دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

کے معنی یہ ہیں کہ ہمیں جو فراغت،  سلامتی،  عبادت،  حلاوت،  علم اور عملِ نافع وغیرہ نصیب ہوتا ہے وہ سب بھوک کے سبب اور صبر کی برکت سے ہوتا ہے۔حضرتِ سیدناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں : ’’ دل کی سختی کے دو اَسباب ہیں : (۱)پیٹ بھر کر کھانا(۲)زِیادہ بولنا۔ ‘‘ ([1])

(4)فضول گفتگوسے پر ہیز کیجیے: فضول گوئی سے دل میں سختی پیدا ہوتی ہے،  یوں دل نہ تو کسی پہ رحم کرنے پر آمادہ ہوتا ہے اور نہ ہی کسی کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ، کسی کے بارے میں جس قدر منفی‏(غیبت، چغلی ، تہمت پر مشتمل)گفتگو کی جاتی ہے اسی قدر دل میں نفرت کے جذبات پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ سب فضول گوئی کی بری عادت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا دل میں نرمی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو زبان کو فضول گفتگو سے بچاتے ہوئے قفل مدینہ لگائیے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ ذکرُاللہ کے بغیر زیادہ کلام نہ کرو کیونکہ ذکرُاللہ کے بغیر زیادہ کلام دل کی سختی ہے اور سخت دل لوگ   اللہ عَزَّ وَجَلَّ(کی رحمت وعنایت) سے سب سے زیادہ دور ہیں ۔ ‘‘ ([2]) حضرتِ سیدنا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں : ’’  اگر تو اپنے دل میں سختی یااپنے بدن میں سستی یا اپنے رزق میں محرومی دیکھے تو یقین کرلے کہ تو نے کوئی فضول گفتگو کی ہے۔ ‘‘ ([3])

(5)گناہوں کے خلاف اِعلان جنگ کردیجئے: گناہ خواہ ظاہر ی ہو یا باطنی ، دونوں ہی دل کی سختی کا سبب ہیں اور جن کے دل نرم ہوتے ہیں اس کے پیچھے یہ راز پوشیدہ ہوتا ہے کہ وہ گناہوں سے ہر صورت بچتے ہیں ۔لہٰذا دل میں نرمی پیدا کرنے کے لیے آپ بھی گناہوں کے خلاف اِعلانِ جنگ کردیجیے،  گناہوں اور ان کے اسباب وعلاج کی معلومات حاصل کیجئے،  خود کو گناہوں سے بچائیے۔گناہوں کی معلومات،  ان کے اسباب وعلاج کےلیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ان کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: ٭ احیاء العلوم ٭جہنم میں لے جانے والے اعمال ٭باطنی بیماریوں کی معلومات۔

(6)یتیم و مسکین کی خیر خواہی کیجیے: دل میں نرمی پیدا کرنے کا ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ یتیم و مسکین کے ساتھ خیرخواہی کی جائے کہ ایک شخص نے حضورنبی کریم،  رءوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں سخت دلی کی شکایت کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ اگر تو دل کی نرمی چاہتا ہے تو مسکین کو کھانا کھلا اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر۔ ‘‘ ([4])

(7)موت کو کثرت سے یاد کیجیے: موت دل کی نرمی کا بہترین نسخہ ہے۔ چنانچہ ایک عورت نے اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے اپنے دل کی سختی کے بارے میں شکایت کی تو انہوں نے فرمایا:  ’’ موت کو زیادہ یاد کرو اس سے تمہارا دل نرم ہوجائے گا۔ ‘‘ اس عورت نے ایسا ہی کیا تو دل کی سختی جاتی رہی،  پھر اس نے ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کا شکریہ ادا کیا۔([5])

(8)زِیارتِ قبور کیجیے: زِیارتِ قبور دل کی سختی کا ایک بہترین علاج اور دل کی نرمی میں بہت معاون ہے۔ جیسا کہ حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ میں تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا کرتا تھا،  اب تم قبر وں کی زیارت کیا کرو کیو نکہ زیارتِ قبور دل کی نرمی ،  اَشک باری (رونے کا سبب)اور آخرت کی یاد دلانے والی ہے۔ ‘‘ ([6])

(9)اللہ والوں کی صحبت اختیار کیجیے : ‏مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں :  ’’ جیسے لوہا نرم ہوکر اوزار اور سونا نرم ہوکر زیور اورمٹی نرم ہوکر کھیت یا باغ، آٹا نرم ہوکر روٹی وغیرہ بنتے ہیں ایسے ہی اِنسان دل کا نرم ہوکر ولی،  صوفی، عارف وغیرہ بنتا ہے۔ دل کی نرمی اللہ کی بڑی نعمت ہے، یہ نرم دل بزرگوں کی صحبت اور اُن کے پاک کلمات سے نصیب ہوتی ہے۔ ‘‘ ([7]) اسی طرح حضرت سیدنا احمد بن ابوالحواری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ’’ جب تو اپنے دل میں سختی محسوس کرے تو ذکر کرنے والوں کی مجلس میں بیٹھ جا، دنیا سے بے رغبت لوگوں کی صحبت اختیار کر، اپنا کھانا کم کرلے ، اپنی مراد (خواہش)سے اجتناب کر،  برے کاموں سے خود کو روک لے۔ ‘‘ ([8]) لہٰذا اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھنے کی برکت سے دل نرم ہوتاہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخ طریقت،  اَمیراہلسنت بانیٔ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی ایک عظیم علمی ورُوحانی شخصیت ہیں ،  کئی ایسے لوگ ہیں جن کی سخت دلی نے انہیں بہت سے گناہوں اور سنگین جرائم میں مبتلا کردیا تھا،  نیکیوں سے کوسوں دور کردیا تھا،  انہیں شیخ طریقت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک صحبت عطا ہوئی،  آپ کے بیانات کو سنا،  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوئے،  ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت اور مدنی انعامات پر عمل شروع کردیا،  مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی،  مدنی مذاکروں میں شرکت کو اپنا معمول بنالیا،    اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فضل وکرم سے انہیں دل کی نرمی نصیب ہوگئی،  گناہوں سے نفرت مل گئی،  نیکیوں سے محبت کا عملی جذبہ بیدار ہوگیا،  آپ بھی دل کی نرمی چاہتے ہیں تو شیخ طریقت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت اختیار کریں ،  بیانات سنیں ،  مدنی مذاکروں میں شرکت کریں ،  اس کی برکت سے ڈھیروں بھلائیاں حاصل ہوں گی۔اِنْ شَآءَاللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ

(10)دل کی نرمی کی بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجئے: دعا مؤمن کا ہتھیار اور عبادت کا مغز ہے۔ ایک شخص نے حضرت سیدنا معروف کرخی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: ’’ دعا فرمائیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میرے دل کو نرم کر دے۔ ‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اسے اس دعا کی تلقین فرمائی: ’’ یَامُلَیِّنَ الْقُلُوْبِ!  لَیِّنْ قَلْبِیْ قَبْلَ اَنْ تُلَیِّنَہ عِنْدَ الْمَوْتِ یعنی اے



   [1]    فیضان سنت،  پیٹ کا قفل مدینہ،  ص۶۷۸۔

     [2] ترمذی،  کتاب الزھد،  باب ما جاء فی حفظ اللسان،  ۴ / ۱۸۴،  حدیث: ۲۴۱۹۔

     [3] آنسوؤں کا دریا،  ص۲۳۹۔

   [4]   البر والصلۃ لابن جوزی،  الباب الخمسون فی کفایۃ الیتیم،  ص۲۳۳،  حدیث: ۴۰۳۔

   [5]   احیاء العلوم،  ج۵،  ص۴۸۰۔

   [6]   مسند امام احمد،  مسند انس بن مالک،  ۴ / ۴۷۳،  حدیث: ۱۳۴۸۷<

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن