دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

دل کی نرمی کی تعریف: ‏

دل کا خوفِ خدا کے سبب اِس طرح نرم ہونا کہ بندہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے اور نیکیوں میں مشغول کرلے،  نصیحت اُس کے دل پر اَثر کرے،  گناہوں سے بے رغبتی ہو،  گناہ کرنے پر پشیمانی ہو،  بندہ توبہ کی طرف متوجہ ہو،  شریعت نے اس پر جو جو حقوق لازم کیے ہیں ان کی اچھے طریقے سے ادائیگی پرآمادہ ہو،  اپنے آپ،  گھربار،  رشتہ داروں وخلق خدا پر شفقت ورحم و نرمی کرے،  کلی طور پر اس کیفیت کو  ’’ دل کی نرمی ‘‘  سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

آیت مبارکہ : ‏

اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے: (فَبِمَا  رَحْمَةٍ  مِّنَ  اللّٰهِ  لِنْتَ  لَهُمْۚ-وَ  لَوْ  كُنْتَ  فَظًّا  غَلِیْظَ  الْقَلْبِ  لَا  نْفَضُّوْا  مِنْ  حَوْلِكَ۪- ) (پ۴،  آل عمران: ۱۵۹) ترجمۂ کنز الایمان: ’’ تو کیسی کچھ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لئے نرم دل ہوئے اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتےتو وہ ضرور تمہارے گِرد (آس پاس)سے پریشان ہو جاتے۔ ‘‘

(احادیث مبارکہ)نرم دل پاک دامن غنی کی فضیلت: ‏

حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سرورِ کونین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ بیشک اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نرم دل ، پاک دامن غنی کو پسند فرماتا ہے اور سنگدل بدکردار سائل کو نا پسند فرماتاہے ۔ ‘‘ ([1])حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں دل کی‏سختی کی شکایت کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر اور مساکین کو کھانا کھلا۔ ‘‘ ([2])

دل کی نرمی کا حکم:

وہ اُمور جو دل کی سختی دور کرنے اور دل میں نرمی پیدا کرنے کا سبب بنیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔

(17)(حکایت)دُعا کی برکت سے دل کی سختی دُور ہوگئی:

حضرت سیدنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں کہ میں دل کی سختی کے مرض میں مبتلاتھا اور مجھے حضرت سیِّدُنا معروف کرخی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  کی دعا کی برکت سے چھٹکارا مل گیا۔ہوا یوں کہ میں نمازِ عید پڑھنے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ حضرت سیِّدُنامعروف کرخی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو دیکھا ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے ساتھ ایک بچہ بھی تھاجس کے بال اُلجھے ہوئے تھے۔دل ٹوٹنے کے سبب رو ئے جارہاتھا۔میں نے عرض کی: ’’ یاسیدی!  کیا ہوا؟ ‘‘  آپ کے ساتھ یہ بچہ کیوں رورہا ہے؟ ‘‘  تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے جواب دیا: ’’ میں نے چند بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھالیکن یہ بچہ ایک طرف کھڑا ہوا تھا۔ان بچو ں کے ساتھ نہ کھیلنے کی وجہ سے اس کا دل ٹوٹ گیاہے ۔میں نے بچے سے پوچھاتواس نے بتایا: میں یتیم ہوں ،  میرا باپ انتقال کر گیاہے،  میرا کوئی سہارا نہیں اور میرے پاس کچھ رقم بھی نہیں کہ میں اَخروٹ خرید کر اِن بچوں کے ساتھ کھیل سکوں ۔ ‘‘چنانچہ میں اس کو اپنے ساتھ لے آیا ہوں تاکہ اس کے لئے گُٹھلیاں اکٹھی کروں جن سے یہ اخروٹ خرید کر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل سکے۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ آپ یہ بچہ مجھے دے دیں تاکہ میں اس کی حالت بدل سکوں ۔ ‘‘  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:  ’’ چلو اس کو پکڑ لو،  اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہارا دل ایمان کی برکت سے غنی کرے اوراپنے راستے کی ظاہری و باطنی پہچان عطا فرما دے۔ ‘‘  حضرت سیِّدُناسری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں کہ میں اس بچے کو لے کر بازار چلاگیااور اچھے کپڑے پہنائے،  اخروٹ خرید کر دیئے اور وہ عید کے دن دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے چلا گیا۔دوسرے بچوں نے پوچھا: ’’ تجھ پر یہ احسان کس نے کیا؟ ‘‘ اس نے جواب دیا: ’’ حضرت سیِّدُنا معروف کرخی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  اورسری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی نے۔ ‘‘ جب بچے کھیل کود‏کے بعد چلے گئے تو وہ بچہ خوشی خوشی میرے پاس آیا۔میں نے اس سے پوچھا: ’’ بتاؤ!  عید کا دن کیسا گزرا؟ ‘‘  اس نے کہا:  ’’ اے میرے محترم!  آپ نے مجھے اچھا کپڑاپہنایا، مجھے خوش کر کے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے بھیجا ،  میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑا،    اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کو اپنی بارگاہ میں حاضری کی کمی پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے لئے اپنا راستہ کھول دے۔ ‘‘  حضرت سیدنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’  مجھے بچے کے اس کلام سے بے حد خوشی ہوئی جس نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں ۔‘‘ ([3])

د ل میں نرمی پیدا کرنے کے دس (10)طریقے:

(1)دل کی سختی کے ممکنہ نقصانات پر غور کیجئے: چند نقصانات یہ ہیں : ٭دل کی سختی عمل کو ضائع کردینے کا ایک سبب ہے۔ ٭سخت دلی سے بے رحمی کا اندیشہ ہے۔ ٭سخت دل شخص عموماً رحم کرنے کی طرف بہت کم مائل ہوتا ہے۔ ٭سخت دل لوگ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ناپسند ہیں ۔ ٭سخت دل لوگوں کی صحبت بری صحبت کہلاتی ہے۔ ٭سخت دل لوگ کل بروزِ قیامت غضب اِلٰہی کا شکار ہوسکتےہیں ۔ ٭اُن کو حساب میں دشواری کا بھی اندیشہ ہے۔ ٭ربّ تعالٰی کی ناراضی کی صورت میں انہیں جہنم کا عذاب کا بھی شکار ہوسکتے ہیں ۔٭سخت دلی اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے قہروغضب کی علامت ہے۔ ٭سخت دل لوگ دنیا وآخرت کی کثیر بھلائیوں سے محروم کردیے جاتے ہیں ۔وغیرہ وغیرہ

(2)نرم دلی کے فوائد پر غور کیجئے: چند فوائد یہ ہیں : ٭نرم دل شخص رحم دل ہوتا ہے، ٭ سب پر رحم کرتا ہے،  ٭نرم دل لوگ  اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو پسند ہیں ،  ٭نرم دلی   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بہت بڑی نعمت ہے،  ٭نرم دلی خوش بختی کی علامت ہے،  ٭نرم دل شخص کی عزت لوگوں کے دلوں میں ڈال دی جاتی ہے۔٭جسے نرم دلی عطا کی جاتی ہے اسے دنیا وآخرت کی کثیر بھلائیاں عطا کردی جاتی ہیں ۔ وغیرہ وغیرہ

(3)بھوک سے کم کھائیے: ‏ اس سے دل نرم ہوتا ہے،  پیٹ بھر کر کھانے سے دل کی سختی پیدا ہوتی ہے۔ بعض صالحین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن  کا فرمان ہے: ’’ بھوک ہمارا سرمایہ ہے۔ ‘‘ اِس قول



   [1]   مجمع الزوائد،  کتاب الادب،  باب فی الشیخ الجعول والبذئ والفاجرک،  حدیث: ۱۳۰۲۷۔

   [2]   مجمع الزوائد،  کتاب الادب،  باب فی الشیخ الجعول والبذئ والفاجرک،  حدیث: ۱۳۰۲۷۔

   [3]   مجمع الزوائد،  کتاب الادب،  باب فی الشیخ الجعول والبذئ والفاجرک،  حدیث: ۱۳۰۲۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن