / ۹۷،  حدیث: ۵۹۸۵۔

     [3] مسند ابی یعلی،  مسند انس بن مالک،  ۳ / ۳۹۷،  حدیث: ۴۰۹۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن